Tag: عمران طاہر

  • کروناوائرس: عمران طاہر بھی بول پڑے

    کروناوائرس: عمران طاہر بھی بول پڑے

    کیپ ٹاؤن: پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ وبائی صورت حال ایک مشکل گھڑی ہے، ہمیں فی الحال کرونا وائرس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرونا کے باعث بہت سے تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، کرکٹ میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

    عمران طاہر کو بیٹسمین نے منہ پر “جوکر” کہہ ڈالا

    انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر میچز کا انعقاد عجیب اور حیران کن فیصلہ ہے لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے، ہمیں فی الحال کرونا وائرس کے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا۔

    عمران طاہر کا عبدالقادر کو جذباتی انداز سے خراج عقیدت

    لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا آغاز ضروری ہے، اگر ہم تماشائیوں کے بغیر کھیل ممکن بناتے ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے، میچ کے دوران جشن منانے سے خود کو روکنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔

    باصلاحیت کھلاڑی نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کی تعریف کی۔ عمران طاہر نے مزید کہا کہ دنوں ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف گیند بازی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے اور گیند بازوں کو بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔

  • عمران طاہر سے بھارتی تماشائی کی بدتمیزی، نازیبا کلمات کسے

    عمران طاہر سے بھارتی تماشائی کی بدتمیزی، نازیبا کلمات کسے

    جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے اسپینر عمران طاہر کو بھارتی شخص نے نازیبا جملے کستے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی پر مامور افراد نے مداخلت کرتے ہوئے بھارتی شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا.

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کلاس اسپینر عمران طاہر کو بھارتی جنونیت اور نسل پرستانہ سوچ کا سامنا کا نشانہ چوتھے ون ڈے میچ میں اس وقت کرنا پڑا جب ایک بھارتی تماشائی نے اُن پر نازیبا جملے کسے اور ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی گئی.

    پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر نے سیکویرٹی اہلکاروں کو صورت حال کی نزاکت سے آگاہ کیا جس پر دو سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے بھارتی تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر بھیج دیا اور کھیل دوبارہ سے شروع کیا گیا.

    جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے دوران عدم برداشت کے رویے اور کھلاڑیوں کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    بورڈ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عمران طاہر نے مذکورہ شخص یا کسی بھی بچے سے کوئی بدتمیزی کی ہے، کرکٹ جنوبی افریقہ اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی ٹیم معاملے کی تحقیقات کررہی ہے.

    جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے کہا کہ اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص پورے میچ کے دوران عمران طاہر پر جملے کستا رہا ہے جس انہوں نے سیکویرٹی اہلکاروں کو آگاہ کیا تھا.

    خیال رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت نسل پرستانہ جملے کسی طور قانل قبول نہیں ہیں اور ایسا کرنے والوں کو میدان سے باہر نکال دیا جاتا ہے اور مزید تحقیقات کے بعد تاحیات اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے.

    واضح رہے کہ عمران طاہر اس میچ میں بطور 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں موجود تھے اور کھلاڑیوں کو مطلوبہ چیزیں فراہم کر رہے تھے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جنید جمشید کو خراج عقیدت، آئی سی سی کا عمران طاہر کے خلاف ایکشن

    جنید جمشید کو خراج عقیدت، آئی سی سی کا عمران طاہر کے خلاف ایکشن

    جوہانسبرگ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افریقی باؤلر عمران طاہر کے جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کرنے کا نوٹس لے لیا، آئی سی سی کے مطابق باؤلر نے جو حرکت کی وہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    آئی سی سی سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران طاہر نے جوہانسبرگ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آوٹ کرنے کے بعد ٹی شرٹ اوپر کی جو کرکٹ کونسل کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق عمران طاہر کا جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنا قانون کے سیکشن جی ون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کھلاڑی کھیل کے دوران یونیفارم اور دیگر چیزیں کرکٹ کونسل کے ضابطے کے مطابق پہننے کے پابند ہوتے ہیں۔

    پڑھیں: جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہرکا جنید جمشید کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی بغیر منظوری کے کسی مذہبی شخصیت کی تصویر والی شرٹ یا ٹی شرٹ نہیں پہن سکتا تاہم اگر وہ کرکٹ بورڈ سے منظوری حاصل کر لے تو اُس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

    اعلامیے کے مطابق طاہر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے جس کے بعد آئی سی سی نے مزید کارروائی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم کھلاڑی کو پابند کیا ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کی حرکت سے گریز کریں۔

    یاد رہے پاکستانی نژاد افریقی باؤلر عمران طاہر نے گزشتہ دنوں سری لنکا سے کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اپنی شرٹ اوپر کی جس کے بعد اندر کی شرٹ پر آویزاں جنید جمشید کی تصویر واضح ہوگئی تھی، اس دوران انہوں نے پویلین میں بیٹھے عوام کی طرف منہ کیا جس پر عوام کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا۔

  • پاکستان میں سکیورٹی خدشات نہیں، عمران طاہر

    پاکستان میں سکیورٹی خدشات نہیں، عمران طاہر

    لاہور: جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کے خدشات نہیں، سیکورٹی کے بغیر گھوم رہا ہوں۔

    لاہور میں علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقن لیگ اسپنر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے،دعا ہے کہ زمبابوے کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں، سیریز میں پاکستان کی ٹیم فیورٹ ہے لیکن زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہے۔

    عمران طاہر نے کہا کہ کرکٹ کا آغاز پاکستان کی سرزمین پر کیا تھا، پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے۔