Tag: عمرایوب

  • راناثنااللہ کے گھر پر حملے کا کیس: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت دیگر  کو 10 سال قید کی سزا

    راناثنااللہ کے گھر پر حملے کا کیس: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت دیگر کو 10 سال قید کی سزا

    فیصل آباد : انسدادد ہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے شبلی فراز، عمرایوب ، زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کو10سال قیدکی سزاسنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

    اے ٹی سی نے شبلی فراز،عمرایوب ، زرتاج گل کو10 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ کنول شوذب، احمد چٹھہ ، رائےحسن نواز، انصر اقبال ، بلال اعجازکوبھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فواد چوہدری اور زین قریشی کو مقدمے سے بری کردیا۔

    عدالت نے 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں سنائیں اور 34 کو بری کردیا جبکہ 59ملزمان کو 10،10 سال اور 16 ملزمان کو 3،3 سال کی سزا سنائی گئی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جاوید اقبال نےمحفوظ فیصلہ سنایا ، 9 مئی 2023کو راناثنااللہ کے گھر حملے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج ہے۔

    یاد رہے سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے گھر حملہ کیس کا ٹرائل جاری تھا اور تھانہ سمن آباد کے مقدمے کے ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں

    نو مئی کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 21 ملزمان نامزد ہیں ، جس مین اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز ، زرتاج گل ، علی امین ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری ، شاہ محمود ، فیض اللہ کموکا بھی نامزد ہیں۔

    ملزم ارکان اسمبلی میں صاحبزادہ حامد رضا،علی سرفراز ،عمر فاروق، خیال کاسترو، ایم پی ایز شاہد جاوید ، لطیف نذر ، اسماعیل سیلا بھی شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑے گی اور جیتے گی، عمرایوب

    پی ٹی آئی وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑے گی اور جیتے گی، عمرایوب

    تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑے گی اور جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے عام انتخابات میں 180 نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑے گی اور جیتے گی۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم اپنا مینڈیٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنے پر خوش ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح بانی پی ٹی آئی و دیگر قائدین و ممبران کی فوری رہائی ہے۔ بانی پی ٹی آئی، پارٹی ممبران اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔پی ٹی آئی بطور جماعت جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کریگی۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ملکی معیشت کو مثبت سمت کی طرف گامزن کریں گے۔ عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنا اصلاحاتی پروگرام شروع کریں گے۔

  • ‘پی ٹی آئی  کراچی کی نشستیں ریکور کر کے وفاق میں حکومت بنائے گی’

    ‘پی ٹی آئی کراچی کی نشستیں ریکور کر کے وفاق میں حکومت بنائے گی’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کا کہنا ہے کہ ہم کراچی کی نشستیں ریکور کر کے وفاق میں حکومت بنائیں گے، کہا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ٹکٹ نہیں لے گا اور آج بڑی جماعت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں توسب نے مسترد کیا ہوا تھا اب دعوتیں دےرہےہیں، کہا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ٹکٹ نہیں لے گا اور آج بڑی جماعت ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا،وفاق اورپنجاب میں حکومت بنارہےہیں، پلیٹ میں رکھ کرجوحکومتیں دی جارہی ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کراچی کی قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ڈاکاڈالاگیاہے، ہم کراچی کی نشستیں ریکور کر کے وفاق میں حکومت بنائیں گے، کراچی کی 18نشستیں پی ٹی آئی دوبارہ حاصل کرےگی، ہماری جونشستیں چوری کی گئی ہیں انہیں جلدریکورکرلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جوڈیشل پروسیس کےذریعےجلدعوام میں ہوں گے اور جن لوگوں نے ہمیں سائیڈ لائن کیا ہوا تھا وہ ہماری اکثریت قبول کریں گے۔

    عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جس کوبھی وزیراعظم نامزدکریں گےسب قبول کریں گے، آج بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کےپی کی نامزدگی کردی ہے۔

    مفاہمت کی باتوں پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مفاہمت کی بات کرنےوالے یہ لوگ کون ہوتےہیں، ہمیں دیوارسےلگایاگیا،ہماری چادراورچاردیواری پامال کی گئی، ان لوگوں کےپاس مصالحت کااختیارہی نہیں،ٹی اوآرزکیاہونگے، ان کرپٹ لوگوں نے ہی توہمیں دیوارسےلگایا، پاکستان کےتمام ادارے ہمارےاپنے ہیں سب پر فخر ہے۔