Tag: عمرہ ادائیگی

  • اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان کی معروف اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    ماہ رمضان اور عید میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہی میں پاکستانی اداکارہ زباب رانا بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودیہ پہنچیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا تصویر شیئر کی جس میں انہیں مکہ مکرمہ میں مطاف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شوبز اور کھیل سے وابستہ کئی پاکستانی ستاروں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔

    زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان دنوں وہ نئی ڈرامہ سیریل ’’خُودسر‘‘ میں شازمہ کے روپ کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔

  • گوہر خان فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں

    گوہر خان فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں

    بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ گوہر خان نے ویڈیوز اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں مدینہ منورہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    ویڈیو میں اداکارہ گوہر نے مدینہ پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے کیپشن میں دعا لکھی کہ ’سبحان اللہ! ایک ایسا سفر جس کا خواب جو ہم دونوں نے ایک جوڑی اور والدین کے طور پر دیکھا تھا، اور الحمدللہ ہمیں مدینہ ہمارے ذہان کے ساتھ دیکھنا نصیب ہوا ،  اللہ سب کے لیے یہ سفر آسان اور کامیاب بنائے۔ آمین۔

    اس ویڈیو میں گوہر اور زید کی جوڑی کو اپنے بیٹے ذہان کے ساتھ پہلی بار مسجد النبویﷺ میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zaid Darbar (@zaid_darbar)

    دوسری جانب اسی ویڈیو میں انہیں مدینے کی سہن میں افطاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ جذباتی نظر آرہی ہیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر مکہ مکرمہ کی ویڈیوز شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ آج وہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    واضح رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ گزشتہ سال رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کرچکی ہیں۔

  • نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

    نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ : سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے سعودی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ پہنچ گئے۔

    جدہ ایئرپورٹ پر حسن نواز، مریم نواز اور جنید صفدر نے فیملی کے ہمراہ استقبال کیا ، نوازشریف اپنی فیملی کےہمراہ عمرے کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

    نوازشریف اور مریم نوازرمضان کاآخری عشرہ مکہ اورمدینہ میں گزاریں گے ، دونوں سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

    گذشتہ روز مریم نواز کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر اعوان، جنید صفدر اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں تھیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال ڈاکٹروں نے صحت کی خرابی کے باعث پاکستان مسلم لیگ نواز کو عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب نہ جانے مشورہ دیا تھا۔

  • ’میرا اوپر والے سے کنکشن ہے‘ راکھی رمضان میں عمرہ ادائیگی کی خواہشمند

    ’میرا اوپر والے سے کنکشن ہے‘ راکھی رمضان میں عمرہ ادائیگی کی خواہشمند

    ممبئی : بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے رکھوں گی اور عمرے کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہوسکے۔

    ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ میرے خالد ماموں ممبئی کی مقامی مسجد سے حلف نامہ تیار کروا رہے ہیں تاکہ میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا سکوں۔

    ان کا کہنا تھاکہ  اگر رمضان میں عمرہ ادائیگی کیلئے جاتی ہوں تو میرا نصیب کھل جائے گا۔

    راکھی کا مزید کہنا تھاکہ میں نے اسلام قبول کیا ہے اور میں مسلمان ہوں، رمضان میں باقاعدگی سے روزے رکھنے اور نماز کی پابندی کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں اب بھی 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں، میرا اوپر والے سے کنکشن ہے اور مجھے ضرور رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا تھا اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

  • محرم کے بغیر خواتین کے عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی حکومت کا بڑا اعلان

    محرم کے بغیر خواتین کے عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی حکومت کا بڑا اعلان

    ریاض : سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

    سعودی وزیرحج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ خواتین کےعمرہ ادا کرنے کیلئے محرم کی شرط ختم کر دی گئی ہے ، اب خواتین بغیرمحرم کےبھی عمرہ کرسکیں گی۔

    سعودی حکام کا کہنا تھا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے ، کسی بھی قسم کے ویزے پر آنے والے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

    سعودی وزیر نے مزید کہا کہ حج اور عمرہ کے اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں ، مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین مہینے تک مملکت میں قیام کی سہولت دی تھی۔

    پہلے عمرے ویزے کا دورانیہ ایک ماہ تھا لیکن اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین مہینے تک سعودی عرب میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔

  • وزیراعظم کی سرکاری خرچ پرعمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام

    وزیراعظم کی سرکاری خرچ پرعمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری خرچ پر عمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام ہوگئی ، اب 74 افراد کے بجائے 13 افراد سعودی عرب جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اےآر وائی نیوزکی نشاندہی، زبردست سیاسی اورعوامی ردعمل کے نتیجے میں وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری خرچ پر لاؤلشکرکو عمرہ پر لے جانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    شہباز شریف کے ہمراہ 74 افراد کے بجائے اب 13 افراد پر مشتمل مختصر وفد سعودی عرب جائے گا، وفد پاک ایئرفورس کے خصوصی طیارے سے سعودی عرب جائے گا۔

    ارکان کو صبح 10 بجے نورخان بیس راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات کردی ہے ، خصوصی طیارےکی ممکنہ روانگی صبح11 بجےرکھی گئی ہے۔

    حکومتی دعوؤں کے باوجود عمرہ سرکاری خرچ پر ہی ہوگا ، حکومتی ذرائع نے وفد کے تمام ممبران کو ٹکٹ کی ادائیگی خود کرنے کا کہا جبکہ اکثر ارکان نے شیڈول پروازوں اور ذاتی خرچ پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔.

    خیال رہے اے آروائی نیوز نے سرکاری خرچ پر چوہتر افراد کےعمرہ پرجانےکی نشاندہی کی تھی اور عمرہ پر جانے کیلئے وزارت خارجہ کی جانب سے خصوصی طیارہ مانگنے کی خبر اےآروائی نیوزنے بریک کی تھی ۔

    اے آر وائی کی کاوش سے قومی ایئرلائن کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچالیا گیا۔

  • چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ

    اسلام آباد : چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئے ، اس دوران جسٹس گلزاراحمد قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ، جس کے بعد جسٹس گلزاراحمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا ، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔

    حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی،جس میں سینیئر وکلاء اور تمام ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے شرکت کی ، جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیرون ملک واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

    واضح رہے 18 جنوری 2019 کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

    ان کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    ریاض: قطر سے تعلق رکھنے والے معذور بچے نے طواف کے وقت وہیل چیئر کا سہارا لیے بغیر طواف مکمل کیا تو امام کعبہ بھی اُس کے جذبہ ایمانی کو دیکھ کر ملاقات کے لیے پہنچے اور حکومت سے بچے کو شاہی پروٹوکول پیش کرنے کی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم مفتاح نے طواف کرتے وقت وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت طواف کا عمل مکمل کیا اور دیگر عازمین کے ساتھ تمام اراکان بھی ادا کیے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    بچے کے جذبے سے متاثر ہوکر سعودی مفتی اعظم نے خود آکر ملاقات کی اور سعودی گورنمنٹ سے بچے کو شاہی پروٹوکول دینے کی استدعا کی، امام حرم کی درخواست پر سعودی حکومت نے بچے کو شاہی پروٹوکول فراہم کیا اور عمرے کے تمام اراکان ادا کروائے۔

    p2

    عمرہ ادائیگی کے بعد امام حرم نے خصوصی طور پر بچے سے ملاقات کی اور اُسے بہت سی دعائیں دیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری بچہ نے اپنی معذوری کو محتاجی نہیں بنایا بلکہ عام لوگوں کی طرح طواف کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کیا اور ہاتھوں کے ذریعے طواف اور دیگر اراکان ادا کیے۔