Tag: عمران خان کے بھانجے

  • عمران خان کے بھانجوں اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان جھگڑے کی تحققاتی رپورٹ تیار

    عمران خان کے بھانجوں اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان جھگڑے کی تحققاتی رپورٹ تیار

    لاہور: عمران کے بھانجوں اور ٹریفک وارڈنز کے جھگڑےکی تحقیقاتی رپورٹ میں دونوں فریقوں کو قصوروار قرار دیدیا گیا۔

    ایس پی ہیڈکوارٹرز عمر سعید کی تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں ٹریفک وارڈن اور عمران خان کے بھانجوں عبداللہ اور عظیم کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے عمران خان کے بھانجوں نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا جس پر وہاں پر موجود شکیل اور دیگر چھ ٹریفک وارڈنز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    رپورٹ میں سی ٹی او لاہور طیب چیمہ کو بھی قصور وار ٹھہرایا گیا ہے کہ اگر دونوں پارٹیوں کے درمیان تھانے میں صلح ہوگئی تھی تو انہوں نے پھر مقدمہ درج کیوں کرایا۔

  • عمران خان کے بھانجوں پر ٹریفک وارڈن پر تشدد کا مقدمہ درج

    عمران خان کے بھانجوں پر ٹریفک وارڈن پر تشدد کا مقدمہ درج

    لاہور: عمران خان کے دو بھانجوں نے ٹریفک وارڈن پر مبینہ طور پر تشدد کیا، جس کے بعد پہلے صلح ہو گئی لیکن پھر اعلٰی حکومتی شخصیت کی مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مال روڈ لاہور پر عمران خان کے دو بھانجوں عظیم اور عبداللہ کو ٹریفک وارڈن نے روکا تو دونوں نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تھانہ ریس کورس میں وارڈن اور عمران خان کے بھانجے کے درمیان صلح کروا دی گئی لیکن اہم حکومتی شخصیت کی مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

     ایف آئی آر میں عمران خان کے بھانجوں پر جان سے مارنے کی دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کی دفعات شامل کی گئیں ہیں،اعلٰی حکومتی شخصیت کی مبینہ مداخلت پر اب عمران خان کے دونوں بھانجے رات تھانہ ریس کورس میں گزاریں گے۔