Tag: عمران فاروق قتل

  • عمران فاروق قتل کیس: 3ملزمان کےریڈوارنٹ کےاجراکی منظوری

    عمران فاروق قتل کیس: 3ملزمان کےریڈوارنٹ کےاجراکی منظوری

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے تین اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ نے 3 ملزمان کے ریڈ ورانٹ کے اجرا کی منظوری دے دی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جن تین ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے ان میں انورحسین، افتخار حسین اور کاشف خان شامل ہیں، ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔


    عمران فاروق کے قتل کی سازش کو بےنقاب ہونا چاہئیے، فاروق ستار


    ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرے گی وارنٹ جاری ہوتے ہی تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو 16 ستمبر2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں لندن پولیس اب تک 7697 دستاویزات کی چھان بین اور 4556 افراد سے پوچھ گچھ کرچکی ہے جبکہ 4323 اشیاء قبضے میں لی گئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے برطانوی حکومت کی منتظر

    عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے برطانوی حکومت کی منتظر

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کی جانب سے عمران فاورق قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، پاکستان سے کسی بھی شخص کے بیان ریکارڈ کرانے کے معاملے پر ایف آئی اے کو برطانوی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تفتیش کا عمل رکا ہوا ہے کچھ عرصے سے کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی۔

    اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے حکام عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان سے لندن کسی کے بھی بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کرسکے تاہم منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے حکام پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اور ایم کیو ایم سے منحرف مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا بیان ریکارڈ کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام اس کیس میں پیش رفت کے لیے برطانوی حکام کے جواب کے منتظر ہیں، برطانوی حکام کا گرین سگنل ملنے کے بعد ہی کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوگی۔

  • عمران فاروق قتل کامقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کواحکامات مل گئے

    عمران فاروق قتل کامقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کواحکامات مل گئے

    اسلام آباد: لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کے احکامات ایف آئی اے کو موصول ہو گئے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں فوری درج کرنے کے فوری احکامات ایف آئی اے کو دے دیئے گئے ہیں ۔

    مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں درج کیا جائے گا اور مقد مے میں خالد شمیم، معظم اور محسن کو نامزد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق مقدمہ آئندہ 24 گھنٹے میں درج کرا دیا جائے گا۔