Tag: عمرہ زائرین پریشان

  • سعودی حکام نے ویزا اسٹمپنگ اسٹیکر بھیج دیے، عمرہ زائرین کی مشکلات کم ہونے کا امکان

    سعودی حکام نے ویزا اسٹمپنگ اسٹیکر بھیج دیے، عمرہ زائرین کی مشکلات کم ہونے کا امکان

    کراچی: پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزا ملنے میں مشکلات پر سعودی حکام نے کراچی اور اسلام آباد میں ویزا اسٹمپنگ اسٹیکر بھیج دیے، اسٹیکر نہ ہونے سے زائرین عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کرپارہے تھے، اب ان کی مشکلات کم ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ صلاح الدین کے مطابق اے آر وائی نیوز نے عمرہ زائرین کی مشکلات پر خبر نشر کی تھی کہ ویزا اسٹیکر نہ ہونے سے 55 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین عمرے کی سعادت پر روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

    خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی حکام نے ہنگامی بنیادوں پر آج ویزا اسٹیکر بھیج دیے ہیں اور آج سے کراچی اور اسلام آباد قونصلیٹ سے ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ ویزا نہ ملنے سے بیشتر زائرین نے اپنی فلائٹس اور ہوٹل کی بکنگ بھی منسوخ کرادی تھی۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک لاکھ ویزا اسٹیکر پاکستان بھیج دیے ہیں، 28 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کردیا جائے گا۔

  • کراچی ایئرپورٹ: احرام باندھے مسافروں‌ کا احتجاج

    کراچی ایئرپورٹ: احرام باندھے مسافروں‌ کا احتجاج

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر احرام باندھے مسافروں کی پرواز منسوخ ہوگئی، احتجاج پر عملے نے مسافروں کو طمانچہ مارنے کی دھمکی دے دی جس پر عمرہ زائرین مشتعل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز اچانک منسوخ ہوگئی جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،اس پرواز کے ذریعے احرام باندھے ہوئے مسافروں کو جدہ روانہ ہونا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کا احتجاج جاری ہے، 6 بجے انہیں جدہ جانے کے لیے بورڈنگ کارڈ جاری کردیے گئے بعد ازاں انہیں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کے بوئنگ 777 طیارے میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔


    عمرہ زائرین کے ساتھ ساتھ دیگر مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ برہم ہیں، مسافروں کو ایئر پورٹ پر کئی گھنٹے ہوگئے ہیں، وہ شام چار بجے سے یہاں موجود ہیں، 6 بجے پرواز روانہ ہونی تھی لیکن وہ بھی تک یہیں ہیں اور انہیں ہوٹل بھی منتقل نہیں کیا گیا۔

    عمرہ زائرین نے احتجاج کیا جس پر ان کی اور عملے درمیان تلخ کلامی ہوئی، عملے کے ایک رکن نے ایک مسافر کو طمانچہ مارنے کی بھی دھمکی دی جس پر عمرہ زائرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے مزید احتجاج کیا۔

    عملے کی جانب سے کچھ نہیں بتایا جارہا ہے کہ جہاز کب روانہ ہوگا۔