Tag: عمران عباس

  • عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین، ویڈیو

    عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین، ویڈیو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے وطن کے محافظوں کو نئے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار عمران عباس نے موجودہ پاک بھارت تناؤ کے دوران وطن کے محافظوں کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا خراجِ تحسین پیش کیا۔

    اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’’اے وطن کے سجیلے جوانو‘‘ کا ترانہ پیش کیا، جو انہوں نے ان جوانوں کے نام کیا ہے جو اس مشکل گھڑی میں وطن کی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین ایک نئے انداز سے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب مشہور اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔

    پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بھارتی جنگی جنونیوں اور انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا اور خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیا ہے، جنگ جب ہوتی ہے، انسانیت ہارتی ہے، سرحد کے دونوں جانب معصوم لوگ جان سے جائیں گے اگر یہ معاملہ بگڑ گیا۔

  • عمران عباس کربلائے معلی پہنچ گئے، عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

    عمران عباس کربلائے معلی پہنچ گئے، عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کی ہے۔

    عراق کی حکومت کی جانب سے عمران عباس کو بطور سرکاری مہمان شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی تھی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف اداکار کی جانب سے وزیرِاعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    معروف اداکار نے تصویر کے کیپشن میں کہا کہ میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی اور عراقی میڈیا اتھارٹی کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا اور مسلسل دوسرے سال عراق میں سالانہ ’اربعین‘ میں شرکت کرنے اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف طبقوں اور مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے تقریباً 25 ملین زائرین عراق کے شہر کربلا ئے معلی میں اسلام کی خاطر سب سے بڑی قربانی دینے والے حضرت امام حسین ؑ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

    معروف بھارتی اداکارہ کا ہدایت کار پر زیادتی کا الزام

    معروف اداکار نے اس سے قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حضرت علی ؑ کے روضہ اطہر پر حاضری دینے اور نجف سے کربلا تک اپنے پیدل سفر (مشی) کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

  • عمران عباس نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار کا دلچسپ انکشاف

    عمران عباس نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار کا دلچسپ انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار عمران عباس نے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتادی ہے۔

    ماڈل و اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک سنگل کیوں ہیں؟

    عمران عباس نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ مجھے سنگل رہنا پسند ہے، جب بھی مجھے اپنے آپ کی ضرورت محسوس ہو تو میں اپنے لیے ہمیشہ موجود رہتا ہوں‘‘۔

    عمران عباس متعدد بار اپنی خوبصورت شخصیت اور منفرد چہرے کے خدو خال کے سبب مردوں کے مقابلہ حسن میں پہلا نمبر بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ پاکستانی اداکار میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اداکار کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔

    عمران عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں حال ہی میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’تھوڑا سا حق‘ میں عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    اس سے قبل عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھارتی فلموں عاشقی ٹو، رام لیلا، اور گزارش کی پیشکش ہوئی تھی۔

  • عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

    عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ایوارڈ یافتہ ماڈل و اداکار عمران عباس نے شوبز میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔

    عمران عباس ڈرامہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر سیریلز دے چکے ہیں، اَن گنت پروجیکٹس میں کام کرنے والے عمران عباس نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    اداکار عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں خصوصی شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلا اشتہار کیا تو تمام بڑے برانڈز سے آفرز ملنا شروع ہوگئیں اور جب ڈرامے میں کام کیا تو بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ڈائریکٹروں کی جانب سے کام کی پیشکشیں ہونا شروع ہوگئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یوٹیوب وغیرہ تو تھے نہیں سی ڈیز اور وی سی آر کا زمانہ تھا بس دیکھتے ہی دیکھتے میں آگے بڑھتا گیا۔

     

  • عمران عباس نے الیکشن سے متعلق اہم ویڈیو شیئر کردی

    عمران عباس نے الیکشن سے متعلق اہم ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے الیکشن سے متعلق بھارتی انڈسٹری کے شاہ رُخ خان کی فلم کا ایک سین شیئر کیاہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل شاہ رُخ کی فلم ’جوان‘ کا ایک اہم ترین اور سوچ کو اجاگر کرنے والا سین شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    ویڈیو میں شاہ رُخ خان عام شہریوں کو سیاسی رہنماؤں کے انتخاب کے لیے احتیاط سے کام لینے اور اُن سے اپنے مستقبل سے متعلق سوال پوچھنے کے بارے میں ترغیب دے رہے ہیں۔

    عمران عباس نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے فالوور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ دیکھیں، شاید کچھ سمجھ آ جائے آپ لوگوں کو‘‘۔

    عمران عباس کی جانب سے اپنی اس پوسٹ میں جنرل الیکشنز کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے۔

  • عمران عباس کا بھارتیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

    عمران عباس کا بھارتیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

    اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ سیاسی تناؤ کے باجود پاکستان اور بھارت کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

    بالی وڈ کی متعدد فلموں میں کام کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں بھارتیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ’ مجھے ممبئی بہت پسند ہے میرا اکثر بھارت آنا جانا رہتا ہے، وہاں میرے بہت سے دوست بھارت سے ہیں جس میں سنجے لیلیٰ بھنسالی سب سے قریبی ہیں، مونا کپور میری منہ بولی بہن ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ میرے بہت سے قریبی دوست بھارتی ہیں تو میں وہاں اپنے گھر جیسا ہی محسوس کرتا ہوں، وہاں بہت گرمجوشی اور اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    اداکار کا کہنا تھا کہ لاکھ اختلاف ہو، لیکن دونوں ممالک میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہی ہیں، ہمارے والدین بھارت سے ہجرت کرکے آئے، یہاں سے بہت سے وہاں گئے، ہمارے جینز ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور اس رشتے کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    عمران عباس نے دہلی ائیرپورٹ کی پسندیدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سے ائیرپورٹس دہلی ائیرپورٹ سے اچھے ہیں تاہم دہلی ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر بہت عمدہ ہے۔

    عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل

    خیال رہے کہ عامر عباس نے اب تک 8 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے 3 فلمیں بولی وڈ کی ہیں۔

    عمران عباس نے اگرچہ کیریئر کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے کیا اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری کی، جس کے بعد 2013 میں انہوں نے فلم ‘انجمن’ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

    عمران عباس کی پہلی بولی ووڈ فلم 2014 میں ‘کریئیچر تھری ڈی’ ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا۔

    عمران عباس کی دوسری بولی وڈ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ تھی، جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان، رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے جیسی اداکارائیں شامل تھیں، ان کی تیسری بولی وڈ فلم ‘جانثار’ 2015 میں ریلیز ہوئی۔

  • عمران عباس نے مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی

    عمران عباس نے مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں نعت بڑھنے کا شرف حاصل کیا ہے۔

    اداکار و ہوسٹ عمران عباس ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں اور حال ہی میں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے، جس کی تصاویر بھی شیئر کی تھی۔

    عمران عباس نے انسٹا اسٹوری میں بھی عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں تھی اور لکھا کہ ’میں اس کرم کے کہاں تھا قابل۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے نعتیہ اشعار لکھے تھا ’جسے چاہا در پہ بلا لیا جسے چاہا اپنا بنالیا، یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔‘

    تاہم اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی کے صحن میں بیٹھ کر اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    ویڈیو میں عمران عباس مقبول نعت ’کھلا ہے سبھی کے لیے باب رحمت‘ کو اپنے انداز میں بڑھ رہے ہیں، ساتھ ہی کیپشن میں اسی نعت کا ایک شعر تحریر کیا ہے کہ ’یہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی‘۔

  • عمران عباس کی اسکائی ڈائیونگ، صارفین حیران

    عمران عباس کی اسکائی ڈائیونگ، صارفین حیران

    معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

    عمران عباس نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں عمران عباس کو ایک انسٹرکٹر کی مدد سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دبئی کا خوبصورت ایریل ویو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ویڈیو کے اختتام پر عمران عباس زمین پر لینڈنگ کے بعد اپنی زندگی کے اس حیرت انگیز اور پر جوش تجربے کی تعریف کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    صارفین اداکار کو اسکائی ڈائیونگ کرنے پر مبارکبادیں بھی دے رہے ہیں۔

  • ریما اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ریما اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکاروں ریما خان اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دونوں گنگناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ماضی کی معروف اداکارہ ریما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دونوں بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانے پر لپ سنکنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

    اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے مداحوں کی فرمائش پر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں۔

    دونوں اداکار گاڑی میں ہیں اور لندن کی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔

  • عمران عباس کی مشہور بھارتی گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    عمران عباس کی مشہور بھارتی گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارت کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    دونوں کی ساتھ گانا گانے کی اس ویڈیو پر عمران نے لکھا کہ رات کے کھانے پر دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی چھت پر اپنے سب سے پیارے دوست کے ساتھ ہونا، ساتھ گانا گنگنانا، دل کی باتیں کرنا، اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@imranabbas.official)

    عمران عباس نے الکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ذرائع کے مطابق عمران اور الکا اس وقت کسی شوٹنگ کے لیے دبئی میں ہیں جہاں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا۔