Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کردیا

    عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کردیا ۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان  کا کہنا تھا کہ آج اپنے کارکنان کو امتحان میں ڈال رہا ہوں ، آج فیصلہ کرنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کرنا ہے، وقت آگیا ہے کہ سول نافرمانی شروع کردی جائے، خطاب سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ آج زندگی کی سب سے اہم تقریر کروں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر وزیراعظم رہیں گےتو ملک میں اندھیرا ہی رہے گا ، نواز شریف نے ملک کا ہر قانون توڑا ہے مگر قانون نواز شریف کو پکڑ نہیں سکا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عام انتخابات میں میچ فکسنگ کی، الیکشن میں لوگوں کے ضمیر کا سودا کیا، الیکشن میں دھاندلی کے لئے میرشکیل اور نجم سیٹھی کو خریدا گیا، نواز شریف اگر ملک کے وزیر اعظم رہے تو ملک مزید مقروض ہو جائےگا۔

    سول نا فرمانی کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سے نہ بجلی کے بل دیں گے نہ ٹیکس دیں گے،سول نافرمانی کی کال عوام کے لئے دے رہا ہوں۔

    انہوں نے کاروباری طبقے کو مخاطب کرکےکہا کہ ملک کے بزنس مین بھی نہ ٹیکس دیں نہ بجلی کے بل دیں، موجودہ حکمران عوام کے پیسے پر عیاشی کرہے ہیں۔

    حکومت سے مخاطب ہوکرعمران خان نے کہا کہ حکومت ڈیل کے لئے کمیٹی بھیج کروقت ضائع نہ کرے،عوام موجودہ حکومت کومزید برداشت نہیں کرسکتے۔

    عمران خان نے کہا کہ نواز شریف دودن میں مستعفی ہوجائیں، دو دن کے بعد میں اپنے کارکنان کو نہیں روک سکتا، نواز شریف کے استعفے تک نہ بل دیں گے نہ ٹیکس دیں گے،کارکنان یہیں بیٹھے رہیں گے اورمیں بھی ان کے ساتھ  ہی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان بنا کر دکھاوٗں گا جو قائداعظم چاہتے تھے، کارکنان ایسا کرو کہ دنیا تحریر اسکوائر کو بھول جائیں، دو دن بعد آزادی کا جشن منائیں گے، پنجاب کے گلو بٹوں سے آزادی کا وقت آپہنچاہے۔

  • جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، چودھری محمد سرور

    جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، چودھری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے استعفی کے علاوہ تمام اپوزیشن کے مطالبات پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔

    قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے ملک میں جاری سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اس سے ملکی سلامتی کو نقصان نہیں ہونا چاہیے، جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی قوتوں کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے۔

    دوسری طرف گورنر پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مسئلے کا حل تلاش کیا جاسکے، جس پر عوامی تحریک کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ نظام کی تبدیلی سے کم پر حکومت سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔

  • پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور، ذرائع

    پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور، ذرائع

    پشاور: خیبرپختونخوااسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے تحریک انصاف آج اہم فیصلہ کرنےکےلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اہم نشست پرپارٹی رہنماؤں نے خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد کے حالات پرتفصیلی غور کیا۔

    مطالبات کی منظوری کے لئے تحریک انصاف نے سنجیدہ اقدامات کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے پی ٹی آئی آج اہم فیصلہ کرنےکےلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اہم نشست پرپارٹی رہنماؤں نےخیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد کے حالات پرتفصیلی غور کیا۔

    ذرائع کاکہناہےکہ وزیر اعلی پرویز خٹک اسمبلی تحلیل کا اعلان آزادی مارچ کے اسٹیج پر کرسکتےہیں، اگر مرکزی قیادت نےفیصلہ کرلیا توپرویز خٹک اسمبلی تحلیل کر نے کی سمری پر دستخط کر سکتےہیں، جس کےبعدچوبیس گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔عمران خان نے اپنے وزرا کو طلب کر لیا ،خیبرپختونخواکی موجودہ صورتحال پرجماعت اسلامی نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

  • آزادی مارچ کےشرکاء کی ریڈزون کی جانب پیش رفت

    آزادی مارچ کےشرکاء کی ریڈزون کی جانب پیش رفت

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پابندی کے باوجود ریڈ زون کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے۔

    اسلام آباد کے ریڈ زون میں پارلیمنٹ ہاؤس ، وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کے علاوہ وہاں غیرملکی سفارتکار بھی مقیم ہیں، یہ علاقہ انتہائی حساس ہے اور آزادی مارچ کے شرکا کی نظریں اسی پر نظر آتی ہیں، اس وقت تحریک انصاف کا قافلہ کشمیر ہائی وے پر ہے جہاں سے آگے سرینا چوک ہے اور اس کے عقب میں ریڈ زون ہے ۔

    جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کوسرینہ چوک پر اسٹیج بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے ، جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے سرینہ چوک پر اسٹیج لگانا شروع کردیا ہے۔

    اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگا، عمران خان آج اپنے خطاب میں اہم اعلان کرینگے۔

  • عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری معاملہ مطالبات تک محدود رکھیں،الطاف حسین

    عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری معاملہ مطالبات تک محدود رکھیں،الطاف حسین

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو مشورہ دیاہے کہ وہ اپنےالٹی میٹم واپس لیکر معاملہ مطالبات تک ہی محدود رکھیں۔ لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے الٹی میٹم واپس لیکر معاملے کو مطالبات تک ہی محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    الطاف حسین نے دونوں رہنماؤں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہونے، حکومتی تنصیبات پر یلغار کرنے اور انہیں کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے ہر قیمت پر گریز کریں۔ متحدہ کے قائد نےمعاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتےہوئےکہاہےکہ تشدد کا ہر راستہ اور طریقہ اختیار کرنے سے گریزکیا جائے۔ انہوں نےحکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بڑے پن کا مظاہرہ کرتےہوئےسراپااحتجاج جماعتوں سےفی الفورمذاکرات کرے۔ انکے جائز مطالبات تسلیم کرے اور عمل درآمدکی یقین دہانی کرائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نےفریقین کوخبردارکرتےہوئےکہاکہ وہ محاذ آرائی سےاجتناب کرتے ہوئےبات چیت کےدروازےکھلےرکھیں کیونکہ محاذ آرائی کاانجام ملکی مفادمیں نہیں ہوگا۔ انہوں نےفریقین کی توجہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کی جانب دلاتےہوئےکہاکہ فریقین اپنالائحہ عمل طےکرتےہوئےان حقائق کوبھی مدنظر رکھیں۔

    متحدہ کے سربراہ نےعوامی تحریک،تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں کوطوفانی بارش اورخراب موسم کےباوجود پرامن احتجاج پر خراج تحسین پیش کیا۔ الطاف حسین نےاحتجاجی جماعتوں کےگرفتار کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کرتےہوئےمارچ کےدوران طاقت کے استعمال سے گریز اورصبر وضبط سےکام لینے پر حکومت کاشکریہ اداکیا۔

  • اسلام آباد کو تحریراسکوائربنادیں گے، عمران خان

    اسلام آباد کو تحریراسکوائربنادیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے فائنل میچ کا اعلان کردیا ۔ کہتے ہیں آج فائنل میچ ہو گا، نوجوان تیاری کر لیں۔ آج آب پارہ چوک پر ایسامجمع ہوگا کہ لوگ تحریر اسکوائر کو بھول جائیں گے۔عمران خان نے اسلام آباد کو تحریراسکوائر بنانے کا اعلان کردیا ۔رات گئے تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے شرکاءکےجذبےاورجنون کوسلام پیش کیا اور کہا کہ نوازشریف اوربادشاہت نئےپاکستان کونہیں روک سکتے.

    عمران خان نے کہا کہ دس سال میں قبائلیوں پرجو مصیبتیں گزریں، وہ اس پرمعذرت خواہ ہیں،اب قبائلیوں کےلئےفیصلہ فون سن کرنہیں ہوگا، عمران خان نے رات آزادی مارچ کے شرکاکے ساتھ گزارنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان سے کہا کہ وہ بھی سو جائیں ورنہ تھک جائیں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے تحریک انصاف کے کارکن اور حامی اسلام آباد پہنچ جائیں ، آزادی پانے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے،کوئی سرکاری نوکراس طرح احتجاج نہیں کرسکتا۔

  • عمران خان کا آزادی مارچ سے خطاب، نواز شریف ضمیروں کے سوداگرہیں

    عمران خان کا آزادی مارچ سے خطاب، نواز شریف ضمیروں کے سوداگرہیں

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی وجہ سے نہیں کارکنوں کی وجہ سے واپس گیا وہ تھکے ہوئے تھے اور بارش میں بھیگے ہوئے تھے۔

    انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ان ہیں معلوم ہے کہ آپ مزید چالیس گھنٹے جاگ سکتے ہیں لیکن یہ شریف برادران نہیں جاگ سکتےاللہ نے بارش کارکنوں کو آزمانے کے لئے بھیجی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کا جذبہ اور جنون سب کےسامنے ہے اور جس قوم میں ایسا جذبہ ہو نہ تو اسے کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت تھی نہ ہی کسی سےقرضے لینے کی لیکن حکمران چور اور بزدل تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تو ایف آئی آر کٹنے والی ہے اور الیکشن کی دھاندلی کی کہانی منظر عام پر آنے کے بعد انہیں نواز شریف کا مستقبل بھی اندیھیرے میں نظر آرہا ہے آج ساری رات ہم یہاں آزادی کا جشن منائیں گے۔

    انہوں نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو مخاطب کر کے کہا شرم کرو تم نے ٹی وی پر پروپیگنڈا شروع کررکھا ہے تم کہتے تھے کہ عمران خان ڈیل کرلے گا لیکن سن لو کہ تم اب پیسے لے کر نواز شریف کو بچا نہیں سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دوسرا نام ’’ضمیروں کا سوداگر‘‘ ہے لیکن وہ ان کے ضمیر کا سودا نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف حکومت میں آئے گی تو قرضہ لے کر قوم کو بھکاری نہیں بنائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بن کر عوام سے جھوٹ نہیں بولے گا ، انکا دعویٰ تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں خیبر پختونخواہ کی پولیس میں سے کرپشن ختم کردی ، اس ملک میں سب سے زیادہ ظلم پولیس کرتی ہے۔ نئے پاکستان میں پولیس گلوں بٹوں کو نہیں پالے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ اس حکومت نے بجلی چوروں کو پانچ سو ارب روپے دئے ان سب کا احتساب ہوگا دیر لگے گی لیکن ہم سستی بجلی بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا نواز شریف نے تو جیم خانہ میں کبھی اپنے ایمپائر کھڑے کئے بغیر کرکٹ نہیں کھیلی انہوں نے کہا کہ عوام بتائے کہ کبھی عمران خان نے اپنے ایمپائر کھڑے کئے۔

  • حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار

    حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار

     حکومت نے عمران خان کو پیغام پہنچا دیا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہیں، سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کیلئے پنجاب کے گورنرچوہدری سرورآگے آگے رہیں اور رابطے شروع کردیئے۔

    ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت نے مقتدر حلقوں کے سیسوں کوپگھلانا شروع کردیا ہے، حکومت نے لچک دکھاتے ہوئےعمران خان کو پیغام بھیج دیا کہ وہ اُن کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کمیشن کی تشکیل نوسمیت انتخابی اصلاحات کے مطا لبات تسلیم کرنے پر رضا مند ہے، سیاسی تناؤ کے حل میں وزیراعظم کی عمران خان سےملاقات بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب حکومت نے رابطوں کیلئے گورنر پنجاب کے اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی اور حکومت میں ثالثی کردار امیرجماعت سراج الحق سے رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کیلئے شہباز شریف کو اعتماد میں لےلیا، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا  کہ مسائل حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں،  گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گھمبیر سیاسی صورتحال کے حل کے لئے سینٹر رحمان ملک سے ٹیلی فونک گفتگوبھی کی۔

  • عوام نےآزادی اورانقلاب مارچ کومسترد کردیا، رانا مشہود

    عوام نےآزادی اورانقلاب مارچ کومسترد کردیا، رانا مشہود

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گوجرانوالہ واقعہ میں ملوث دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم لانگ مارچ کے پر امن اختتام کے لیےڈاکٹر طاہر القادری، پرویز الہی کو اور عمران خان شیخ رشید کو اپنے ٹرک سے دور رکھیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے آزادی اور انقلاب مارچ کو مسترد کردیا ہے جبکہ اب تک پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ جو روٹ طے ہوا تھا اس پر مثالی عمل در آمد ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ پومی بٹ انتہائی شریف اور ذمہ دار مسلم لیگی ہیں گوجرانوالہ واقعہ میں وہ مشتعل کارکنوں کو منع کرتے رہے۔

    صوبائی وزیر قانون کاکہنا تھا کہ مشرف کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان سے ساری صورتحال واضع ہوچکی ہے کہ اس کھیل کے پیچھے کون ہے، رانا مشہود نے کہا کہ میں نے خود اپنے خلاف پارٹی سطح پرکمیشن قائم کروایا تاکہ ویڈیو کےمعاملے کی شفاف تحقیقات ہو سکے۔

  • پاکستان، جمہوریت اور آئین کوبچایا جائے، سراج الحق

    پاکستان، جمہوریت اور آئین کوبچایا جائے، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی نے سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چار نکاتی فارمولہ پیش کردیا ، امیر جماعت سراج الحق کہتے ہیں حکومت احتجاج سے نمٹنے کے بجائے اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دے۔

    منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لئے انکی جانب سے چار نکاتی فارمولہ پیش کیا جارہا ہے، فارمولے کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کی کمیٹی بنا ی جائے جبکہ حکومت احتجاج کرنے والوں کے ساتھ فوری مذاکرات شروع کرے۔

    سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی جانب سے ماورائے آئین اقدام پر دئیے جانے والے فیصلے پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ عدلیہ پہلے ان سے نمٹے جنھوں نے ماضی میں آئین توڑا، جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ چار نکاتی فارمولے پر وہ حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے رابطے میں ہیں اور وہ توقع کرتے ہیں کہ لانگ مارچ کے دوران اب گوجرانولہ جیسا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔