Tag: عمرہ ادا

  • صبا فیصل کی اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا

    صبا فیصل کی اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی سعدیہ فیصل کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل نے مکہ مکرمہ سے اپنی بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر و ویڈیوز شیئر کی، جس میں انہیں طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

    اداکارہ نے تصاویر و ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ آج اپنی بیٹی کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اللّٰہ قبول اور منظور فرمائے‘، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعا قبول ہونے کی درخواست بھی کی۔

    اس سے قبل صبا فیصل نے گزشتہ شب اپنی بیٹی، سعدیہ فیصل کے ہمراہ مکمل حجاب میں خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

    پوسٹ کے کیپشن میں صبا فیصل نے لکھا تھا کہ ’عزت اور ذلّت صرف میرے رب کے ہاتھ میں ہے، اللّٰہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، اپنی پیاری بیٹی کے ساتھ مبارک سفر پر جارہی ہوں، عبادت قبول ہو۔‘

  • 90 روز میں کتنے لاکھ  لوگوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی؟

    90 روز میں کتنے لاکھ لوگوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی؟

    ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج اور عمرہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ عیدالاضحٰی کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زائد عمرے کے ویزے جاری کیے گئے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن کے بعد سے 12 ربیع الاول تک 10 لاکھ 50 ہزار 665 عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویزہ حاصل کرنے والے زائرین میں سے اب تک 8 لاکھ 38 ہزار 464 عمرہ ادا کرچکے جبکہ تین لاکھ کے قریب سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ویزے جاری کرنے کے مرحلے کو آسان بنایا گیا اور اس حوالے سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ویب سائٹ بھی متعارف کرائی گئی۔

    مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست

    ویب سائٹ پر عمرہ کمپنیوں، ہوٹل، ٹرانسپورٹ سہولیات سمیت دیگر اہم چیزوں کی معلومات فراہم کی جاتی ہے جبکہ جدید نظام کے تحت الیکٹرانک ویزے کا اجرا بھی کیا جاتا ہے۔

    سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن کے بعد سے اب تک فضائی راستے کے ذریعے 8 لاکھ 6 ہزار 251، زمینی راستے سے 32 ہزار 210، سمندری راستے سے تین زائرین عمرہ ادا کرنے پہنچے۔