Tag: عمران خان گرفتاری

  • جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

    جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

    اسلام آباد: جناح ہاؤس لاہور اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ کرنے والے بیش تر شر پسندوں کی شناخت کر لی ہے، جن میں دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، فاروق زمان، علی حسن، چوہدری مسعود شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، محمد تیمور، علی افتخار، عامر حمزہ، وقاص پرویز، سجاد سعید، یوسف گلزار، محمد ارسلان اور علی رضا کو بھی بہ طور شرپسند شناخت کر لیا گیا ہے۔

    جناح ہاؤس، سرکاری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    شرپسندوں نے لاہور میں جناح ہاؤس جلایا، توڑ پھوڑ کی، اور قیمتی اشیا چوری کیں، جن کے خلاف قانون حرکت میں آ گیا ہے، شرپسندوں نے کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی اور پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا۔

    لاہور کینٹ میں فوجی دفاتر کو ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا

    ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جس کے مطابق پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر اور پٹرول بم سے لیس تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مزید افراد جنھوں نے دیگر علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچایا، قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔

  • عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے، تفصیلی فیصلہ جاری

    عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے، تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جس میں انھوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بار عدالتی پیشی پر غیر حاضر رہے۔

    تفصیلی فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کی دی گئی درخواست کے مطابق وہ جوڈیشل کمپلینٹ میں پیشی کے باعث کچہری پیش نہیں ہو سکتے، اس سے صاف ظاہر ہو رہا کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے، توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

    تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان ضلعی کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے، لیکن وہ آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندر بھی پیش نہیں ہوئے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کی درخواست قابل قبول نہیں ہے، اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے، اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے، اور ان کی 7 مارچ کو عدالتی حاضری یقینی بنائی جائے۔

  • عمران خان سمیت 94 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ،فہرست تیار

    عمران خان سمیت 94 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ،فہرست تیار

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 94 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرست تیار کرلی جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شیریں مزاری، علیم ڈار، اسد عمر سمیت دیگر اہم نام شامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے یہ فہرست حاصل کرلی ہے جس میں رہنمائوں کے نام سمیت ان کے پتے بھی درج ہیں۔

    نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق عین ممکن ہے کہ آج اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ہی یہ آپریشن شروع کیا جاسکتاہے،پہلے ضلعی عہدے داران کو گرفتار کیا جائے گا بعدازاں وزارت داخلہ کا حکم ملتے ہی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، پولیس نے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایف سی اور پولیس کا بنی گالہ کا گھیراؤ،عمران کی نظربندی یا گرفتاری کا امکان