Tag: عمرسرفراز چیمہ

  • عمران خان قاتلانہ حملہ کیس : جے آئی ٹی جلد تحقیقاتی اور فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی

    لاہور : مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کیس جے آئی ٹی جلد اپنی تحقیقات اورفرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی کے معاملے پر مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جےآئی ٹی جلداپنی تحقیقات اورفرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی، اب تک تحقیقات سے متعلق چند روز پہلے خود میڈیا کو مطلع کر چکا ہوں۔

    عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ رپورٹوں کے مطابق عمران خان اور مارچ شرکا پر 3حملہ آوروں نےمختلف اطراف سے فائر کئے، فرانزک رپورٹ میں عمران خان کے سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ کلیئر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کو میڈیا کی بجائے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نا چاہیے۔

  • ‘عمران خان کو تھریٹس بڑھ گئی، انٹیلی جنس رپورٹس’

    ‘عمران خان کو تھریٹس بڑھ گئی، انٹیلی جنس رپورٹس’

    لاہور : مشیر داخلہ پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تھریٹس بڑھ گئی ہیں، اس کی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں، اسی لئے سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جان کوخطرہ ہے اس کی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں، پہلے بھی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ عمران خان پرحملہ ہو سکتا ہے۔

    عمرسرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ وزیرآباد میں عمران خان پرحملہ بھی ہوا اللہ کا شکر ہے وہ محفوظ رہے، عمران خان کوتھریٹس بڑھ گئی ہیں، اسی لئے سیکیورٹی فراہم کررہےہیں۔

    مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت پر عمران خان کو بھرپور سیکیورٹی دی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیر آباد حملے کی رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے 2 شوٹر تھے، ن لیگ کی قیادت جو گفتگو کر رہی ہے حملہ آور بھی وہی گفتگو کر رہا ہے ، مذہبی منافرت سے متعلق ن لیگ قیادت گفتگو کررہی ہے۔

    عمرسرفرازچیمہ نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے باقاعدہ ن لیگ کی جانب سےمہم چلائی جارہی ہے، واقعےکومذہبی جنونیت قراردینےکی سازش سب کے سامنے آچکی ہے، عمران خان پر حملہ کوئی مذہبی جنونیت نہیں بلکہ باقاعدہ سازش تھی۔

    مشیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں دیگر اداروں کو شامل نہ کرنے کا مقصد ہے، جن لوگوں پرالزامات ہیں وہی لوگ مختلف اداروں کو ہیڈ کررہےہیں، جن پر الزامات ہیں وہ اداروں کی سربراہی کر رہے تو ان کے اہلکار کیسے شفاف تحقیقات کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نےجوجےآئی ٹی بنائی ہے وہ آئین وقانون کے مطابق ہے، وفاق کی جانب سے جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کیلئے بیانات دیئے جارہے ہیں۔

    عمرسرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ ملزم کی ویڈیوریلیز  سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، جےآئی ٹی ملزم کی ویڈیو ریلیز کی بھی تحقیقات کرےگی، جے آئی ٹی نےکل سے اپنا کام شروع کر دیا ہے،جلد سے جلدرپورٹ آجائےگی۔

  • وزیرداخلہ پنجاب کے لئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کا نام زیرِ غور

    وزیرداخلہ پنجاب کے لئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کا نام زیرِ غور

    لاہور : وزیرداخلہ پنجاب کے لئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کے نام پر غور کیا جارہا ہے جبکہ راجہ بشارت کووزیر قانون پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ سے متعلق اہم وزارتوں پر مشاورت جاری ہے ، وزیر داخلہ پنجاب کے لئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کا نام زیر غور ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت کو وزیر قانون پنجاب اور ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ چوہدری ظہیر الدین صوبائی وزیر پراسیکیوشنز پنجاب ہو سکتے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعلی پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے سنئیر رہنماؤں کے نام سامنے آئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے متوقع ناموں میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر یاسمین راشد،حافظ محمد ممتاز، سمیع اللہ چوہدری، سردار آصف نکئی، حافظ عمار یاسر شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق یاسر ہمایوں راجہ، تیمور خان بھٹی، مراد راس، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، ساجد احمد خان، احسان الحق چوہدری، خدیجہ عمر کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔

    ذرائع نے کہا تھا اس سلسلے میں حتمی فیصلہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔