Tag: عمران

  • ننھی زینب کے قاتل عمران پر فرد جرم عائد

    ننھی زینب کے قاتل عمران پر فرد جرم عائد

      لاہور : ننھی زینب کے قاتل عمران پر فرد جرم عائد کرتے ہوئےپراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو کل طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی، دوران سماعت دلائل سننے کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد کردی اور پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو کل طلب کرلیا، فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزم کے خلاف باقاعدہ جیل ٹرائل کا آغاز ہو گیا۔

    گذشتہ سماعت میں کیس کے تمام شواہد کی کاپیاں ملزم کو فراہم کردی گئیں تھیں۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم عمران کا چالان عدالت میں جمع کرانے پرزینب قتل ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا تھا اور ماتحت عدالت کو 7 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔


    قصور، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی پری زینب سپرد خاک


    خیال رہے کہ پنجاب کے شہر قصور میں 10 جنوری کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ کم سن بچی زینب کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

    بعدازاں چیف جسٹس  نے معصوم زینب کے بہیمانہ قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

    یاد رہے کہ 25 جنوری کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور چالان پیش ہونے کے بعد سات روز میں مقدمہ کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔


    زینب کیس: ملزم عمران کے خلاف آئندہ ٹرائل جیل میں ہوں گے


    واضح رہے کہ گزشتہ روزانسدادِ دہشت گردی عدالت نے زینب سمیت آٹھ کمسن بچیوں سے زیادتی اور قتل کے ملزم عمران علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا‘ عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا پر مقدمہ جیل میں چلانے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا: سفاک ملزم کا لرزہ خیزاعترافی بیان

    زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا: سفاک ملزم کا لرزہ خیزاعترافی بیان

    لاہور: زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی نے اپنے اعترافی بیان میں‌ کہا ہے کہ زینب کو اس کے والدین سے ملوانے کا کہہ کرساتھ لے گیا تھا، وہ باربار پوچھتی رہی ہم کہاں جارہےہیں.

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کا اعترافی بیان اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے، جس میں‌ وہ تفتیشی افسران کے سوالات کے جواب دے رہا ہے. اپنے اعترافی بیان میں‌ ملزم نے کہا کہ زینب کو بہانہ بنا کراپنے ساتھ لے گیا تھا۔

    تفتیشی افسران نے سوال کیا کہ کسی نے ایک دفعہ بھی نہیں‌ پوچھا کہ کہاں‌ جارہے ہو؟ جواب میں ملزم نے کہا کہ زینب باربارپوچھتی رہی کہاں جار ہے ہیں۔ جواب میں زینب سے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں.

    سفاک قاتل نے اپنے اعترافی بیان میں‌ کہا کہ زینب کواس کے والدین سے ملوانے کا بہانہ بنا کر ساتھ لے گیا تھا، راستےمیں دکان پر کچھ لوگ نظرآئے، تو واپس آگیا، زینب کو کہا کہ اندھیرا ہے، دوسرے راستے سے چلتے ہیں، پھر زینب کودوسرے راستےسے لے کر گیا.

    واضح رہے کہ آج ننھی زینب کے سفاک قاتل عمران علی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا. پولیس نے عدالت سے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی. انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم عمران کوچودہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز دو ہفتوں‌ کے انتطار کے بعد زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کیا گیا، ملزم عمران زینب کے محلہ دار تھا، پولیس نے مرکزی ملزم کو پہلے شبہ میں حراست میں لیا تھا، لیکن زینب کے رشتے داروں نے اسے چھڑوا لیا، ملزم رہائی کے بعد غائب ہوگیا تھا، تاہم ڈی این اے میچ ہوجانے کے بعد پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصلہ بچوں کے خلاف آیا توبھی وزیراعظم کے خلاف ہوگا، عمران

    فیصلہ بچوں کے خلاف آیا توبھی وزیراعظم کے خلاف ہوگا، عمران

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم کی نااہلی یقینی دکھائی دے رہی ہے، فیصلہ بچوں کے خلاف آیا تب بھی وہ وزیراعظم کے خلاف ہی ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پاناماکیس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے ملاقات کی اور کیس کے فیصلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی آئینی و قانونی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاناما لیکس کے مقدمے کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، فیصلہ آنے کے بعد قوم شکر ادا کرےگی، مقدمے میں وزیراعظم کی نااہلی یقینی دکھائی دے رہی ہے،فیصلہ بچوں کے خلاف بھی آیا تو وزیراعظم کے خلاف ہوگا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی اصل تشریح پاناماکیس میں ہوگی، پاناما کے فیصلے میں 62 اور 63 کی تشریح سرجیکل ہوگی،اپوزیشن،فوج،میڈیا اور قوم کو انصاف پر مبنی فیصلے کا انتظار ہے۔

    نواز شریف کے بچوں نے کمائی والد کے وزیراعظم بننے کے بعدکی

    بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں نے کمائی والد کے وزیراعظم بننے کے بعدکی، ایک وزیر نواز شریف کو سیاست سے نااہل کرانا چاہتا ہے، وزیر کہہ رہا ہے کہ قوم نواز شریف کے خلاف فیصلہ قبول نہیں کرے گی، وہ وزیر دراصل اندرون خانہ چھوٹے بھائی کو موقع دلانا چاہتا ہے۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ پانامالیکس سےمتعلق کیس کافیصلہ تاریخی ہوگا۔

  • لندن: جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

    لندن: جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

    لندن: لندن کے علاقے ساوتھ ہال میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن ڈاکٹر خالد سومرو مرحوم کے تعزیتی اجلاس کے اختتام پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا۔

    جے یو آئی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کی واپسی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو ڈیزل گو اور گو نواز نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردئے جس پر جے یو آئی ف کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انھوں نے بھی عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔

    جس کے بعد دونوں پارٹیوں میں تصادم شروع ہوگیا۔ جے یو آئی ف کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کو محفوظ راستے سے باہر لے گئے۔

  • جمائمہ کا ایک اور بریک اپ منظر عام پر

    جمائمہ کا ایک اور بریک اپ منظر عام پر

    برطانوی سوشل حلقوں میں غیر معمولی شہرت اور مقبولیت رکھنے والی جمائماخان نے اپنے بوائے فرینڈ رسل برینڈ سے تعلقات ختم کر لئے ہیں ۔

    رسل برینڈ  پیشے کے اعتبار سے ایک کامیڈین ہیں جو شوبز اور سماجی حلقوں میں اچھی شہرت نہیں رکھتے، چالیس سالہ جمائما خان اور رسل برینڈ کا تعلق تقریباً ایک سال سے چل رہا تھا لیکن اکثر یہ سوال اٹھایا جارہا تھا کہ جمائما خان جیسی سمجھدار خاتون رسل برینڈ کو کیونکر پسند کرتی ہیں، حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں بھی گرم تھیں لیکن اب جمائما خان کی فیملی نے تصدیق کردی ہے کہ علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ ایک بار پھر اکیلی ہوگئی ہیں۔

     مبصرین کے مطابق رسل برینڈ کو بوائے فرینڈ منتخب کرنا جمائما خان کیلئے خاصا تکلیف دہ ثابت ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محض ایک سال بعد ہی اس تعلق کو ختم کردیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ رسل برینڈ نے حال ہی میں ایک خدمت گار کے ساتھ جو سلوک کیا وہ علیحدگی کی اہم وجہ ثابت ہوا، اس سے پہلے جمائما خان  اداکار ہوگرانٹ سے بھی اختلافات ہوجانے پر تعلق ختم کرچکی ہیں۔