Tag: عمرشریف

  • ’کوئی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا‘ عمرشریف کے انتقال پر مہوش حیات کا پیغام

    ’کوئی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا‘ عمرشریف کے انتقال پر مہوش حیات کا پیغام

    پاکستانی اسٹار مہوش حیات نے لیجنڈری کامیڈی کنگ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف آپ کا شکریہ جو مسکراہٹیں ہمارے چہرے پر بکھیریں اور خوشیاں ہماری زندگیوں میں لائے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اداکارہ مہوش حیات نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے ان کےلیے دعائے مغفرت کی درخواست کی اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’کوئی بھی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا‘۔

    مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’قوم ایک اور عظیم لیجنڈ، کامیڈی کے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے‘۔

    کامیڈی کنگ عمر شریف کی زندگی پر ایک نظر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    خیال رہے کہ اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ نے 1980ء میں پہلی بار آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے، جو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوئے۔

  • عمرشریف کو امریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سے روانہ ہوگی

    عمرشریف کو امریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سے روانہ ہوگی

    کراچی: معروف کامیڈین عمرشریف کوامریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سےروانہ ہوگی ، ایئرایمبولینس کی اگلی منزل ری فیولنگ کیلئےآئس لینڈ کا ایئرپورٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کوامریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سےروانہ ہوگی ، عمرشریف کورات جرمنی آمدکےبعدمقامی اسپتال میں داخل کردیاگیاتھا۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرشریف کی اہلیہ کوجرمنی میں داخلے کےبعدویزےکی دشواری کاسامناکرناپڑا تاہم عمرشریف کی اہلیہ کوویزاجاری کرکےمختصرقانونی قیام کی اجازت مل چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمرشریف کی اہلیہ اس وقت اپنے شوہر کے پاس اسپتال میں موجود ہے ، ایئرایمبولینس کی اگلی منزل ری فیولنگ کیلئےآئس لینڈکاایئرپورٹ ہے۔

    یاد رہے اہلیہ زریں غزل کا کہنا تھا کہ عمرشریف کوتھکاوٹ اور ہلکےبخارکی وجہ سے جرمنی میں روکا گیا ہے، وہ رات جرمنی میں قیام کریں گے، عمرشریف کا ڈاکٹرطارق شہاب کے مشورےپر جرمنی میں قیام بڑھایاگیا۔

    خیال رہے معروف کامیڈین عمرشریف7گھنٹے14منٹ میں کراچی سے جرمنی پہنچے تھے۔

  • عمرشریف کا  طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام ، 15روزکا ویزاجاری

    عمرشریف کا طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام ، 15روزکا ویزاجاری

    لاہور : معروف کامیڈین عمرشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام کرنا پڑا ، جرمنی نےعمرشریف اور ان کی اہلیہ کو15 روز کا ویزا جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سےائیرایمبولینس کو جرمنی میں روکا گیا ، جرمنی پہنچنے پر عمر  شریف کی اہلیہ زریں غزل نےمقامی پولیس اسٹیشن رپورٹ کیا۔

    اہلیہ زریں غزل کا کہنا ہے کہ عمرشریف کوتھکاوٹ اور ہلکےبخارکی وجہ سے جرمنی میں روکا گیا ہے، وہ رات جرمنی میں قیام کریں گے، عمرشریف کا ڈاکٹرطارق شہاب کے مشورےپر جرمنی میں قیام بڑھایاگیا۔

    زریں غزل نے بتایا کہ عمرشریف کوجرمنی کےنیورمبرگ اسپتال میں داخل کیا گیاہے ، عمر شریف کاجرمنی میں دوبارہ چیک اپ کیاگیا، بدھ کی صبح آئس لینڈ پہنچیں گے ، جہاں سے براستہ کینیڈا امریکا جائیں گے۔

    جرمنی نےعمرشریف اور ان کی اہلیہ کو15روزکاویزاجاری کردیا، جرمنی میں عمرشریف کاقیام بڑھنےکی صورت میں15روزکاویزاجاری کیا گیا، اہلیہ عمر شریف نے کہا انسانی ہمدردی کےتحت ویزاجاری کرنے پر جرمنی کی مشکورہوں۔

    خیال رہے معروف کامیڈین عمرشریف7گھنٹے14منٹ میں کراچی سے جرمنی پہنچے تھے۔

  • عمرشریف  کی امریکا منتقلی ، ایئرایمبولینس 26 ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی

    عمرشریف کی امریکا منتقلی ، ایئرایمبولینس 26 ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی

    کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کیلیے ایئرایمبولینس26ستمبرکی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرایمبولینس کو ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے سی اےاے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس 26ستمبرکی رات 11بجےکراچی ایئرپورٹ لینڈکرے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس جرمنی سےکراچی پہنچےگی ، جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل معروف کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے معاملے پر ایئرایمبولینس کے لیے رقم امریکی بینک کو منتقل کی گئی تھی۔

    خیال رہے عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکا کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کےعلاج کیلئے4کروڑ جاری کئےگئےتھے جبکہ امریکا منتقلی کے لیے 2کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کئے گئے۔

  • عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

    عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

    کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کردیے گئے ، جس کے بعدعمرشریف جلد اپنےعلاج کےلئے امریکا روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویزے جاری کرنے پر امریکی قونصل خانےکےشکرگزار ہیں۔

    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ معروف کامیڈین عمرشریف اورانکےاہلخانہ کوامریکاکےویزے جاری کردیئے ہیں ، اب عمرشریف جلد اپنےعلاج کےلئے امریکا روانہ ہوں گے، انکےاہلخانہ نےتمام عمل میں تعاون پروزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

    اس سے قبل مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ویزےکےلیےعمرشریف کوقونصل خانےآنےسےاستثنیٰ دیاگیا ہے ، عمرشریف کو رعایت دینےپرامریکی قونصل خانے کے شکر گزار ہیں ، برصغیرکےعظیم ترین کامیڈین کی صحت یابی کےلیےدعاگو رہیں۔

    ویزے جاری ہونے کے بعد عمرشریف علاج کے لیےایک سے2دن میں امریکاروانہ ہوں گے ، عمر شریف کی خواہش کے مطابق اہلیہ زریں عمر ساتھ جائیں گی جبکہ امریکا میں ڈاکٹر طارق شہاب سرجری کے انتظامات کر رہے ہیں۔

  • ماں کےنام سے بنائےجانے والااسپتال تمام ماؤں کے نام کرتا ہوں، عمرشریف

    ماں کےنام سے بنائےجانے والااسپتال تمام ماؤں کے نام کرتا ہوں، عمرشریف

    کراچی: معروف کاميڈين عمر شريف کا کہنا ہے کہ ماں کے نام سے بنائے جانے والا اسپتال دنيا کے تمام ماؤں کے نام کرتا ہوں،يہاں پر تمام بيماريوں کا مفت علاج کيا جائےگا۔

    کراچی میں زير تعمير اسپتال ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے عمر شريف کا کہنا تھا کہ ماں کے نام سے بننے والے اسپتال کا افتتاح گيارہ جولائی کو کيا جائے گا۔

    maa-post-1

    ان کا کہنا تھا کہ دو سو بستروں پرمشتمل اس اسپتال ميں لوگوں کے تمام بيماريوں کا بلکل مفت علاج ہوگا، اسپتال بالخصوص عورتوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

    maa-post-2

    انھوں نے کہا اسپتال ميں ان فنکاروں کے ليے خاص طور پر جگہ رکھی گئی ہے جنھيں طبی سہوليات نہيں ملتی۔

    maa-post-3

    آخر ميں ان کا کہنا تھا کہ ميں حکومت سميت تمام مخير حضرات سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کار خير ميں ہماری مدد کرے۔