Tag: عمران نیازی

  • ‘عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے یہ بھائی بھائی ہیں’

    ‘عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے یہ بھائی بھائی ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے یہ بھائی بھائی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ک پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو، امریکا سے نہیں ڈرتا جان کو خطرہ ہے، امریکا نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین، قانون اورسچائی ، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ،ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتاہے، ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپناغلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے، یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی امریکاسےاوپرسےلڑائی ہے،اندرسےبھائی بھائی ہیں، غداروطن مینارپاکستان جیسی پاک جگہ کو جھوٹ کیلئے استعمال کررہاہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کام کرنیوالے ایجنٹ کو مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

  • ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے سیاہ دور کو یاد رکھیں: وزیر اعظم

    ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے سیاہ دور کو یاد رکھیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ووٹرز کو راغب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے سیاہ دور کو یاد رکھیں۔

    شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے، ووٹ کی اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیں۔

    وزیر اعظم نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ایک شخص کی انا، انداز سیاست، نا اہلی نے معاشرے کے حسن کو تہ و بالا کر کے رکھ دیا، پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں ہے۔

    انھوں نے لکھا اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں، مجھے آپ کے قوت انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلبہ کو وظائف سے محروم کیا گیا، اور سرکاری اسامیوں اور تبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لا قانونیت عروج پر رہی۔

    شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہو گیا، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔