Tag: عمرکوٹ

  • پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں گھنٹیاں بج اٹھیں

    پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں گھنٹیاں بج اٹھیں

    بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں بھی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر عمرکوٹ میں مندروں کی گھنٹیاں بج اٹھیں، ہندؤں نے پاکستان کی سلامتی کےلیے ہاتھ جوڑ کر دعائیں کیں، ہندو کمیونٹی نے مندر میں دعا کی کہ ہمارا ملک پاکستان ہمیشہ محفوظ رہے، اس پر کوئی آنچ نہ آئے۔

    ایک ہندو شخص کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کی حمایت میں ہم نے پوجا پاٹ وغیرہ کروایا ہے، ہم پاک فوج کے لیے دعائیں کرتے ہیں کہ وہ بھارت سے جیتے۔

    ہندو بچے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہی رہیں گے، ہم ابھی مندر میں آئے ہیں پوجا کرنے تاکہ اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکیں۔

    خیال ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مرید کے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

    ان بزدلانہ حملوں میں 31 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات آئی تھیں، تاہم پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جدید طیارے گرادیے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-attack-pakistan-missile-pahalgam-ispr/

  • سفاک چچا نے کلہاڑی کے وار سے 2 معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

    سفاک چچا نے کلہاڑی کے وار سے 2 معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

    عمرکوٹ : سفاک چچا نے دو معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے نواحی گاؤں رانا جاگیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سگے چچا نے کلہاڑی کے وار سے دو معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

    ورثاء نے بتایا کہ ملزم سترام میگھواڑ نے بچوں کو چیز دلانے کے بہانے گھر سے لے کر جنگل میں بے دردی سے قتل کیا اور خود غائب ہو گیا۔

    ورثاء کا کہنا تھا کہ جب شام کو تلاش کرنے بعد اسے پوچھا تو اس بتایا کہ میں نے بچوں کو قتل کر دیا ہے تاہم ملزم نے قتل کا سبب نہیں بتایا۔

    پولیس نے سفاک چچا سترام کو گرفتار کرلیا اور ملزم کی نشاندہی پر لاشیں تحويل میں لا کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کو کیوں قتل کیا گیا تفتیش جاری ہے، بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے ڈھائی سال کے درمیان ہیں۔

    مزید پڑھیں : چچا اور چچی نے 7 سالہ بھتیجے کو تشدد کرکے قتل کر ڈالا

    یاد رہے گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقہ رحمان آباد میں سلطان نامی بچے کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں چچا غلام دستگیر اور چچی عاشی معصوم بچوں کے دشمن بن گئے تھے۔

    معمولی بات پر 7 سالہ سلطان اور 2سالہ ثقلین پر ڈنڈوں سے مبینہ طور پر تشدد کیا، جس سے 2 سالہ بچہ زخمی ہوا جبکہ 7 سالہ سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھا۔

  • عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کا قتل، انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

    عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کا قتل، انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

    سندھ کے شہر عمرکوٹ میں توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت سے متعلق انکوائری رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے 18 گریڈ کے ڈاکٹر شاہنواز کو کراچی سے گرفتار کیا اور انہیں میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا۔

    رپورٹ کے مطابق میرپور خاص پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کو قتل کیا اور مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جس سے سندھ پولیس کا امیج خراب ہوا، میرپور خاص پولیس کے اہلکاروں نے مقتول کے قتل پر جشن بھی منایا۔

    انکوائری رپورٹ میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ پر مقدمے کی سفارش کی گئی جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی مزید انکوائری سی ٹی ڈی سے کروائی جائے۔

    ادھر، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، ڈی آئی جی اور ماتحت پولیس عملہ واقعے میں ملوث ہیں جن کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دے رہے ہیں۔

    ضیا لنجار نے کہا کہ واقعے کی بھرپور انکوائری کی گئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی، مقتول کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فیملی ایف آئی آر کٹوائے جس میں ذمہ داروں کو نامزد کرے۔

    انہوں نے کہا کہ مقتول کی فیملی ایف آئی آر نہیں کٹواتی تو سرکار کی مدعیت میں کاٹیں گے جو بھی ملوث ہوا چھوڑا نہیں جائے گا۔

  • پاکستان سے لال مرچ کی برآمدات  10 کروڑ ڈالر سے گر کر 5 کروڑڈالر رہ گئی

    پاکستان سے لال مرچ کی برآمدات 10 کروڑ ڈالر سے گر کر 5 کروڑڈالر رہ گئی

    اسلام آباد : پاکستان سےلال مرچ کی برآمدات دس کروڑ ڈالرسےگرکرپانچ کروڑڈالر رہ گئی، جس سے ایشیا کی سب سے بڑی کنری مرچ منڈی کی رونقیں مانند پڑگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ سرخ لونگی مرچ کی سب سے زیادہ پیداوار دینے والا ضلع ہے اور دنیا بھر میں ضلع عمرکوٹ کی سرخ لونگی مرچ کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

    سندھ میں مسلسل سیلاب آنے سے مرچ کی پیداوارکم ہونےاور ایکسپورٹ بند ہونے سے کنری مرچ منڈی کی زوال پذیر ہورہی ہے، کاروبار ماند پڑنے سے کاشتکاروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

    سال دوہزاردس میں ضلع عمرکوٹ میں مرچوں کی فصل پر افلاٹوکسن فنگس کےاثرات کاانکشاف ہواتھا۔

    وفاقی وصوبائی زرعی ادارےمرچ کوافلاٹوکسن فنگس سے محفوظ بنانےکے لئےایک عرصےسےکام کررہے ہیں۔ لیکن خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے

    کاشتکاروں کا کہنا ہے مرچ کی بہترپیداوارملکی معشیت کومستحکم کرنےمیں مدد گار ثابت ہوتی ہے، حکومت سیلابی صورتحال کامستقل حل تلاش کرنے کے ساتھ سرخ لونگی مرچ کو افلاٹوکسن فنگس سے محفوظ بنانے کے لئے قدم اٹھائے۔

    Remarks: لال مرچ کی برآمدات 10کروڑڈالرسےگرکر5کروڑڈالررہ گئی عمرکوٹ کےلال مرچ کےکاشتکاربیماری،سیلابوں سےپریشان ایشیا کی سب سے بڑی کنری مرچ منڈی کی رونقیں مانندپڑگئی

  • عمرکوٹ: کلانکر جھیل میں کشتی الٹ گئی، 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

    عمرکوٹ: کلانکر جھیل میں کشتی الٹ گئی، 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

    عمرکوٹ: صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں کلانکر جھیل میں کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ کے گاؤں ڈھورو نارو کے قریب کلانکر جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں 10 افراد سوار تھے۔

    کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوبے جن میں سے 3 خواتین اور ائک بچے کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں تاحال نکالی نہیں جا سکیں، جب کہ 4 افراد حادثے میں محفوظ رہے۔

    محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد سیھڑ فقیر درگاہ کی زیارت سے واپس آ رہے تھے، جاں بحق افراد کے ورثا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرانی ہونے کے باعث کشتی میں پانی بھر گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 29 جنوری کو خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ایک کشتی الٹنے سے ایک مدرسے کے 52 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • چوبیس دن گزرگئے،تھری عوام گندم کی بوریوں سے تاحال محروم

    چوبیس دن گزرگئے،تھری عوام گندم کی بوریوں سے تاحال محروم

    عمرکوٹ: سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی گندم کی 273 بوریاں گاؤں جمال الدین میں 24دن گزرنے کے باوجود تاحال تقسیم نہ ہوسکیں، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی گندم کی273 بوریاں گاؤں جمال الدین میں 24دن گزرنے کے باوجود تاحال تقسیم نہ ہوسکیں۔

    جس کے باعث گندم خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے، اسکول کی عمارت میں گندم کی بوریاں رکھنے کی وجہ سے تدریسی عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

    گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ان چوبیس دنوں کہ دوران ضلعی انتظامیہ نے کئی مرتبہ گندم کی تقسیم کے لئے بلوایا لیکن ہمیں ابھی تک اپنے کوٹے کی گندم نہ مل سکی۔

    جبکہ گندم اسکول کی عمارت میں رکھنے کی وجہ سے گاؤں کے بچوں کا تدریسی عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ گندم ذیادہ دنوں تک ایک جگہ پر رکھنے کی وجہ سے خراب ہونے کا خدشہ بھی ہے۔