بالی ووڈ کے چند ایسے ستارے جنہوں شادی کے لئے فلم انڈسٹری کو اہمیت نہ دی ۔
عمران ہاشمی
بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی نے طویل مددتی گرل فرینڈ اور عزیز پروین شہانی سے 2006 میں شادی کی۔ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ایان ہاشمی ہے۔
مادھوری ڈکشت
بالی ووڈ اپنے حسن اور اعلیٰ کردار نبھانے وای مادھوری ڈکشت نے اپنی دھک دھک پرفارمنس سے ہزاروں دل جیتے ، لیکن جب بات آئی شادی کی تو انہوں نے بالی ووڈ کو چھوڑتے ہوئے کارڈیو سرجن ڈاکٹر سری رام نیئن کے ساتھ 1999 رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔شادی کے بعد مادھوری اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں ۔
ہریتھک روشن
ہرتھک روشن نے بھی بالی ووڈ کو چھوڑ کر ایک مشہور انٹیریر ڈزائنر سوسین خان سے شادی کی ۔ تاہم اس جوڑی ایک دوسرے کا 14 سال ساتھ نبھایا لیکن گزشتہ برس ان دونوں میں تلاق ہوگی۔
جوہہی چاولہ
مشہور بالی ووڈ کی اداکارہ جوہی چاولہ نے نوے کی دہائی میں بھارت میں بڑی مقبولیت حاصل کی،ان کا صنعتکار جئے مہتا کے ساتھ افیئر سامنے آیا تاہم 1997 میں ان دونوں شادی کرلی اور آج تک اپنے 2 بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ۔
وویک اوبرائے
اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ ایک مختصر حسین وقت گزرنے کے بعد(ایشوریہ کی ابیشیک سے شادی سے قبل) وویک اوبرائے کرناٹکا کے سابق وزیر کی بیٹی پرینکا الوا سے شادی کرلی، اور اپنے ایک بچےکے ساتھ وہ ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
شلپا شیٹی
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی ازدواجی پارٹنر کے لئے بالی ووڈ انڈسٹری کے بجائے ایک کاروباری شخصیت راج کُندرا کو چنا۔شلپا شیٹی کے شوہر نے آئی پی لیگ میں راجستان رائل ٹیم کو 16.8 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔
ایشا دیول
بالی ووڈ کے مشہور ستارے بوبی دیول اور سنی دیول کی بہن ایشا دیول جو کہ ہیما مالینی اور دھرمیندر کی بیٹی ہیں ، انہوں نے بھی شادی کے لئے فلم انڈسٹری کے بجائے بزنس میں شخص کو چنا ، ایشا دیول نے شادی کاروباری شخصیت بھرت تختانی کی یہ دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کے قریب تھے۔
عمران خان
بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی سب کو اس وقت چونکادیا جب انہوں نے 10 جنوری 2011 کو اوینتیکا ملک خان سے شادی کی، عمران ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں شادی کی ۔
شاہ رخ خان
شاہ رخ اور گوری خان کی شادی ہر وقت کی نایاب کامیابی کی کہانیاں میں سے ایک ہے اس جوڑی نے 1991 میں شادی کی ۔جب شاہ رخ خان کے نام پر ایک گھر بھی نہ تھا اور گوری خان بھی انڈسٹری نامعلوم تھیں لیکن آج گوری ایک مشہور پروڈیوسر ہیں اور شاہ رخ بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں ۔
علی ظفر
علی ظفر ایک پاکستانی ہیں لیکن ان کا نام بالی ووڈ اور بھارتی فلم انڈسٹری میں معروف اداکاروں کے شانہ بشانہ لیا جاتا ہے علی نے 28 جولائی 2009 کو عائشہ فضلی سے شادی کی ۔