Tag: عمران خان

عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں

سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے

  • مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھوں گا، عمران خان

    مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھنے کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو مطالبات پیش کرینگے،کوئی مارچ نہیں روک سکتا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کے معاشی کارکردگی کے جواب میں وہائٹ پیپر جاری کر دیا،عمران خان نے کہا کہ ہمارے مطالبات آئینی اور جمہوری ہیں اور انہیں منوا کر ہی رہیں گے، جب تک انہیں نہیں مانا جائے گا اسلام آباد میں ہی دھرنے دیئے بیٹھے رہیں گے اور میں خود کارکنوں کے ساتھ دھرنے میں رہوں گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں اور حسنی مبارک ،صدام حسین اور کرنل قذافی میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ ان کی دولت بھی باہر تھی اور ان کے بچے بھی عیش کررہے تھے۔

    عمران خان نے  کہا کہ جمہوریت الیکشن میں نہیں صاف اور شفاف الیکشن میں جمہوریت ہے،چودہ اگست کو بادشاہت اور ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جنگ ہے، اگر فوج آئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے، پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کر دی، انہوں نے کہا کہ حکومت علامہ طاہر القادری کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے،پنجاب میں علامہ طاہر القادری کیساتھ بڑا ظلم ہو رہا ہے۔

  • وزیراعظم اورسراج الحق کے درمیان کل ایک اورملاقات ہوگی

    وزیراعظم اورسراج الحق کے درمیان کل ایک اورملاقات ہوگی

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اورجماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے درمیان کل ایک اورملاقات ہوگی۔

    حکومت نے اپنے پلڑے میں وزن بڑھانے کیلئے جماعت اسلامی سے ایک بارپھر رابطہ کرلیا۔جس کے بعد وزیراعظم اور امیرجماعت اسلامی کے درمیان جمعہ کے روز ایک اور ملاقات کاامکان پیدا ہوگیا ہے۔

    چوہدری نثار اورخواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پربات کی اورکہا کہ جماعت اسلامی کے امیرکی طرف سے وزیراعظم کودی گئی تجاویزاورعمران خان کے مطالبات پر غورکیاگیا جس کے بعد وزیراعظم نےجمعہ کو ایک اورملاقات کی خواہش کااظہارکیاہے تاکہ مسائل حل کرنے کیلئے معاملات مثبت اندازمیں آگے بڑھائے جاسکیں۔

  • عمران خان کا پاکستانی عوام کے نام کھلا خط

    عمران خان کا پاکستانی عوام کے نام کھلا خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی عوام کے نام کھلا خط لکھ دیا۔کہتے ہیں پاکستان پر مخصوص خاندان مسلط نہیں رہ سکتے۔

    عمران خان نے پاکستانی عوام کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر مخصوص خاندان مسلط نہیں رہ سکتے۔ جھوٹ ،فریب،کرپشن اور منافقت کے لئے پاکستان کی دھرتی پر کوئی جگہ نہیں، عمران خان نے اپنے خط میں پاکستانی عوام کو دعوت دی ہے کہ اس بار جشن آزادی اس طرح منائیں کہ ہماری نسلیں ہم پر فخر کریں، عمران خان کا اپنے خط میں کہنا ہے چودہ اگست کے بعد پاکستان صرف پاکستانیوں کا ہو گا،ہر قیمت پر اپنی آزادی چھینیں گے، عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ ہمارے بزرگوں کو غیر ملکی آقاؤں اور ہماری غیرت کو مقامی فرعونوں کی غلامی ہر گز قبول نہیں ہے ۔

  • حکومت بات چیت میں پہل کرکےوسعت قلبی کامظاہرہ کرے، سراج الحق

    حکومت بات چیت میں پہل کرکےوسعت قلبی کامظاہرہ کرے، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی نے حکومت کوسنجیدگی کامظاہرہ کرنےاوربات چیت میں پہل کرنے کامشورہ دے دیا۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی موجودہ صورتحال کاذمہ دار الیکشن کمیشن اورحکومت کوقرار دے دیاکہتے ہیں حکومت نے سنجیدگی کامظاہر ہ نہیں اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، سراج الحق نےبتایا چار نکاتی فارمولے کاجواب ملنے پرلانگ مارچ میں شرکت کرنے یانہ کرنے کافیصلہ کریں گے، سیاسی قوتیں تماشائی بننے کے بجائےمسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں تشدد کامشورہ دینادرست نہیں، سراج الحق نےکہافوج کومداخلت نہیں کرنی چاہئے حالات بھی ایسے نہیں کہ فوج ذمہ داریاں سنبھالے۔

  • بادشاہت ختم کرکےحقیقی جمہوریت لائیں گے,عمران خان

    بادشاہت ختم کرکےحقیقی جمہوریت لائیں گے,عمران خان

    سوات :عمران خان کا کہنا ہے کہ بادشاہت ختم کرکے ملک میں حقیقی جمہوریت لائیں گے، لوگ اپنے بچوں اورملک کےمستقبل کیلئے چودہ اگست کو باہر نکلیں۔ انصاف ملنے تک سٹرکوں  پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

     سوات مٹہ میں مائیکروہائیڈرل پاور اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر عمران کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے متعلق چودہ اگست کواپنے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، اب حکومت کی جانب سے منانے کا وقت گزر چکا ہے، پنجاب حکومت پولیس کے ذریعے ہمارے کارکنان کی پکڑ دھکڑکررہی ہے، کارکنوں کی موٹرسائیکلیں ضبط کی جارہی ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ حکومت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے۔ پنجاب حکومت کومتنبہ کرتا ہوں کہ ہمارے کارکنان جذبات سے بھرے ہوئے ہیں۔ عمران نےکہا کہ کس قانون کےتحت انہیں نظر بند کیا جائےگا بتایا جائے، نوازشریف نے بھی لانگ مارچ کی ہےاور پر امن احتجاج پرکوئی بھی پابندی نہیں لگاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی بنانے والوں کومہنگی کرکے دی جارہی ہے، عوام کسی کو ووٹ دیتی ہے،اقتدار میں کوئی آجاتا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر تحریک انصاف کے کارکنوں اور عہدیداروں کی نظر بندی کا منصوبہ بنایا تو یہ حکمرانوں کیلئے سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا۔

  • عمران خان دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیں، پرویز رشید

    عمران خان دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وزیراطلاعات پرویزرشیدکاکہناہے عمران خان دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیں،پاکستان کے مستقبل کی جنگ وزیرستان میں لڑی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین دہشتگردی کیخلاف جنگ پر توجہ دیں اور طالبان کی دہشت گردی کے خلاف جہاد میں حصہ لیں اُن کا کہناتھا کہ وزیرستان میں پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑی جارہی ہے۔

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق کی وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کی جانب سے دی گئی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے سراج الحق کو ان تجاویز پر غور کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی صورتحال پر سراج الحق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشیدگی میں جماعت اسلامی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری قوتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،عوامی قوتوں پر بھی جمہوریت کا احترام فرض ہے اور تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت اور مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے،وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سیاست کی بنیاد نفرت یا چپقلش پر نہیں بلکہ باہمی احترام اور جمہوری اصولوں پو ہونی چاہئے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا ہے، انقلاب مارچ پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا اور جمہوریت کے استحکام پر زوردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دو مرتبہ طاہرالقادری سے فون پر بات کی، مجوزہ انقلاب پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی تعزیت کی، اور دعائے مغفرت بھی کی،سابق صدر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو معاملات مفاہمت اور مذاکرات سے حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے جمہوریت کا نقصان ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کارکنوں کی محنتوں اور قائدین کے خون سے پیدا ہوا ہے، اسے عدم استحکام سے دوچار نہ کیا جائے،تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر پر واضح کیا کہ ان کی جدوجہد جدوجہد آئین اور جمہوریت کے لیے ہے،لیکن موجودہ نظام کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا، ان کا کہنا تھاکہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو شریک اقتدار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انقلاب لایا جائے۔

  • آزادی مارچ میں لاشیں گرانے کی سازش تیارہے، صدیق الفاروق

    آزادی مارچ میں لاشیں گرانے کی سازش تیارہے، صدیق الفاروق

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن رہنماء صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان کے آزادی مارچ کے دوران لاشیں گرانے کی سازش تیار کی جاچکی ہے ۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے علامہ طاہر القادری اور چوہدری برادران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ چودہ اگست کو آزادی مارچ کے شرکاؤں کی لاشیں گرانے کی منصوبہ کرچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران اور طاہر القادری اپنے آدمیوں کے ذریعے عمران کے جلسے میں آنے والے شرکاء پر فائرنگ کرائیں گے، تاکہ نوازشریف اور شہباز شریف پر الزام لگاکر ملک بھر میں آگ لگائی جاسکے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اور انقلاب مارچ پاکستان کو مفلوج کرنے کی سازش ہے اور اس ضمن میں ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے پرائیوٹ اداروں کو چودہ ارب ڈالر دئیے ہیں۔

  • آصف زرداری کا عمران خان اورسراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف زرداری کا عمران خان اورسراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے شفاف انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی کوششوں کی حمایت کی۔

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان 10 منٹ گفتگو ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے عام انتخابات میں دھاندلی پراختیار کئے گئے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے شفاف انتخابی عمل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کوبھی ٹیلی فون کیا اورملکی صورتحال پربات چیت کی گئی، آزادی مارچ کے بارے میں تبادلہ خیال کے دوران سراج الحق نے سابق صدرکوبتایا کہ جماعت اسلامی نے آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ نہیں کیا اس پرپارٹی میں مشاورت جاری ہے، تاہم حکومت اورتحریک انصاف افہام وتفہیم سے معاملات طے کریں دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی طرف سے جماعت اسلامی سے آزادی مارچ کے حوالے سے کردارادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق کی طرف سے بھی جماعت اسلامی کے امیر سے رابطہ کیاگیا ہے اورانھیں آزادی مارچ رکوانے میں کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔