Tag: عمران خان
عمران خان، جنھیں آج کال پاکستان کے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۲ تک اقتدار میں بھی رہے مگر آج کل پابند سلاسل ہیں
سیاست سے پہلے ان کا تعارف ایک مایہ ناز کرکٹر کا تھا جو کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بناگئے
-
قبائلی علاقوں میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتفصیلات فراہم کی جائیں، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیکورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتفصیلات فراہم کی جائیں ۔
عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کےا جلاس میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی، عمران خان نے وزیراعظم کےعمل کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نےمولانا سمیع الحق سے اصرار کیا تھا کہ وہ طالبان کو پنجاب میں حملے نہ کرنے پر آمادہ کریں ۔
اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نو ماہ گزرنے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف پالیسی کو حتمی شکل دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں میں کسی بھی فضائی کارروائی سے پہلے عام شہریوں کو وہاں سے نکالا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن آخری حل ہونا چاہئیے۔
-
مولانا سمیع اورفضل الرحمان مذاکرات کیلئےکچھ نہیں کرسکتے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہتےہیں مولاسمیع الحق یافضل الرحمان طالبان کے ساتھ مذاکرات کےلیےکچھ نہیں کرسکتے اس کے لیے سب کوایک پیج پرآنا ہوگا۔
طالبان سے مذاکرات کااونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ رہا، کبھی آپریشن کی بازگشت سنائی دینے لگتی ہے تو کبھی سوئی پھرمذاکرات پر رک جاتی ہے، عمران خان کہتے ہیں مذاکرات کانہ ہونا دشمنوں کے مفاد میں ہے، لیکن مذاکرات میں کوئی تنہا کچھ نہیں کرسکتا۔
ہری پورمیں انتخابی جلسےسے خطاب میں عمران خا ن کاکہناتھا فوج کوقبائلی علاقوں میں پھنسائے رکھنےکے خواہشمندملک کے خیرخواہ نہیں سمجھ نہیں آرہا مذاکرات کے نام پرکیاہورہاہے۔
عمران خان جلسے والا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کاکہناتھا پرائی جنگ کے بدلےپاکستان کوجتنی امداد ملی اس سے کئی گنا زیادہ نقصان ہوچکاہے۔
-
بنوں بم دھماکے:صدر،وزیراعظم ودیگر کا شدید الفاظ میں اظہار مذمت
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت مختلف رہنماؤں نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے شدید مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن اور لیاقت بلوچ نے بھی بنوں دھماکے کی مذمت اور اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
الطاف حسین اور عمران خان کی جانب سے بھی بنوں میں فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کی گئی۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بیرونی قوتوں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بنوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مزموم عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔
-
مذاکرات شروع ہونے سےپہلے ناکام کیسے ہوگئے، عمران خان
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ناکام کیسے ہو سکتے ہیں، پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔
عمران خان کاکہناہے طارق ملک کودھمکیاں مل رہی تھیں وہ دباؤ کے باعث مستعفی ہوئے،چیف جسٹس پاکستان معاملے کانوٹس لیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا ملک کو جنگ میں ملوث رکھنے کیلئے مہم چل رہی ہے امن کی بات کرنےوالے کوطالبان کاحامی قرار دے دیاجاتا ہے ڈائیلاگ پرپیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے اے پی سی بلائی جائےعمران خان کاکہناتھا مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام کیسے ہوسکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا مدت پوری کرنا حکومت کے اپنے اوپر ہے۔۔انگوٹھوں کی تصدیق نہ کی تواسٹریٹ پاوردکھائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا پولیو سنجیدہ مسئلہ ہے جلد پولیو کے خلاف مہم شروع کریں گے۔
-
شفاف انتخابات ہی خونی انقلاب کا راستہ روک سکتے ہیں، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے جس دن ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوئے تو انقلاب لانے کے لئے بندوق کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
خوشاب میں این اے ایک سو انہتر پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ۔کرکٹ کی دنیا میں سب سے پہلے نیوٹرل امپائر لایا۔
الیکشن میں بھی نیوٹرل امپائر چاہتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والے پریزائڈنگ اور ریٹرننگ افسران پر بھی مشرف کی طرح آرٹیکل سکس لگتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا جس دن ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوئے تو انقلاب لانے کے لئے بندوق کی ضرورت نہیں پڑے گی ، اس سے پہلے جب عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا خیر مقدمی نعروں سے شاندار استقبال کیا گیا، جلسے سے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
-
۔سعودی عرب میں قید پاکستانیوں پر خاموشی افسوسناک ہے، عمران خان
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پندرہ ہزار پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پندرہ ہزار سے زائد پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب پاکستانیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا شرمناک ہے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیر انسانی رویہ قابل مذمت اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی مشن ان افراد کو قانونی مدد فراہم کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں پر پھنسے پاکستانیوں کی مدد نہ کی گئی تو تحریک انصاف سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کے حوالے سے پٹیشن دائر کرے گی۔
-
ہنگو میں اعتزاز نے بہادری کا مظاہرہ کیا، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہنگو میں شہید اعتزاز کے گھر نہ جانے پروزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پربرہمی کا اظہارکیا، ساتھ ہی حخومت پنجاب پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی لگادیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے تحریک انصاف کی رہنما نیلم اشرف کے بیٹے نعمان اشرف کے قتل پر پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس سیاسی ہوچکی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کےاعتزازحسن کی تعزیت نہ کرنے پرافسوس ہے، ہنگو میں اعتزاز نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تو برا حال ہے، ہماری حکومت کے دوران ایک سو باہتر دہشتگردی کے حملے ہوئے، عمران خان نے مزید کہا کہ جان کیری سےکہاتھاڈرون حملے پاکستان میں تباہی کا باعث ہیں۔
ڈرون حملوں سے نفرت آتی ہے جو دہشت گردی کا سبب ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا ڈرون حملوں کیخلاف ہے۔
-
عمران اورایدھی سب سے زیادہ سراہےجانےوالوں میں شامل
دنیا کےتیس قابل احترام پسندیدہ اور مقبول افراد کی فہرست جاری کر دی گئی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی بھی مقبول افراد کی فہرست میں شامل کر لئے گئے۔
دی ٹائمز کی جانب سے دنیا کی انتہائی قابل احترام شخصیات کے حوالے سے کرائی گئی عالمی سطح کی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں دو پاکستانی شخصیات عمران خان اورمعروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی بھی عالمی سطح پر اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
بل گیٹس دنیا کے تمام سیاستدانوں کو پچھاڑکر سب سے زیادہ قابل احترام پسندیدہ اور مقبول افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ سروے کے دوران برطانیہ،فرانس، جرمنی ،روس ،امریکہ ،آسٹریلیا ،پاکستان، انڈونیشیا ،بھارت، چین، مصر، نائجیریااوربرازیل کے تیرہ ہزار آٹھ سو پچیانوے افراد سے رائے لی گئی ہے۔
قابل احترام شخصیات کی اس فہرست میں عمران خاں بارہویں اور عبدالستار ایدھی انتیسویں نمبر پر ہیں فہرست میں دلائی لامہ ، ملکہ ایلزبتھ ، انجلینا جولی ،جارج ڈبلیو بش ، انجیلا مرکل،ہلیری کلنٹن،بھارتی بلےباز سچن ٹنڈولکر ،اداکار امیتابھ بچن اوربھارت کے سابق صدر عبدالکلام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں