Tag: عمران خان کی گرفتاری

  • آنکھیں بند کرکے غیر قانونی عمل پرخاموش نہیں رہوں گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمران خان کی گرفتاری پر ریمارکس

    آنکھیں بند کرکے غیر قانونی عمل پرخاموش نہیں رہوں گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمران خان کی گرفتاری پر ریمارکس

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب اورپراسیکیوٹرجنرل نیب کو طلب کرلیا اور کہا آنکھیں بند کرکے غیرقانونی عمل پرخاموش نہیں رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی، چیف جسٹس نے استفسار کیا سیکریٹری داخلہ موجودکیوں نہیں ہیں، 15منٹ کاوقت دیاتھا45منٹ گزر گئے۔

    چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت کےساتھ مذاق بندکیاجائے، آئی جی پولیس روسٹرم پرآجائیں،آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ نیب نےعمران خان کوگرفتارکیاوارنٹ میرےپاس موجودہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ جس پر نیب نےگرفتار نہیں کیا، ،سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عمران خان کوتشدد کرکے گرفتار کیا گیا ہے ، عمران خان کیساتھ بیرسٹرگوہرعلی بھی تشدد کا شکار ہوئے، تو چیف جسٹس نے جواب میں کہا کیا۔

    دوران سماعت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بھی اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے عدالت کیساتھ یہ کیامذاق کیا جارہا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نیب ایک غیرجانبدارادارہ ہے۔

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے تو رینجرز وزارت داخلہ کے انڈر ہے، وفاق اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ نہیں سکتا، آنکھیں بند کرکے غیرقانونی عمل پرخاموش نہیں رہوں گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کے حوالے سے قانون واضح ہے، اس بارہائیکورٹ پرحملہ کرکےگرفتاری عمل میں لائی گئی، ہائیکورٹ کےانسٹیٹیوشن برانچ میں توڑپھوڑ کی گئی ہے۔

    انھوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ میں اس واقع پر سمجھنا چاہتا ہوں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، گرفتاری کیلئے کیا ہائیکورٹ ہی ملی تھی تو یڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہم باہرگرفتارکرتے تو مزاحمت زیادہ ہوتی۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج جوعمل ہواقابل معافی نہیں ،میں اسکی تہہ تک جاؤں گا، ڈی جی نیب اورپراسیکیوٹرجنرل نیب آدھے گھنٹے میں پیش ہوں۔

    چیف جسٹس نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو حکم دیتے ہوئے کہا اس کیس پرمزید سماعت آدھے گھنٹے بعد دوبارہ کی جائےگی۔

  • عمران خان کی گرفتاری پر  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ برہم، آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ حکام 15 منٹ میں طلب

    عمران خان کی گرفتاری پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ برہم، آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ حکام 15 منٹ میں طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ کی حدودکےاندرعمران خان کوگرفتار کیاگیاہے، گرفتاری کےدوران اسلام آبادہائیکورٹ کےشیشےبھی توڑے گئے۔

    ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے برہم ہوتے ہوئے کہا یہ آپ نے کیا کیا ہے؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے، میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، آئی جی اسلام آباد،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ 15منٹ میں پیش ہوں، اگر 15 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کرلوں گا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پیش ہو کر بتائیں کہ کیوں کیا، کس مقدمے میں کیا؟ آپ نے غلط کام کیا ہے جس نے بھی کیا ہے۔

    چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ فوری طور پر بتائیں عمران خان کو کس نے گرفتار کیا۔

  • عمران خان کی گرفتاری : پی ٹی آئی رہنماوں کی عوام سے باہر نکلنے کی اپیل

    عمران خان کی گرفتاری : پی ٹی آئی رہنماوں کی عوام سے باہر نکلنے کی اپیل

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر عوام سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے عوام سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹ میں لکھا عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کی اطلاعات آئی ہیں، تمام قوم اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور آج پورا پاکستان باہر نکلے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما مرادسعید کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عالم اسلام کے لیڈر عمران خان کو تشدد کرکے گرفتار کرلیا گیا ، نکلو اپنے حق اپنے لیڈر اپنے مستقبل کی خاطر،اب انقلاب آئےگا۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ریاستی دہشت گردی عروج پرہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سےعمران خان کو گرفتارکیاگیا، ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے،وکلا کو مارا پیٹا، عمران خان پر تشدد اور گرفتارکیا گیا۔

    پی ٹی آئی افتخار درانی نے ٹوئٹ میں لکھا عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پوری قوم فوری سڑکوں پرنکلے، عمران خان قوم کےلیڈرہیں ان کو نقصان پہنچانےکی کوشش بہت مہنگی پڑے گی۔

    یاد رہے عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیاگیا تھا ، بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرکے ہائیکورٹ سے لے جایا جا چکا ہے۔

  • عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے 2 فون نامعلوم افرادرات کو میرےگھر پر چھوڑگئے، 3 فون ابھی تک ان کے پاس ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے کیونکہ جو بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کرتانقصان اٹھاتا ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی اور اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے، اس وقت لوگ صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، ممکن ہے یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی خواہش رکھتے ہوں، عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کومارنا چاہتے ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کے پاس نہ امیدوار ہیں نہ پولنگ ایجنٹ نہ ہی الیکشن کی تیاری،صرف فراری ہیں، انتخابات کے لئے صرف عمران خان تیار ہے ، میں آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

  • عمران خان کی گرفتاری کے لئے آپریشن ، واٹر کیننس سے برسائے جانیوالے پانی میں کیمیکل ہونے کا انکشاف

    عمران خان کی گرفتاری کے لئے آپریشن ، واٹر کیننس سے برسائے جانیوالے پانی میں کیمیکل ہونے کا انکشاف

    لاہور : پولیس کی جانب سے زمان پارک کے باہر کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کنین کا استعمال کیا گیا، کارکنان کا کہنا ہے کہ واٹرکیننس سے برسائے جانیوالے پانی میں کیمیکل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے، زمان پارک کے باہر پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آئے۔

    پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا استعمال کیا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا، پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ واٹر کیننس سے برسائے جانیوالے پانی میں کیمیکل ہے۔

    پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا ، آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے زرتاج گل سمیت متعدد خواتین متاثر ہوئی جبکہ متعدد کارکنوں کی طبیعت خراب ہے اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پولیس عمران خان کی رہائشگاہ سے صرف 100قدم کے فاصلے پرموجود ہے جبکہ پولیس کی جانب سےدوسری واٹر کینن بھی منگوالی گئی ہے۔

  • فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

    فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد : سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے غیر ملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زرداری،شریف خاندان نےہمیشہ انتقامی کارروائیاں کیں، تحریک انصاف ایک عام آدمی اور مڈل کلاس کی جماعت ہے، ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ وفاق کوجوڑکررکھا، موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت عروج پرپہنچ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت معیشت کا بیڑاغرق کر چکی،عوام نالاں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری، شریف خاندان کے پیسے اور جائیدادیں بیرون ممالک ہیں، یہ لوگ پاکستان میں صرف حکمرانی کرنے آتے ہیں، حکمرانوں پرکرپشن، منی لانڈرنگ الزامات ہیں،ان کااپنا مفادہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں صرف ملکی مفاد پراختلاف ہے، عمران خان کا مؤقف ہے ملک کا پیسہ چوری کرنیوالے خیر خواہ کیسےہوسکتےہیں؟

    سینئر نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان واحد پاکستانی رہنما ہیں جن کی افغان قیادت عزت کرتی ہے، تحریک انصاف حکومت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا۔

    انھوں نے حکومت پر روز دیا کہ ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں پر اعتماد کرنا ہو گا، معاشی بہتری کیلئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا اور آئی ایم ایف سے بھی بہتر معاملات طے کرنے ہونگے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس : وزیرداخلہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق تجاویز دیں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس : وزیرداخلہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق تجاویز دیں گے

    اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے متعلق تجاویز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج گیارہ بجے وزیراعظم ہائوس ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور داخلی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وزیرداخلہ راناثنااللہ مختلف آپشنز کابینہ کے سامنے رکھیں گے جبکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر سراپا احتجاج بن گئے

    پی ٹی آئی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر سراپا احتجاج بن گئے

    کراچی/لاہور: عمران خان کی گرفتاری کی خبروں پر پی ٹی آئی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر سراپا احتجاج بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کی اطلاعات پر ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد سے اظہار یک جہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

    کراچی میں شارع فیصل پر علی زیدی کی رہنمائی میں نرسری کے قریب پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے احتجاج کیا، کارکنان انصاف ہاؤس پہنچ گئے، اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے لگائے، نرسری کے قریب احتجاج میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔

    لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوئی، پشاور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، صادق آباد میں بھی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا، اور عمران خان اور اے آر وائی نیوز کے حق میں نعرے لگائے۔

    عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے

    دوسری طرف عمران خان کی گرفتاری کی خبریں پھیلنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر جمع ہو گئی ہے، تحریک انصاف کی قیادت بھی بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔

    کراچی کے رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، اسد عمر اور مراد سعید بھی بنی گالا پہنچ گئے ہیں۔

    گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا میں جیلوں سے نہیں ڈرتا، حقیقی آزادی کے حصول تک سڑکوں پر رہوں گا۔

  • عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے

    عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے

    اسلام آباد: عمران خان کی گرفتاری کی خبروں کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی خبریں پھیلنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر جمع ہو گئی ہے، تحریک انصاف کی قیادت بھی بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔

    کراچی کے رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، اسد عمر اور مراد سعید بھی بنی گالا پہنچ گئے ہیں۔

    بنی گالہ کے باہر جمع پی ٹی آئی کارکن عمران خان اور اے آر وائی نیوز کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں، لاہور میں لبرٹی چوک پر بھی پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئی ہے۔

    شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے، اگر ہمارے لیڈر کو گرفتار کیا جائے گا تو اس کے نتائج ان کو معلوم ہونے چاہئیں۔

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی افواہیں

    فواد چوہدری نے کہا کہ سیکڑوں کارکنان بنی گالہ پہنچ چکے ہیں، ہزاروں لوگ دوسرے حصوں سے بنی گالہ کی طرف رواں دواں ہیں، فیصل واوڈا نے کہا امپورٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے، عمران خان ملک سے بھاگنے والا نہیں۔

    پرویز خٹک اور یاسمین راشد نے بھی کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی کال دے دی، مراد سعید نے کہا انقلاب دستک دے رہا ہے، سب نے اسلام آباد آنا ہے، جو ابھی تک نہیں آئے وہ بھی آئیں۔