Tag: عمران خان گرفتار

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے اٹک جیل منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے اٹک جیل منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے اٹک جیل منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور لاہور سے منتقلی کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتار ی کے لیے ایس ایس پی سی آئی اے لاہور ملک لیاقت علی کو ذمہ داری دی گئی تھی، گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے حوالے کیا گیا۔

    لاہور سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈی آئی جی آپریشنز ناصر رضوی لے کر روانہ ہوئے تھے، موٹر وے پر کوٹ مومن کے قریب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے انھیں اپنی تحویل میں لیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سے قبل تمام اہل کاروں کے فون لے لیے گئے تھے، اہلکاروں کے علاوہ افسران کو بھی فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

    ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے رات 10 بجے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈی پی او اٹک کے حوالے کیا، اس کے بعد ڈی پی او سردار غیاث گل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل حکام کے حوالے کیا۔

  • چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل

    چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل

    واشنگٹن: امریکا نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بد دیانتی ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم پاکستان کو تین برس قید اور پانچ سال کی نااہلی کی سزا پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’’چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔‘‘

    ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہم جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے کہتے ہیں۔

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا کر اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے کر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے تھے۔

  • لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    لاہور: پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فیصلے کے بعد لاہور پولیس نے سڑکوں پر امن و امان کی صورت حال کو قابو میں‌ رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

    اس سلسلے میں آپریشن پولیس سڑکوں پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرے گی، جب کہ انویسٹی گیشن اور سی آئی اے پولیس رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    کسی بھی احتجاج کی صورت میں مظاہرین کو فوری حراست میں لیا جائے گا، پولیس کو کارکنوں کی فہرستیں بھی دوبارہ فراہم کر دی گئیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، انھیں 5 سال کے لیے الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جس پر انھیں لاہور میں زمان پارک سے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • احتجاج وتوڑپھوڑ، کن کن رہنماؤں پر مقدمات درج کرلئے گئے؟

    احتجاج وتوڑپھوڑ، کن کن رہنماؤں پر مقدمات درج کرلئے گئے؟

    اسلام آباد: پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاجی مظاہرے میں توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت کو نامزد کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ مقدمات تھانہ رمنا، ترنول اور تھانہ آبپارہ میں درج کئے گئے ہیں، مقدمات دفعہ188کی خلاف ورزی پردرج کئےگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر ، علی نواز اعوان اور عامر مغل سمیت کئی اہم رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے رینجرز کی مدد سے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا جس کے بعد سے پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی۔

    یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے بچنے کیلیے درخواست

    پی ٹی آئی قیادت کی کال پر مختلف شہروں میں کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا، پنجاب اور کے پی میں مختلف شہروں میں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں۔

    تحریک انصاف کراچی کی قیادت نےشارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بند کردی جس کے سبب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، کارکنوں اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    پولیس شارع فیصل کھلوانے پہنچی جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ بھی کی گئی۔ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے شارع فیصل پر قیدی وین، واٹر بورڈ کے دو ٹینکر اور رینجرز کی چوکی نذر آتش کیا، اس کے علاوہ ٹائر بھی جلائے۔

  • عمران خان کی گرفتاری، کارکنان کا ایون فیلڈ پر شدید احتجاج

    عمران خان کی گرفتاری، کارکنان کا ایون فیلڈ پر شدید احتجاج

    لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا ردعمل دیار غیر میں بھی دیکھا جارہا ہے جہاں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

    عمران خان کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی لندن میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ایون فیلڈ پہنچی اور انہوں نے حکومت اور نواز شریف کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

    اطلاعات کے مطابق اس احتجاج میں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے بھی شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر شاہ محمود قریشی کا اہم پیغام

    ادھر پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے سامنے بھی پی ٹی آئی نے احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین نے عمران خان کی گرفتاری پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے فرار کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی ٹی آئی کارکنان نے لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیا ہے، گذشتہ ایک سال کے دوران متعدد بار پی ٹی آئی کارکنان نے یہاں احتجاج کیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں بھی سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر شدید احتجاج جاری ہے، کراچی تاخیبر عوام وکارکنان سمیت سراپا احتجاج ہیں۔

    احتجاج کرنے والے کارکنان و عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر کو فی الفور رہا کیا جائے اور عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردینگے۔

  • جلاؤ گھیراؤ کرکے اداروں کو دباؤ میں لانا مناسب نہیں، وزیرقانون

    جلاؤ گھیراؤ کرکے اداروں کو دباؤ میں لانا مناسب نہیں، وزیرقانون

    اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے قانون کےمطابق کارروائی کی ہے ماضی میں آشیانہ کیس میں بلاکرصاف پانی کیس میں سزائیں دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ حبس بے جا نہیں عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، ایک سو نوے ملین کا معاملہ گزشتہ کابینہ سےپوشیدہ رکھاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ نیب حکام نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے ماضی میں آشیانہ کیس میں بلاکرصاف پانی کیس میں سزائیں دی گئیں۔

    اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ضمانت خارج ہونے پرسپریم کورٹ سےبھی گرفتاریاں ہوتی رہیں جب وارنٹ موجود ہو تو کسی بھی جگہ سے کسی کی بھی گرفتاری ہوسکتی ہے، جلاؤگھیراؤ کرکے اداروں کو دباؤ میں لاکرفائدہ لینامناسب نہیں۔

    ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بیٹی کےساتھ جیل کاٹی جس میں عدالت نےبری کیاتھا۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا،عطاتارڑ

    وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کے ساتھ جو ہوا اس پر وزیر داخلہ سے بات کی ہے معاملے پر وہی زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مختلف کیسز میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں رینجرز نے انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا، ان کی گرفتاری عدالتی احاطے سے عمل میں لائی گئی۔

    عمران خان کی گرفتاری پر پورے ملک میں کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہیں جبکہ کئی شہروں میں سرکاری املاک کو نذرآتش کرنے کے واقعات بھی موصول ہوئے ہیں۔

  • عمران خان کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا،عطاتارڑ

    عمران خان کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا،عطاتارڑ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر مظاہرے اور قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ القادرٹرسٹ ملکی تاریخ میں کرپشن کاسب سےبڑااسکینڈل ہے 190ملین پاؤنڈ کےکیس میں کوئی بھی پیش ہونے کو تیارنہیں تھا۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کےٹرسٹی ہیں، عمران خان جعلی ٹرسٹ بناکراربوں روپے اپنے استعمال میں لائے عمران خان نے کابینہ کے ذریعے پراپرٹی تائیکون کےاربوں روپے معاف کیے مگر آج عمران خان کی اپنی کرپشن عوام کے سامنے آچکی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے چار سال ملک و قوم کے پیسے کو بےدردی سےلوٹا،عمران خان نےبطور وزیراعظم اپنےاختیارات کا ناجائز استعمال کیا،چند لوگوں کی مدد سےعمران خان نےملک کوتباہی کےدہانےپرلاکھڑاکیا القادرٹرسٹ کاسارا معاملہ شہزاداکبر نےطےکیااورآج وہ ملک سےفرارہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ن لیگ کی قیادت کیخلاف کرپشن کےبےبنیاد الزامات لگائے،اس نے اپنےدوراقتدار میں سیاسی مخالفین کوجھوٹےمقدمات میں جیلوں میں ڈالا اب عمران خان کو اپنی کرپشن کاحساب دینا ہوگا۔

    عطاتارڑ نے واضح کیا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، کیس کی تحقیقات میرٹ پرہوں گی،کوئی لاڈلہ نہیں، قانون کےسامنےسب برابرہیں

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مختلف کیسز میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں رینجرز نے انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا، ان کی گرفتاری عدالتی احاطے سے عمل میں لائی گئی۔

  • رینجرز نے عمران خان کے سر اور ٹانگ پر مارا، برانچ میں موجود بیرسٹر کا دعویٰ

    رینجرز نے عمران خان کے سر اور ٹانگ پر مارا، برانچ میں موجود بیرسٹر کا دعویٰ

    اسلام آباد: دائرہ برانچ میں موجود وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  کے دائرہ برانچ میں موجود وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا، عمران خان کے سر اور ٹانگ پر مارا ہے۔

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے والے سب رینجرز اہلکار تھے، ان کے زخمی ٹانگ پر تشدد کیا گیا ساتھ ہی عمران خان کی وہیل چیئر وہیں پر پھینک دی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز  نے گرفتار کر لیا۔

    سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ہے۔

  • ’ٹی وی پر دیکھا ایک بدمعاش‘۔۔عمران خان کی گرفتاری پر شرجیل میمن کا ردعمل

    ’ٹی وی پر دیکھا ایک بدمعاش‘۔۔عمران خان کی گرفتاری پر شرجیل میمن کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز  نے گرفتار کر لیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹی وی پر دیکھا ایک بدمعاش پکڑا گیا ہے۔

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ہے۔ پولیس تشدد سے زخمی گارڈز اور وکلا کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

  • ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے: وزیر داخلہ

    ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے مسجد نبویﷺ کے تقدس کی پامالی کے تناظر میں کہا ہے کہ اگر ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کی پامالی کے سلسلے میں تفتیش کا عمل جاری ہے، 50 کے قریب لوگوں نے مختلف شہروں میں درخواستیں دی ہیں، یہ مقدمات لوگوں نے اپنے جذبات کے تحت درج کرائے ہیں، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی 2 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کچھ لوگوں کو پاکستان سے لے جایا گیا تھا، ویڈیو موجود ہے جس میں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ کرایا ہے، جن لوگوں کا اقبال جرم موجود ہے، انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ لوگ ویڈیو میں کہہ رہے تھے ہم نے نماز نہیں پڑھنے دی، ان لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو بھیجا۔

    وزیر داخلہ نے کہا اطلاعات مل رہی ہیں، اور ثبوت بھی آ رہے ہیں، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے اور نہ ہوگی، ہم سعودی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔

    رانا ثنا نے بتایا کہ ہم نے سعودی حکام سے کہا ہے ملوث لوگوں کو ڈی پورٹ کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے، سزا سے متعلق وکلا سے مشورہ کیا جائے گا، ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، یہاں پاکستان میں بھی گرفتار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا شیخ رشید کو اغوا نہیں کریں گے بلکہ باضابطہ گرفتار کیا جائے گا، تفتیشی ٹیم تمام ثبوت لائے گی اس کے بعد فیصلہ ہوگا، اگر گرفتاری ہوئی تو میرٹ پر ہوگی، شیخ راشد شفیق کو بھی باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔

    رانا ثنا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیل کو سسرال کہتے ہیں تو ہم ان کی خواہش کی قدر کریں گے، لیکن قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا کہ کسے گرفتار کرنا چاہیے کسے نہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ اپنی گھٹیا سیاست کو مسجد نبوی تک لے کر گئے، ان کی یہ گھٹیا سیاست ان کے گلے میں پڑے گی۔

    نواز شریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان کو غلط سزا سنائی گئی، یہ ہو سکتا ہے کہ سزا سے متعلق پنجاب کا آرڈر بحال کیا جائے، سزا معطل کرنے کا اختیار عدالت اور حکومت کے پاس بھی ہے، نواز شریف نے واپسی کا فیصلہ اپنی صحت دیکھ کر کرنا ہے۔