Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • جلسہ کس جگہ پر ہو انتظامیہ بتائے گی، چوہدری نثار

    جلسہ کس جگہ پر ہو انتظامیہ بتائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں چودھری نثارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایجنڈا واضح کرے، دھاوابولنے کی کوشش کی گئی توقانون تیس نومبرسے بہت پہلے حرکت میں آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ” گو گو” کا نیا قانون بنایا جا رہا ہے، لیکن جب گو گو کی آواز خیبر پی کے سے آئی تو تو ان سے برداشت نہیں ہوا۔گو خٹک گو کے نعرے لگانے پر رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیاگیا۔

    وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جلسے کیلئے تحریک انصاف سے رابطہ کرے گی، ریڈزون میں جلسے کی اجازت سے متعلق فیصلہ چند روزمیں ہوجائے گا،چودھری نثارکا کہناتھا کہ ریڈزون میں دہشتگردی سے ملتی جلتی سرگرمیاں ہورہی ہیں۔ حکومت کوبلیک میل اورشاہراہیں بند کرنے کا تماشاختم ہوناچاہیئے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جلسہ کرے یا ریلی نکالے ہم اس کو نہیں روکیں گے ۔پچھلے ڈھائی ماہ سے اسلام آباد کے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے۔جبکہ ریڈ زون میں دہشت گردی سے ملتی جلتی چیز جاری ہے۔

    چودھری نثار کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کے جلسے کیلئے تحریک انصاف کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ تحریک اںصاف سے رابطہ کرکے جلسہ کی جگہ اور جن اطراف سے لوگوں نے آنا ہے اس کا تعین کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے کون سی جگہ موزوں ہے۔

  • حکومت پانچ سال پورے کرے گی، عمران خان روتے رہیں گے، پرویز رشید

    حکومت پانچ سال پورے کرے گی، عمران خان روتے رہیں گے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ لندن پلان نواز اور زرداری نے نہیں بلکہ عمران اور قادری نے بنایا تھا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی اور عمران خان روتے رہیں گے،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو تاریک کرکے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لندن پلان نواز شریف اور آصف زرداری نے نہیں بنایا تھا بلکہ عمران اور قادری مل کر یہ پلان ترتیب دیا تھا۔

  • پی ٹی آئی جلسے کیلئے دس لاکھ افراد کا ہدف مقرر

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے دس لاکھ افراد کا ہدف مقرر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے تیس نومبر کیلئے جلسے کیلئے دس لاکھ سے زائد افراد کوجلسہ گاہ میں لانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب کے چھتیس اضلاع کے ضلعی صدور کو مدعو کیا گیا ہے ۔

    جس کا اہم مقصد تیس نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے حتمی حکمت عملی طے کرنا تھا۔ اجلاس میں ضلعی قیادت کو پنجاب بھر سے دس لاکھ سے زائد افراد جلسہ گاہ میں لانے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

    اجلاس میں تیس نومبر کو حکومتی اقدامات سے نمٹنے کے لیے اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،جہانگیرترین فوزیہ قصوری دیگررہنما سمیت ضلعی عہدیدران کی وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • عوام30 نومبرکواپنے بچوں کیلئے باہر نکلیں، عمران خان

    عوام30 نومبرکواپنے بچوں کیلئے باہر نکلیں، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصااف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تیس نومبر فیصلے کا دن ہے ،حکومت عوام سے ڈر رہی ہے ،جن کو کچھ نہیں سمجھاوہ آگے آگئے اور باغی پیچھے چلے گئے۔

    عمران خان کا پارٹی عہدیداروں اور ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ موجودہ نظام سے لوگ تنگ آ چکے ہیں لیکن جب تک ہم اس نظام کے خلاف نہیں کھڑے ہونگے ملک میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں ہے، قوم کی نگاہیں ہماری جدوجہد پر لگی ہوئی ہیں۔موجودہ نظام سے لوگ تنگ آ چکے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ صوبوں میں 6اور وفاق میں 3 باریاں لینے والے ملک میں بہتری نہیں لا سکے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جب جدوجہد شروع ہوتی ہے سب کے چہرے کھل کر سامنے آ جاتے ہیں، جن کو مین باغی سمجھتا تھا وہ نیچے کی طرف آ گئے ہیں۔بڑا آدمی وہی ہوتا ہے جو اپنی ’میں‘ پر قابو پا لیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے تیئس نومبر کو نکلیں، اگر ہم 30 نومبر کو نہ نکلے تو دھاندلی سے قائم کی گئی حکومت 5 سال کھینچ جائے گی، حکمران جو چاہیں کریں ہمارے پاس ان کا توڑ ہوگا، کارکنان بے خوف ہوکر آئیں، جدھر روکا مقابلہ کریں گے۔

  • سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    کراچی :سندھ اسمبلی اجلاس میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے متنازعہ الفاظ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

    سندھ اسمبلی قرارداد سینئر وزیرِ نثار کھوڑو نے پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کوغلام کہنا سندھ کے باشعورعوام کی تذلیل ہے، عمران خان سندھ  کے عوام سے معافی مانگیں۔

    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے بیان میں سندھ کے لوگوں کی دل آزاری کی جس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، تنقید خان ہیں، انہیں اپنےسوا سب میں خامیاں دکھائی دیتی ہیں۔

  • لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری

    لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری

    لاڑکانہ: پی ٹی آئی کا بڑھتا ہوا سونامی حکومت کیلئے روکنا مشکل ہوتا جارہا ہے اور حکومتی مشینری سرتوڑ کوشش کے بعد بھی عمران خان کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روک نہیں پا رہی ہے۔

    پی ٹی آئی نے پنجاب میں مسلم لیگ نواز کو مشکل وقت دینے کے بعد پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں مقابلہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے عمران خان نے پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں جلسہ کر نے کا عندیہ دے دیا ہے اور اس حوالے سے لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں کی جارہیں ہیں۔

    عمران خان کے اعلان کے بعد لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے کیلئے پنڈال کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن اکیس نومبر کے جلسے کی تیاریوں کیلئےشب وروز مصروف ہیں۔

    بارہ ایکڑ پرمحیط جلسہ گاہ کوہموار کرنے کے بعدکرسیاں پہنچا دی گئی ہیں۔ اسٹیج کی تیاری کاعمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کادورہ کیا اور جلسے کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر جلسے کی سیکورٹی پر وزیراعظم  کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس منعقد ہوا۔

    وزیراعظم کی صدارت اجلاس میں ملکی صورتحال اورسیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سکیورٹی صورتحال صورت حال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تیس نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بڑے اجتماع کے اعلان کا معاملہ بھی اٹھا اور تیس نومبر جلسے سے درپیش صورتحال کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں شمالی وزیرستان آپریشن اور آئی ڈی پیز کے امور پر بات کی گئی۔

  • عمران خان کا 30نومبرکیخلاف لندن پلان بننےکا دعویٰ

    عمران خان کا 30نومبرکیخلاف لندن پلان بننےکا دعویٰ

    اسلام آباد: عمران خان کا کہناہے آصف زرداری اور نواز شریف نے لندن پلان بنایا ہے، لندن کے چرچل ہوٹل میں ملاقات ہوئی، دونوں کو تیس نومبر کی فکر ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر جب چاہے مجھ سے پیسے سے متعلق پوچھ لے، کیا طاقت ور ملزم کو انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا، مجھے اشتہاری بنادیا گیا مگر نواز شریف نے سپریم کورٹ پر خود حملہ کروایا۔

    ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کرپشن میں اکٹھے ہیں، ملک میں قانون پر چلنے والے کو سزا ملتی ہے، زرداری اور نواز شریف نے لندن میں پلان بنایا، دونوں کو 30 نومبر کے دھرنے کی فکر لگی ہوئی ہے، زرداری نے حدیبیہ پیپر ملز کا کیس نہیں کھولا، نواز شریف کہتے تھے پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا۔

  • عمران خان اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتے تو تنقید بھی نہ کرے، محمد زبیر

    عمران خان اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتے تو تنقید بھی نہ کرے، محمد زبیر

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر کہتے ہیں عمران خان اپنے کان میں کہی گئی ہر بات کو سچ سمجھتے ہیں، تحریک انصاف اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتی تو تنقید بھی نہ کرے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان خودکوہرشعبےمیں ماہرسمجھتےہیں، عمران خان خود کومذہبی،اقتصادی اورسماجی ماہرسمجھتےہیں، تحریک انصاف اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتی تو تنقید بھی نہ کرے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل اگر کامیاب نہیں رہا تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ دیگربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہ کی جائے۔ حکومت لیسکو،پیسکو اور آئیسکو کی نجکاری اپنی مقررہ وقت پر کرے گی، محمد زبیرنے بتایا الائیڈ بینک کی حصص فروخت کےلئےمشیرمقرر کردیاگیا ہے۔ بینک کے شیئرز دسمبر تک فروخت کر دیے جائیں گے۔ حبیب بینک کے حکومتی شیئرز کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیرکا تقرراگلے پندرہ دن میں کردیا جائے گا۔ محمد زبیر کا کہنا تھا مارکیٹ بہترہونےپراو جی ڈی سی ایل کےحصص پھر فروخت کیے جائیں گے۔

  • ووٹوں کی گنتی:عمران خان،ایازصادق ودیگرکو نوٹس جاری

    ووٹوں کی گنتی:عمران خان،ایازصادق ودیگرکو نوٹس جاری

    لاہور : حلقہ این اے 122 لاہور کے ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسر نے عمران خان اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر امیدواروں کو 20 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے عمران خان کی درخواست پر ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

    امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 نومبر کو پیش ہوں تاکہ ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کی جا سکے۔ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمشن کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 122 کے نتائج میں ان کے ووٹ شامل نہیں کئے گئے۔

    ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے ریکارڈ اور پریذائیڈنگ افسران کے ریکارڈ میں فرق ہے، لہذا ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کی جائے، گذشتہ سماعت پر ووٹوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

    جبکہ تحریک انصاف اور نون لیگ کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال نہیں کی جا سکی۔