Tag: عمران خان کے کاغذات نامزدگی

  • عمران خان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    عمران خان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    پشاور: الیکشن ٹریبونل نے ضمنی انتخابات این اے 22 کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے الیکشن ٹربیونل میں این اے 22 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کاغذات نامزدگی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کے اثاثے 3کروڑ سے 30 کروڑ تک کیسے پہنچے، عمران خان نے اضافی اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا۔

    وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے بتایا کہ قانون میں ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن پر پابندی نہیں۔

    جس پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان استعفی دے چکے ہیں، اب اسمبلی کےرکن نہیں ہے، اسمبلی کےرکن بھی ہیں تو قانون میں پھر بھی کوئی پابندی نہیں۔

    جسٹس اعجاز انور کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اشیا2018 میں ملے تو کیوں ابھی تک ظاہر نہیں کئے، بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ذاتی استعمال کی اشیا الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کی جاتیں، عمران خان نے بینک اسٹیٹمنٹ میں ان کی قیمت ڈکلیئر کی ، عمران خان القادر ٹرسٹ کے بینفشری نہیں۔

    اپیلیٹ ٹربیونل نےعمران خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے ضمنی انتخابات این اے 22 کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

  • این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج  ہوگی

    این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

    لاہور: ہائی کورٹ میں این اے 108 سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 108 سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر ہائی کورٹ میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

    ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونل عمران خان کی اپیل پر سماعت کرے گا ، اپیل میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، عدالت ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے قومی اسمبلی کے حلقے این اے108 فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے اثاثوں کی تفصیل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے تھے۔

    فیصل آباد کے حلقے ریٹرننگ افسر عرفان کوثر کی جانب سے این اے-108 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 12 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کی تھی، جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

    عمران خان کے کاغذات نامزدگی اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے مسترد کیے گئے ہیں۔