Tag: عمراکمل

  • عمراکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے سابق کرکٹر کو بے نقاب کردیا

    عمراکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے سابق کرکٹر کو بے نقاب کردیا

    لاہور : قومی کرکٹر عمر اکمل کو میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی ہے، ان کو گلوبل ٹی20 میں فکسنگ کی آفر سابق پاکستانی کرکٹر نے کی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

    تفگصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ میں فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شخص کی رپورٹ کردی۔

    عمراکمل نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران انہیں سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر نے خراب بیٹنگ کرنے کیلئے فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

    عمر اکمل کا کہنا ہے کہ فکسنگ کی فوری رپورٹ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کینیڈا لیگ کے منتظمین کو کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ میں میچ فکسنگ پر سری لنکا کے دو کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد

    اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ منصور اختر ایک ٹیم کے آفیشلز میں شامل ہے اور گلوبل ٹی 20 لیگ کے انتظامی امور بھی دیکھ رہا ہے۔مزید تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • پی سی بی کو منانے کا عمراکمل کا انوکھا انداز

    پی سی بی کو منانے کا عمراکمل کا انوکھا انداز

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں محنت کررہے ہیں اور مزید فٹ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اپنی فٹنس پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس میں انہیں جم میں بھرپور محنت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    #gym #fit #fitness #fitnessgoals

    A post shared by Umar Akmal (@u_akmal) on

    عمراکمل رواں برس مئی میں قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کے ہمراہ چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوتے تھے لیکن انہیں ایونٹ سے قبل ہی فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔


    عمر اکمل چیمپیئنز ٹرافی سے باہر


    بعدازاں عمراکمل کی جگہ کرکٹ ٹیم میں حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عمراکمل نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج کا جم سیشن اچھا رہا۔

    The gym session went well today

    A post shared by Umar Akmal (@u_akmal) on

    اس سے قبل 2 اگست کو عمراکمل نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے فٹنس ٹیسٹ دیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹرینر اور جم اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 25 جولائی کو عمراکمل نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا تھا کہ جب تک وہ جم میں محنت نہ کرلیں تب تک ان کا دن اچھا نہیں گزرتا۔

    Its not a great day until i workout.. #FeelingMotivated #Strong

    A post shared by Umar Akmal (@u_akmal) on

    واضح رہے کہ عمر اکمل کی جم ویڈیوز سے ان کے مداح تو متاثر ہوتے ہیں لیکن دیکھنا ہوگا کہ یہ پی سی بی کو کب متاثر کرتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمر اکمل چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

    عمر اکمل چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

    لندن : قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم کےبیٹسمین عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد ان کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے حارث سہیل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں مڈل آرڈر بیٹسمین کے دو ٹیسٹ لیے گئے جس میں وہ ناکام ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی ہوئی ہے اور منیجمنٹ نے انہیں پریکٹس سے روک دیا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے احتجاج بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔


    پی سی بی : عمراکمل اور جنید خان پر جرمانہ عائد


    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ان فٹ کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ پچیس مئی کی ڈیڈ لائن سے پہلے متبادل کھلاڑی کےنام کا اعلان کردیا جائے گا۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے خراب فٹنس کے باعث عمر اکمل ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں ہوئے تھے۔

    واضح رہےکہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 4 جون کو کھیلے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چیئرمین پی سی بی نے عمراکمل کوسلیکشن کیلئے کلیئر قرار دے دیا

    چیئرمین پی سی بی نے عمراکمل کوسلیکشن کیلئے کلیئر قرار دے دیا

    کراچی: چیئرمین پی سی بی نےعمراکمل کو گرین سگنل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمراکمل نے خراب ڈسپلن پرمعافی مانگ لی ہے، احمد شہزاد کو بھی بلا کربات کروں گا۔

    کراچی میں لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عندیہ دیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو لٹل ماسٹر سے منسوب کرنے کیلئے جلد فیصلہ کیا جائیگا۔

    اس موقع پرانہوں نے کہا کہ خراب پرفارمنس کے باعث محمد حفیظ آخری ٹیسٹ سے ڈراپ ہوئے، ون ڈے میں سلیکشن کا سوال سلیکٹرز سے پوچھا جائے۔ ان کا کہنا تھا محمد حفیظ سنیئر کھلاڑی ہیں، نمبر تین اور چار پر بیٹنگ کیلئے رکھا گیا۔

    عمر اکمل کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ غلطی نہیں کرینگے، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پاکستان آسکتی ہیں جبکہ یہ خوشخبری بھی سنائی کہ  پی سی ایل کا فائنل پاکستان میں کرائینگے۔

  • عمراکمل پھراسکینڈل کا شکار، ڈرامہ دیکھنےگیا تھا کوئی لڑائی نہیں ہوئی، عمراکمل

    عمراکمل پھراسکینڈل کا شکار، ڈرامہ دیکھنےگیا تھا کوئی لڑائی نہیں ہوئی، عمراکمل

    لاہور: قومی کرکٹرعمراکمل پھراسکینڈل کا مرکزی کردار بن گئے، فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ دیکھنےگئے جہاں لڑپڑے اورعزت سے نکال دیے گئے۔

    تنازعات میں نام پیدا کرنے والے قومی کرکٹر عمراکمل فیصل آباد کے تھیٹر میں رقص سے بھرپور ڈرامہ کڑیاں بلے بلے دیکھنے پہنچ گئے جہاں مبینہ طور پر ان کی لڑائی ہوگئی، عمراکمل کوتھیٹرمیں جھگڑےکے بعدباہرنکال دیاگیا۔

    اس واقع پر صفائی دیتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ کوئی جھگڑا نہیں ہوا ، میں ڈراما دیکھنے گیاتھا،عمر اکمل میری اپنی لائف ہے میرے ساتھ کوئی نہیں تھا۔


    Akmal denies having tiff, says he went to watch… by arynews

    عمراکمل کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامہ دیکھنے گئے تھے،کوئی غلط کام نہیں کیامیری کرکٹ پر ،اور میری پرفارمنس پر بات کریں، انہوں یہ بھی کہا ان کے کھیل کوڈسکس کریں،عمراکمل نے درخواست کی کہ پلیئرز کی ذاتی زندگی کو ہائی لائٹ نہ کیا کریں۔

    واضح رہے کہ اس قبل بھی عمراکمل تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں حیدرآباد میں بھی ڈانس پارٹی میں چلے گئے تھےجہاں جھگڑا ہوگیا، لاہورمیں پولیس وارڈن سے لڑائی بھی زیادہ پرانی بات نہیں۔

  • احمد شہزاد اورعمراکمل اپنا ٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کرتے، گرانٹ فلاور

    احمد شہزاد اورعمراکمل اپنا ٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کرتے، گرانٹ فلاور

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بلے بازوں کےروّیےپرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین پریکٹس میں محنت نہیں کرتے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے اپناٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کیا۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ بلےبازوں پربرس پڑے۔ گرانٹ فلاورنےعمراکمل اوراحمد شہزاد کوآڑے ہاتھوں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹسمین اپنا ٹیلنٹ عقل مندی سے استعمال نہیں کرتے۔ احمد شہزاد کو جب سےسرپرگیند لگی تب سے وہ اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ ان میں اب کوئی دم خم نہیں رہا۔

    گرانٹ فلاورنے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کے ساتھ کام کرنابہت مشکل ہے۔ کھلاڑی مستقل مزاجی سے پریکٹس میں جان نہیں مارتے۔ دنیا کےبڑے بلےبازوں کی طرح محنت نہیں کرتے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کی کارکردگی خراب کیوں ہورہی ہے اس کا جواب میرے پاس بھی نہیں۔ خواہش ہے پاکستانی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرزاورویرات کوہلی سے ہی کچھ سیکھیں۔

    گرانٹ فلاورنےکہا کہ سرفرازاحمد بہترین بیٹسمین ہیں،انہیں اوپربھیجنا میرے بس میں نہیں تھا۔ سرفرازنے پیڈزپہنےہوتے تھےلیکن آفریدی ان کی جگہ کسی اورکو بھیج دیتے تھے۔

    گرانٹ فلاورنے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔ اور اس کا بھی رزلٹ اچھا رہا۔ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق بہت اچھے کپتان ہیں لیکن ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اورپلیئرزکاگراف نیچے کی جانب جارہاہے۔

     

  • ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے، عمراکمل

    ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے، عمراکمل

    لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے ،میں سرفراز کو ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں.

    لاہورمیں ڈی ایچ اے سپورٹس فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وقار یونس کی رپورٹ پر کرکٹ بورڈ سے بات کرونگا .

    وقار یونس کو بہت مس کرینگے ، وہ بہت محبت کرنے والے شخص ہیں، عمل اکمل کا کہنا تھا کہ سرفراز ہم سے بہت پیار کرتا ہے، سرفراز کو نیا کپتان بننے پر مبارکباد دیتا ہوں .

    وقار یونس کی رپورٹ پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ، ایک صحافی کے سوال پر کہ نئی سلیکشن کمیٹی آپ کو سلیکٹ کرے گی یا نہیں؟ اس پر عمر اکمل بات کئے بغیر برہم ہوکر چلے گئے.

    عمر اکمل جو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اکثر میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں آج پھر اس تقریب میں نوپارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرکے چلے گئے، جس بعدازاں لفٹر نے اٹھا کر روڈ کو کلیئر کیا۔

     

  • پاک بھارت میچ : عمراکمل ناقص امپائرنگ کی بھینٹ چڑھ گئے

    پاک بھارت میچ : عمراکمل ناقص امپائرنگ کی بھینٹ چڑھ گئے

    ایڈیلیڈ : ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں ناقص امپائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک بھارت میچ میں تھرڈ امپائر نے ٹیکنالوجی کو نظر انداز کرکےعمراکمل کو متنازعہ آؤٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ناقص امپائرنگ کا ایک اور متنازعہ فیصلہ سامنے آیا ۔ اس بار غلط فیصلے کی بھینٹ عمراکمل چڑھے۔ جدیجا کی گیند پر آن فیلڈ امپائر نے عمراکمل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا، جس پر بھارتی کپتان دھونی نے ریویو لیتے ہوئے تھرڈ امپائر کا سہارا لیا۔

    تھرڈ امپائر اسٹیو ڈیوس نے اسنیکو میٹر پر لہریں ظاہر نہ ہونے کے باوجود عمر اکمل کو آؤٹ قرار دے دیا۔ ٹیکنالوجی کی موجودگی میں عمراکمل کو غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھایااور فیصلہ بھارت کے حق میں دے دیا.

    کمنٹیٹرز نے بھی عمراکمل کے آؤٹ دیئے جانے کو مشکوک قرار دیا۔ قوانین کے مطابق شق کی بنیاد پر فیصلہ بلے باز کے حق میں دیا جاتا ہے، لیکن عمراکمل کے فیصلے پر آئی سی سی نے دہرا معیار اپناتے ہوئے غلط فیصلہ دیکر عمراکمل کو مشکوک آؤٹ دیا۔

    گذشتہ روز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بھی امپائرنگ کا بلنڈر دیکھنے کو ملا، اینڈرسن کو غلط آؤٹ دینے کے بعد آئی سی سی نے انگلش ٹیم سے تحریری طور پر معافی مانگ لی تھی۔