Tag: عمرہ زائر

  • مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عمرہ زائر کی جان بچا لی گئی

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عمرہ زائر کی جان بچا لی گئی

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستان سے عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے زائر کو دل کا دورہ پڑا تاہم بروقت طبی امداد دے کر جان بچا لی گئی۔

    اکبار 24 کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں ایک پاکستانی زائر کو دل کا شدید دورہ پڑا۔ اطلاع ملنے پر ہلال احمر کی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مریض کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے جان بچائی۔

    فوری طورپر ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد مریض کی حالت قدرے بہتر ہوئی، جس کے بعد اسے بلا تاخیر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد مریض کی اینجوپلاسٹی کر دی۔

    https://urdu.arynews.tv/foreign-umrah-pilgrim-suffers-heart-attack-at-masjid-al-haram/

  • سعودی عرب: ہلال الاحمر نے عمرہ زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب: ہلال الاحمر نے عمرہ زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب میں ہلال الاحمر کی ٹیم نے بروقت طبی امداد مہیا کرکے مصر سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائر کی زندگی بچالی، عمرہ زائر طواف کے دوران سینے میں شدید تکلیف کے باعث بے ہوش ہو گیا تھا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں موجود ہلال الاحمر کے طبی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک معمر عمرہ زائر طواف کے دوران فرش پر گر گیا ہے۔

    ہلال الاحمر کا امدادی یونٹ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا۔ زائر کا ابتدائی طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے ہارٹ اٹیک آیا ہے، جس کے باعث اس کی سانس بند ہوگئی تھی، آکسیجن کی سپلائی رک جانے سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

    ہلال الاحمر کے اہلکاروں نے فوری طور پر اس مصنوعی نظام تنفس کے ذریعے اس کی سانس بحال کی جس سے حرکت قلب بھی بحال ہو گئی اور ایک قیمتی جان کو بچالیا گیا۔

    مریض کی حالت قدرے بہتر ہونے پر اسے ایمبولینس کے ذریعے مکہ مکرمہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

    اس سے قبل بھی سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے طبی عملے نے فوری اور بر وقت علاج فراہم کرکے عمرہ زائر کی قیمتی زندگی بچائی تھی، عمرے کی ادائیگی کے دوران عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی۔

    عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ طبی عملے نے اسے اجیاد اسپتال منتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی۔

    اسپتال کے عملے کی جانب سے عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے لیے الیکٹرک جھٹکے لگائے گئے اور بعد میں انھیں طبی دیکھ بھال اور علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا۔

    مسجد الحرام کے صحن میں خاتون عمرہ زائر کے ہاں بچے کی ولادت

    یہ امر قابل غور ہے کہ اجیاد ایمرجنسی ہسپتال نے 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 596 افراد کو انتہائی نگہداشت کی سہولیات فراہم کیں۔

  • دوران عمرہ حرکت قلب بند، عمرہ زائر کی زندگی بچالی گئی

    دوران عمرہ حرکت قلب بند، عمرہ زائر کی زندگی بچالی گئی

    سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے طبی عملے نے فوری اور بر وقت علاج فراہم کرکے عمرہ زائر کی قیمتی زندگی بچالی، عمرے کی ادائیگی کے دوران عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ طبی عملے نے اسے اجیاد اسپتال منتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی۔

    اسپتال کے عملے کی جانب سے عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے لیے الیکٹرک جھٹکے لگائے گئے اور بعد میں انھیں طبی دیکھ بھال اور علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا۔

    یہ امر قابل غور ہے کہ اجیاد ایمرجنسی ہسپتال نے 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 596 افراد کو انتہائی نگہداشت کی سہولیات فراہم کیں۔

    اس سے قبل مکہ مکرمہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آنے والی سوڈانی زائر خاتون کے ہاں مسجد الحرام کے صحن میں بچے کی ولادت بھی ہوچکی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے مغربی صحن میں موجود سوڈانی خاتون نے نئی زندگی کو جنم دیا تھا۔

    اخبار نے ہلال احمر کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک زائر خاتون التوحید ہوٹل کے برابر میں مسجد الحرام کے مغربی صحن میں شدید درد میں مبتلا ہیں۔

    میڈیکل ٹیم اطلاع پر فوری طور پر وہاں پہنچی تو پتہ چلا کہ زائر خاتون کے ہاں ولادت قریب ہے جس کے بعد ٹیم نے طبی امداد فراہم کی اور بچے کی وہیں ولادت ہوئی۔

  • عمرہ زائر کی حرکت قلب 27 منٹ تک بند، سعودی ڈاکٹرز نے بچا لیا

    عمرہ زائر کی حرکت قلب 27 منٹ تک بند، سعودی ڈاکٹرز نے بچا لیا

    ریاض: سعودی عرب میں عمرے کے دوران ایک زائر کی حرکت قلب بند ہوگئی جو اگلے 27 منٹ تک بند رہی، تاہم سعودی ڈاکٹرز نے ان کی جان بچا لی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ایک اسپتال کے طبی عملے نے دل کے عارضے میں مبتلا ہو جانے والے مصری عمرہ زائر کی زندگی بچالی۔

    مصری عمرہ زائر کو دل کی حرکت 2 بار بند ہو جانے کے باوجود بچا لیا گیا، 32 سالہ زائر کے دل کی حرکت مجموعی طور پر 27 منٹ تک بند رہی۔ زائر سانس لینے میں شدید مشکل کے بعد بے ہوش ہوگیا تھا۔

    مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس کا کہنا ہے کہ مصری زائر کو امدادی ٹیم کے ذریعے پہلے حرم ایمرجنسی ہیلتھ سینٹر لایا گیا، اسی دوران اس کے دل کی حرکت بند ہو گئی۔ امدادی ٹیم نے 12 منٹ تک خصوصی امداد دے کر حرکت بحال کی۔

    بعد ازاں مریض کو حرم ایمرجنسی سینٹر لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر دوبارہ زائر کے دل کی حرکت بند ہوگئی، امدادی ٹیم نے 15 منٹ تک کارروائی کر کے الیکٹرک شاک کے ذریعے حرکت قلب بحال کی۔

    معالجین کا کہنا ہے کہ مصری زائر کے مختلف ایکسرے کیے گئے اور مطلوبہ ٹیسٹ کروائے گئے جن سے پتہ چلا کہ ان کے دل کے عضلات میں مسئلہ ہے اور پھیپھڑوں میں شدید سوزش ہے۔

    مریض کو مصنوعی تنفس فراہم کر کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا اور صحت میں بہتری آنے تک انہیں ایمرجنسی وارڈ میں رکھا گیا۔

    معالجین کا کہنا ہے کہ تنفس میں ٹھہراؤ آجانے پر مصنوعی تنفس کی مشین ہٹا لی گئی تھی اور مکمل اطمینان ہونے پر زائر کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

  • ایئرپورٹ پر مسافر سے بدتمیزی، عمرہ زائر کو روانگی سے روک دیا

    ایئرپورٹ پر مسافر سے بدتمیزی، عمرہ زائر کو روانگی سے روک دیا

    پشاور: خیبرپختونخوا میں ایئرپورٹ پر مسافر سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا، باچاخان ایئرپورٹ پر عمرے پر جانے والے مسافر کو امیگریشن عملے نے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر غیرملکی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی سے براستہ جدہ جارہا تھا۔ ایف آئی اے عملے نے مسافر کو پاسپورٹ پر عمر غلط لکھنے پر آف لوڈ کیا بعد ازاں حقیقت سامنے آگئی۔

    مسافر اور ایف آئی اے اہلکار میں تکرار پر سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیا، سی اے اے عملے نے مسافر کی دستاویزات چیک کیں تو درست نکلیں۔ ایف آئی اے حکام نے مسافر کو آف لوڈ کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

    سٹیزن پوررٹل پر پی آئی اے عملے کی 2 مسافر خواتین سے بدتمیزی کی شکایت

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کو دوسری پرواز سے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ رواں سال 4 جنوری کو پشاور ایئرپورٹ پر برطانیہ سے آنے والے دو سینئر ڈاکٹرز میاں بیوی سے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کی جانب سے نامناسب رویہ پر وزارت ہوا بازی نے نوٹس لیا تھا۔

    اے آر وائی نے ایف آئی اے ایمیگریشن عملے سے متعلق خبر نشر کی تھی، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پشاور ائیرپورٹ پر پاکستانی ڈاکٹروں کی تضحیک کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے24 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کر نے کی ہدایت کی تھی۔