Tag: عمران فاروق قتل کیس

  • چوہدری نثارکا گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ

    چوہدری نثارکا گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں وزیرِ داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیشرفت پر اعتماد میں لیا۔

    اس موقع پر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔

  • برطانوی ہائی کمشنرکی چوہدری نثارسےملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    برطانوی ہائی کمشنرکی چوہدری نثارسےملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ نے ہا ئی کمشنرکوعمران فاروق کے قتل اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق شواہد سے آگاہ کیا،اس کے علاوہ معظم علی خان کی گرفتاری پربھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کےمطابق ملاقات کےفوراًبعد برطانوی ہائی کمشنر نے ٹیلی فون کرکے برطانیہ کی اعلیٰ شخصیت سے رابطہ کیا اورمیٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نےاعلٰی برطانوی شخصیت کو پاکستانی حکومت کی اس خواہش سےآگاہ کیا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کی مدد کردی گئی ہے۔

    امید ہے برطانیہ اپنے قانون کے مطابق جلداز جلد اپنا کام مکمل کرے گا،دوسری جانب اہم شخصیت نے بھی اس بات کا یقین دلایا کہ جلد ازجلد ان معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔

    برطانیہ کی پولیس آزاد ہےاس پرکوئی دباؤ نہیں،جوکچھ ہوگاقانون کےمطابق ہوگا۔

  • عمران فاروق کیس : معظم علی نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    عمران فاروق کیس : معظم علی نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی : عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کوانسداددہشت گردی کراچی کی عدالت نمبر چارمیں پیش کردیاگیا۔

    عدالت نے ملزم کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گرفتارمعظم علی پر عمران فاروق قتل کیس میں سہولت کار بننےکاالزام ہے۔

    معظم علی کو رینجرز نے سخت حفاظتی انتظامات میں انسداددہشت گردی کراچی کی عدالت نمبر چارمیں پیش کیا، ملزمعظم علی کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

    جہاں عدالت نے ملزم معظم علی کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دیا

    ذرائع کے مطابق معظم علی خان کی کمپنی نے قتل میں ملوث محسن علی اورمحمد کاشف کوتعلیمی ویزا لگوا کر برطانیہ بھیجا تھا، جبکہ عمران فاروق کے قتل کے بعد بھی معظم علی خان کے فون پر کال بھی آئی تھی۔

    معظم علی خان نےدوہزار دس میں افتخار حسین سے بھی رابطہ کیا تھا جبکہ اس نے برطانیہ میں ویزے کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

  • عمران فاروق قتل: تفتیش میں تعاون کیا جائے، لندن پولیس

    عمران فاروق قتل: تفتیش میں تعاون کیا جائے، لندن پولیس

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کیا جائے، کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں توہم سے شیئرکریں، معلومات دینے والے کو20ہزارپاؤنڈ تک انعام دیا جائے گا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں اب تک 4076 افرادسےپوچھ گچھ کی گئی۔

    ڈاکٹرعمران فاروق کو16 ستمبر 2010  کولندن میں گھرکےباہرقتل کیاگیاتھا، ڈاکٹرعمران فاروق آزادانہطورپرسیاسی کیریئرشروع کرناچاہتے تھےاور پولیس ان ہی خطوط پر تحقیقات کر رہی ہے، لندن پولیس نے کہا کہ ہماری تحقیقات کا مرکز بھی اسی نکتے پر ہے۔

    اسکاٹ لینڈیارڈ نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کیا جائے، کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں توہم سے شیئرکریں،معلومات دینے والے کو20ہزارپاؤنڈتک انعام دیا جائےگا، میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور برطانوی پولیس پاکستانی حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔

  • عمران فاروق قتل کیس،30 سالہ گرفتار نوجوان تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا

    عمران فاروق قتل کیس،30 سالہ گرفتار نوجوان تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا

    لندن : اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تیس سالہ نوجوان کوتفشیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔

    لندن میں عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ایک تیس سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا, جسے مغربی لندن کے پولیس اسٹیشن میں تفشیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا.

    مشتبہ نوجوان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی، حراست میں لیے گئے شخص کو نومبر کے وسط میں دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام کا کہنا کہ اس شخص کی گرفتاری کا مقصد عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب افراد کاشف خان اورمحسن علی سید کے بارے میں تفتیش کرنا تھا۔