Tag: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری

  • عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر کوئٹہ کی پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر کوئٹہ کی پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی

    لاہور : کوئٹہ کی پولیس ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی ، عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل لے جایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر کوئٹہ کی پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

    ایس پی سٹی ندیم کوئٹہ سےآنیوالی پولیس ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، پولیس ٹیم میں ڈی ایس پی ،سب انسپکٹر 2 گارڈ اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

    ذرائع پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کیلئےاینٹئ رائٹ فورس سمیت1300اہلکار طلب کئےجائیں گے، عمران خان کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

    خیال رہے کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

    دو روز قبل عبد الخلیل کاکڑ نامی شہری نے کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں عمران خان کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سراہائی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    عبد الخلیل کاکڑ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کر کے نفرت پھیلائی۔

  • عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  سے متعلق سوال، امریکی ترجمان نے کیا جواب دیا؟

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال، امریکی ترجمان نے کیا جواب دیا؟

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کیلئے ہے ،امریکا کیلئے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس  کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے عمران خان کےوارنٹ گرفتاری سےمتعلق سوال کیا؟

    جس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کیلئے ہے ،امریکا کیلئے نہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری،آئینی، قانونی اصولوں کی حمایت کرتےہیں۔

    افغان مہاجرین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن پر پاکستان سےبات کررہےہیں، تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سےمتعلق اپنی اپنی ذمہ داریوں کوپوراکریں۔

    نیڈ پرائس نے روز دیا کہ مہاجرین کو ایسی جگہ نہ بھیجا جائے، جہاں انہیں ظلم وستم کاسامناہو۔

    یاد رہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے الزامات کے سوال پر کہا تھا کہ عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ نہیں کروں گا۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ الزامات آنے کے بعد اس پر کئی بار بات ہوئی، الزامات میں کبھی کوئی حقیقت نہیں تھی، پاکستان میں کسی سیاسی رہنما یا جماعت کوکسی پرفوقیت نہیں دیتے۔