Tag: عمرہ زائرین

  • سعودی عرب: عمرہ زائرین کو رمضان میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ

    سعودی عرب: عمرہ زائرین کو رمضان میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ

    سعودی عرب حرمین شریفین میں ماہ رمضان المبارک کے دوران عازمین و زائرین کی تعداد ایام حج سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کی تیاری کے لئے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز کی سربراہی میں مرکزی حج کمیٹی نے عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو یکم ذی القعدہ سے قبل عمرہ زائرین کی واپسی کے شیڈول پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق رمضان سیزن میں مکہ میونسپلٹی کی تیاریوں کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریف کیا گیا، اس میں ماحولیاتی صفائی کی خدمات کے علاوہ دیکھ بھال کے منصوبے شامل ہیں۔

    مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کے علاوہ مرکزی علاقے کے اطراف ٹرانسپورٹ اسٹیشنوں پر بیرونی پارکنگ کے علاوہ عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے مسجدالجعرانہ اور مسجد عائشہ کے اطراف کے علاقوں کو بھی تیار کیا گیا ہے۔

    ان تیاریوں کے علاوہ ڈسٹ بین، چوبیس گھنٹے کام کرنے والے 1500 سے زائد صفائی کارکنان کی فراہمی، 1500 میٹر طویل شہزادہ محمد بن سلمان واکنگ ٹریک کے فٹ پاتھ کی بحالی شامل ہے۔

    عازمین حج کیلئے مزید چار پیکیجز کا اعلان

    مسجد الحرام جنرل پریذیڈنسی نے رمضان آپریشنل پلان سے آگاہ کیا جس میں صفائی ستھرائی، افطار، قالین، ویل چیئر، خوشبویات کا استعمال،ِ ماحولیاتی تحفظ، ترجمہ، رہنمائی، مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں زمزم کی فراہمی، اعتکاف اور دیگر امور شامل ہیں۔

    کمیٹی کی جانب سے سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی رمضان تیاریوں کا جائزہ بھی لیا، جس میں کہا گیا کہ 99 ایمبولینیں سینٹرز اور 75 ایمبولینسز موجود ہیں۔ اجلاس میں عمرہ زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

  • حج وعمرہ زائرین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

    حج وعمرہ زائرین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

    زائرین حج وعمرہ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے انہیں مزید سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ڈیجیٹل سروسز ایپ ’نسک‘ میں مزید خدمات کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو ایک ہی مقام پر متعدد سہولتوں حاصل ہوں۔

    نسک ایپ اب دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں استعمال کی جا سکتی ہے اور 10 زبانوں میں اس ایپ کی سروسز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

    ایپ میں جن نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں ’نسک تسبیح، حصن المسلم، دعائیں اور اذکار، حرمین سے تلاوت، آگاہی کارڈز، مثالی تاریخی مقامات کی معلومات اور مختلف اہم مقامات کے نقشوں کے علاوہ پروموشنز اور پروگرامز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    واضح رہے نسک ایپ کو 25 سرکاری اداروں سے لنک کیا گیا ہے جبکہ جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایپ کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔

  • عمرہ پر جانے والوں کے لیے اہم خبر

    عمرہ پر جانے والوں کے لیے اہم خبر

    جدہ: عمرہ کے لئے سعودیہ کے کسی ایئر پورٹ پر داخل ہونے والوں کے گردن توڑ بخار کے انجکشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے زائرین کو مملکت آنے سے دس دن پہلے ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

    سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہدایت کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا جبکہ ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو استثنا حاصل ہوگا۔

    اس سے قبل جاری کردہ ہدایت میں پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک کے زائرین کیلئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں عمرہ زائرین سعودیہ جا رہے ہیں، اگر وزیراعظم نے نوٹس لے کر سعودی حکومت سے بات نہ کی تو 10 فروری سے سینکڑوں افراد کے واپس بھیجے جانے کا خدشہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • عمرہ زائرین کو کون کون سی ویکسین لگوانا ہوگی؟ سعودی عرب کی نئی ہدایات

    عمرہ زائرین کو کون کون سی ویکسین لگوانا ہوگی؟ سعودی عرب کی نئی ہدایات

    ریاض: سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے جامع صحت کے اصول وضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔

    اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر کو لازمی قرار دیا گیا ہے، مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلئے منیجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے، عمرہ زائرین کوویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگا۔

    پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک کے زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

    عمرہ زائرین کو بائیویلنٹ اور ان ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین لگوانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اس کے علاوہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی لگوانے کا کہا گیا ہے۔

    زرد بخار سے متاثرہ ممالک کے زائرین کو سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا، زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ اور دیگر بیماریوں کیخلاف معمول کی ویکسی نیشن مکمل کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  • عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ

    عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ

    سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ 2024 کی تیسری سہ ماہی میں ملکی و غیرملکی عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 6.2 ملین (62 لاکھ 54 ہزار751) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کل عمرہ زائرین میں مردوں کی تعداد 57.4 فیصد جبکہ خواتین کی تعداد 42.6 فیصد تھی جبکہ سعودی عمرہ زائرین کی تعداد 10.7 فیصد رہی۔

    رپورٹس کے مطابق 2024 کی تیسری سہ ماہی میں بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 3.3 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 29.2 فیصد زیادہ ہے۔

    ان میں مرد زائرین کی تعداد 1.7 ملین یعنی 51 فیصد اور خواتین عمرہ زائرین کی تعداد 1.6 ملین تھی جو 49 فیصد تھی۔ داخلی عمرہ زائرین کی تعداد 2.9 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 42.4 فیصد زیادہ ہے۔

    ان میں سعودی عمرہ زائرین کی تعداد 671.7 ہزار رہی جو کل داخلی عمرہ زائرین کا 23.1 فیصد ہے۔ اسی طرح مملکت میں رہنے والے غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد 2.2 ملین تھی جو کل تعداد کا 76.9 فیصد بنتا ہے۔ ان میں مردوں کی تعداد 1.8 ملین اورخواتین کی تعداد ایک ملین رہی۔

    2024 کی تیسری سہ ماہی میں بیرون ملک سے 35 سے 44 سال کی عمر کے سب سے عمرہ زائرین آئے جو کل بیرونی عمرہ زائرین کا 17.6 فیصد تھے۔ اسی طرح 65 سال اور اس سے زائد عمر کے زائرین 9.2 فیصد رہے۔

    ملکی عمرہ زائرین میں سب سے زیادہ تعداد 30 سے 39 سال کے عمرہ زائرین کی رہی ان کی شرح 29.2 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کے اندر سے ایک بار عمرہ کرنے والوں کی تعداد 22 لاکھ 95 ہزار747 رہی۔ اگست میں داخلی عمرہ زائرین سب سے زیادہ رہے۔

    سعودی عرب میں نیا قانون، ایک لاکھ ریال جرمانہ

    رپورٹس کے مطابق 2024 کی تیسری سہ ماہی میں بیرون مملکت سے عمرہ ویزے کی درخواست دینے والے زائرین کی شرح 60.8 فیصد اور دیگر ویزوں پر آنے والے زائرین کا تناسب 29.7 فیصد رہا۔ ای وزٹ ویزا پر 6.6 فیصد اور خلیجی ویزے پر آنے والوں کی شرح 2.9 فیصد رہی۔

  • وزارت حج نے عمرہ زائرین کو خبردار کردیا

    وزارت حج نے عمرہ زائرین کو خبردار کردیا

    وزارت حج نے عمرہ زائرین کو خبردار کیا ہے کہ اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ نا معلوم افراد آپ کو کہیں دھوکا نہ دے دیں، اس لئے لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کریں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے عمرہ پر آنے والے زائرین اپنے سامان،نقدی اور سفری دستاویزات کا خاص خیال رکھیں۔

    عمرہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کریں تاکہ جعل سازی سے بچ سکیں۔

    وزارت نے عمرہ زائرین کو کرنسی تبدیل کرانے کے حوالے سے خصوصی طورپر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

    وزارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت کسی انجان شخص کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کریں۔

    کرنسی تبدیل کرانے کے بعد منی چینجرزسے رسید لینا نہ بھولیں تاکہ کیونکہ وہ کسی بھی موقع پر آپ کے کام آسکتی ہے۔

    عمرہ زائرین کی مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عصر کی ادائیگی

    اس کے علاوہ کرنسی تبدیل کرانے سے قبل اس دن اور وقت کے مطابق تبدیلی کے ریٹ کا جائزہ ضرور لیں جو ہرمنی چینجرز کے پاس موجود ہوتا ہے علاوہ ازیں رقم تبدیل کرانے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ جس ادارے سے رابطہ کررہے ہیں وہ لائسنس یافتہ ہے یا نہیں۔

  • عمرہ زائرین کی مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عصر کی ادائیگی

    عمرہ زائرین کی مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عصر کی ادائیگی

    سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین نے موسلا دھار بارش کے دوران نماز عصر کی ادائیگی کی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین نے مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عصر ادا کی، زائرین اس دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مکہ مکرمہ، جدہ، اللیث اور القنفذہ میں کہیں تیز اور کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔

    سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کے لیے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

    بیان کے مطابق ’موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے، جبکہ غیر یقینی موسمی صورتحال سے مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، شعیبہ، جموم اور بحرہ سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔‘

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ انتظامیہ اس حوالے سے پر عزم ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں رواں سال دس ملین زائرین کی حاضری

    مسجد الحرام میں بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے نئے پروگرام کا اعلان

    سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے نئے پروگرام کا اعلان

    ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے براہِ راست عمرہ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کمپنیاں بغیر کسی ثالث کے براہِ راست زائرین کی خدمات فراہم کر سکیں گی اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سعودی عرب میں تاریخی مقامات کے دورے اور مملکت کے پُرکشش مقامات کو دریافت کرکے زائرین کے تجربات میں اضافہ کرنا ہے۔

    سال 2023میں زائرین کی تعداد 13.5 ملین ریکارڈ کیے جانے کے بعد یہ پروگرام خدمات فراہم کرنے والوں کی مدد کرتا ہے۔ کمپنیوں کو پروفیشنل منزل کے انتظام اور ٹرپ آرگنائزیشن کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

    وزارت حج و عمرہ کے تحت مکہ مکرمہ میں عمرہ تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی سربراہی سعودی وزیر حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے کی۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ اجلاس عمرے کے تجربے کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کو سال بھر خدمات فراہم کرنے کے لیے با اختیار بنانے کے لیے وزارت کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

    اجلاس میں اعلیٰ معیار کی خدمات کو یقینی بنانے کےلیے چیلنجوں اور مجوزہ حل پیش کیے گئے۔ کمپنیوں کو کارکردگی کی نگرانی کے لیے نئے ٹولز اور انڈیکیٹرز سے متعارف کرایا گیا۔

    اجلاس میں عمرہ سیزن کے لیے اسٹریٹجک حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال اور جدید خدمات کا آغاز کیا گیا۔

  • عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ! پی آئی اے کا بڑا اعلان

    عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ! پی آئی اے کا بڑا اعلان

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کردیا، جس کا اطلاق رواں ماہ سے 15نومبر 2024 تک ٹکٹیں لینے والوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق ٹورنٹو سے بذریعہ لاہور سعودی عرب جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاق رواں ماہ سے 15نومبر 2024 تک ٹکٹیں لینے والوں پر ہوگا، مسافررعایت والی ٹکٹوں پہ یکم اگست سے 15نومبر تک سفر کر سکیں گے۔

    یاد رہے 7 اپریل کو عمرہ کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی گئی تھی اور یہ جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام جانے والے زائرین کے لیے 11 اپریل تک موثر رہی۔

    مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں سال بھر عمرہ کی زیارت کی جاتی ہے، اس ماہ کے شروع میں عمرہ کا نیا سیزن شروع ہوا، دنیا بھر سے 1.8 ملین مسلمانوں نے سالانہ حج کی سعادت حاصل کی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب مبینہ طور پر عمرہ کرنے والے مسلمانوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 30 ملین تک پہنچانا چاہتا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں زائرین کی تعداد کم ہونے کے باعث عمرہ پیکجز تقریباً 25 فیصد سستے کردیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرد موسم کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں۔ طلب کم ہونے کے باعث عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔

    گرم موسم کے باعث بہت سے زائرین نے اپنا سفر روک دیا ہے، یو اے ای کے کچھ رہائشی درجہ حرارت میں معمولی کمی کی امید کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کا منصوبہ ستمبر تک ملتوی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

    دوسری جانب رواں سیزن میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت مل گئی ہے کیونکہ وزارت حج نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں گائیڈ بک جاری کردی ہے۔

    عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ’دلیل العمرہ‘ کے عنوان سے ایک گائیڈ بک لانچ کی گئی ہے جو اردو، فارسی، عربی، انگریزی، ترکی، ازبک، اسپینش، روسی، ہندی اور دیگر زبانوں پر مشتمل ہے۔

    عمرہ زائرین کو بڑی سہولت مل گئی

    پی ڈی ایف فارمیٹ میں جاری اس گائیڈ بک کے ذریعے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اپنی زبان میں عمرے کے احکامات اور ضروری ہدایات معمول کر سکیں گے۔