Tag: عمران خان کے دورے

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان آج ایوان وزیرِاعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیر اعظم کو پولیس اصلاحات اور سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم گورنر پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    لاہور دورے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو پولیس اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیرِ اعظم سے صوبائی پارٹی رہنما بھی ملاقات کریں گے۔

    سانحہ ساہیوال کے سلسلے میں کیا تحقیقات ہوئی ہیں، اس پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:   سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

    خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری خلیل کے بھائی جلیل نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنا کر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اہل کاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے اختیارنہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی۔

  • دوحہ: وزیرِ اعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات

    دوحہ: وزیرِ اعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات

    دوحہ: وزیرِ اعظم عمران خان نے دو روزہ دورے پر قطر پہنچنے کے بعد دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے اپنے قطری ہم منصب عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

    پاک قطر وزرائے اعظم کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    قطر کے وزیرِ اعظم عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

    واضح‌ رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر قطر میں‌ ہیں، قطر پہنچنے پر نائب وزیرِ خارجہ سلطان بن سعد نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود، وزیرِ خزانہ اسد عمر، خسرو بختیار، غلام سرور خان، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور زلفی بخاری بھی وزیرِ اعظم کے ہم راہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

    قبل ازیں وزیرِ اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورۂ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قطر اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان برادرمسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان 4 ارب ڈالر ادھار ایل این جی کی درآمد پر بات کرے گا، پاکستان ایل این جی کی قیمت پر نظرِ ثانی کی تجویز بھی دے گا، دوسری طرف فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کے کوٹے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

    قطر: وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر کے نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں، وزیرِ اعظم کا استقبال قطر کے نائب وزیرِ خارجہ سلطان بن سعد نے کیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان 4 ارب ڈالر ادھار ایل این جی کی درآمد پر بات کرے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

    پاکستان کے سفیر اور دیگر حکام نے بھی قطر میں وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

    دو روزہ دورے میں وزیرِ اعظم عمران خان قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 4 ارب ڈالر ادھار ایل این جی کی درآمد پر بات کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایل این جی کی قیمت پر نظرِ ثانی کی تجویز بھی دے گا، دوسری طرف فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کے کوٹے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

    وزیرِ اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قطر اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان برادر مسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔

    خیال رہے کہ قطر روانگی سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ قطر سے واپس آ کر نہ صرف ساہیوال واقعے کے قصور واروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ پنجاب پولیس کے ڈھانچے پر بھی نظرِ ثانی اور اصلاحات کا عمل شروع کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم قطر حکام سے مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے: وزیرِ خارجہ

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے کہا تھا ’قطر میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد برسرِ روزگار ہے، وزیرِ اعظم مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے۔‘

  • وزیرِ اعظم عمران خان اتوار کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیرِ اعظم عمران خان اتوار کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم 9 دسمبر کو بروز اتوار کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اتوار کو شہرِ قائد کا ایک روزہ دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتائج اور عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتائج اور عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔ خیال رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اختلافات سامنے آئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم گورنر سندھ اور تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور اور کراچی کادورہ کریں گے


    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے۔