Tag: عمرہ زائرین

  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایت جاری کردیں

    سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایت جاری کردیں

    سعودی عرب نے رمضان المبارک کے بعد عمرہ کرنے والے زائرین کے لئے اہم اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد عمرہ کے خواہش مند مسلمانوں کے لئے الیکٹرانک پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

    سعودی وزارت و حج وعمرہ نے اس ضمن میں کہا کہ اجازت نامہ نسک یا توکلنا ایپس کے زریعے جاری کیا جاتا ہے۔

    یہ وہ ایپ ہیں جو عمرہ کرنے یا سعودی عرب میں مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند مسلمانوں کو ضروری ویز ے اور اجازت نامہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پیکجز کو الیکٹرانک طور پر بک کرنے کے قابل بناتا ہے۔

    سعودی حکام نے ای پرمٹ حاصل کرنے والے زائرین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کووڈ سے متاثر نہ ہو اور عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد کرونا میں مبتلا افراد کے ساتھ رابطے میں نہ ہو۔

    واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ میں مملکت نے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لئے عمرہ ادائیگی کے لئے مزید نئی سہولیات فراہم کیں ہیں۔

    ان میں نمایاں مختلف قسم کے ویزے رکھنے والے مسلمانوں کو ذاتی، وزٹ اور سیاحتی ویزے کے حامل افراد کو ای اپوائٹمنٹ کی بکنگ کے بعد عمرہ کرنے اور الروادہ الشریفہ جانے کی اجازت بھی شامل ہے۔

    یہ(الروادہ الشریفہ ) وہ مقدس جگہ ہے جہاں نبی پاک ﷺ کا مقبرہ مبارک ہے۔

    اس کے علاوہ سعودی حکام نے عمرہ ویزہ کی مدت بھی تیس دن سے بڑھا کر نوے دن کردی ہے اور ویزہ ہولڈر کو تمام زمینی ، ہوائی اور سمندری راستوں سے مملکت میں داخل ہونے اور کسی بھی ہوائی اڈے سے جانے کی بھی اجازت دے رکھی ہے۔

  • عمرہ زائرین کیلئے زم زم سے متعلق اہم خبر

    عمرہ زائرین کیلئے زم زم سے متعلق اہم خبر

    سعودی عرب میں ائیر پورٹ انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے لیے آب زم زم لے جانے کی نئی ہدایت جاری کردی ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق  ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ مملکت سے واپسی پر عمرہ زائرین کو آب زمزم لے جانے کے لیے مقرر شرائط کے مطابق صرف ایک 5 لیٹر والا بوتل لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر دستیاب آب زم زم جو کہ مخصوص پیکینگ فراہم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ کوئی اورکین نہ لیا جائے۔

    نیہ ہدایت کے مطابق زائرین آب زم زم کو بوتلوں میں بھرکر اپنے سامان میں نہ رکھیں ایک عمرہ زائر کو 5 لیٹر والا ایک ہی کین لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے جدہ کے نئے شاہ عبدالعزیزایئرپورٹ (ٹرمنل ون) پرجو فضائی کمپنیاں کام کرتی ہیں انہیں سول ایوایشن کی جانب سے ہدایات جاری کی جاتی ہیں جن پرپابندی کرنا ضروری ہے۔

    بعض افراد اپنے سامان میں آب زمزم کی بوتلیں رکھ کر لاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پردشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • رمضان کے آخری عشرے کا آغاز، عمرہ زائرین پر بڑی پابندی عائد

    رمضان کے آخری عشرے کا آغاز، عمرہ زائرین پر بڑی پابندی عائد

    ریاض : سعودی حکام نے عمرہ زائرین کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں زائرین پرالیکٹرک ساکٹ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رحمتوں اور برکتوں بھرے مہینے کے آخری عشرے کا آغاز ہو گیا ، سعودی حکام نے عمرہ زائرین کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

    جس کے تحت حرم شریف میں عمرہ زائرین الیکٹرک ساکٹ استعمال نہیں کر سکیں گے ، زائرین جدہ ائیرپورٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر سکیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ غیر عمرہ زائرین صرف مکہ کے داخلی راستوں پر واقع کار پارکینگ میں رک سکتے ہیں، پیدل چلنے والوں کی نقل وحرکت کو متاثر کرنے والی جگہوں پر گاڑی کھڑی کرنا ممنوع ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کو متعدد چیزیں ساتھ لانے سے گریز کی ہدایت کی تھی۔

    وزارت نے مالی فراڈ سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا دیتے ہوئے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بینک کارڈ کی معلومات کسی کو فراہم نہ کریں۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں دھوکہ دہی کا شبہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو مطلع کردیں۔

  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایت جاری کردی

    سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایت جاری کردی

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کو متعدد چیزیں ساتھ لانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    العربیہ نیوز  کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ملکی عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کو کہا ہے کہ عمرہ کے لیے آنے والے افراد  بڑی رقم، زیورات ساتھ نہ لائیں، قیمتی پتھر اور اشیا لانے والے افراد بھی اس سے گریز کریں۔

    رمضان المبارک کا آغاز : پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے اچھی خبر آگئی

    وزارت نے مالی فراڈ سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا دیتے ہوئے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بینک کارڈ کی معلومات کسی کو فراہم نہ کریں۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں دھوکہ دہی کا شبہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو مطلع کردیں۔

  • عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت

    عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت

    ریاض: ماہ رمضان کے دوران حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں عمرہ زائرین اور دیگر عبادت گزاروں کے لیے ایک اور سہولت کا اجرا کیا جارہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے معروف ٹیلی کام پرووائیڈر ایس ٹی سی گروپ عمرہ سیزن کے دوران بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد الحرام میں اپنے فائیو جی نیٹ ورک کے دائرہ کار کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 130 فیصد بڑھا رہا ہے۔

    کمپنی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں مکہ میں 13 فیصد اور مدینہ میں 18 فیصد نیٹ ورک کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جبکہ متعلقہ مقامات پر فائیو جی کوریج کو 25 فیصد اور 13 فیصد تک بڑھایا ہے۔

    گروپ نے نیٹ ورک کے استحکام، تکنیکی مدد اور دیکھ بھال کی ٹیمیں 24 گھنٹے تیار رکھنے کے علاوہ کسی بھی بحران کا تیز رفتار ردعمل حاصل کرنے کے لیے حکام کے ساتھ ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر رمضان کے مہینے میں لاکھوں زائرین کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    گروپ کا مقصد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے عمرہ زائرین کے لیے تمام سائٹس کو اس طرح تیار کرنا ہے جو ایک ممتاز ڈیجیٹل تجربے کی ضمانت دے اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرے۔

    ان تیاریوں کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کرنے کے لیے گروپ کی خدمات اور ڈیجیٹل حل کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

    سعودی وزارت حج کے مطابق مملکت حج اور رمضان سیزن کے دوران لاکھوں عمرہ زائرین کا استقبال کرتی ہے، گزشتہ سال عمرہ زائرین کی تعداد 70 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

    سعودی وزارت حج نے 2022 میں پہلی بار ان لوگوں کو جن کے پاس مملکت کا سیاحتی ویزا تھا کو اپنے قیام کے دوران عمرہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

    سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کرنے والوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں نصف ملین کا اضافہ ہوا تھا اور مملکت کو اس سال 9 ملین عمرہ زائرین تک پہنچنے کی بھی توقع ہے۔

    ایس ٹی سی نے مارچ کے آغاز میں فائیو جی سروسز کی فراہمی کے لیے تعیناتی کے اختیارات اور مستقبل کے نیٹ ورک آرکیٹیکچرز کو تلاش کرنے کے لیے ارکسن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    معاہدے کا مقصد کلاؤڈ نیٹیو ٹیکنالوجیز اور اوپن نیٹ ورک ڈیزائنز کی طرف ترقی کے ساتھ ساتھ اس کے فائیو جی انفراسٹرکچر میں کمپنی کی لچک کو بڑھانے کے لیے ایس ٹی سی کے ہدف کی حمایت کرنا ہے۔

  • سعودی عرب : عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار،  20 جاں بحق

    سعودی عرب : عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 20 جاں بحق

    ریاض : سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے سعودی عرب کے علاقے عسیر میں ریجن میں بس الٹ گئی ، بس کے حادثے میں 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29زخمی ہوگئے۔

    بس الٹنے کا واقعہ سعودی عرب میں شمالی عسیرکے’شعاردرے‘میں پیش آیا ، بس مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو لے کر خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جارہی تھی کہ پُل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    بس بریک خراب ہونے کے باعث پل سے ٹکرا کر الٹی اور اس میں آگ لگ گئی، حادثےکی شکارہونےوالی بس میں زیادہ ترغیرملکی سوارتھے۔

    سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد’’شعاردرے‘‘ کو بند کردیا جبکہ شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

    زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عسیرکےسینٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا اور متعلقہ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • رمضان المبارک کا آغاز : پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے اچھی خبر آگئی

    رمضان المبارک کا آغاز : پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : نجی ایئرلائن ائیرسیال نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے عمرہ زائرین کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر نجی ایئرلائن ائیرسیال نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔

    ائیرسیال نے لاہور سے سعودی عرب کے لئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پروازیں لاہور سے جدہ کے مابین آپریٹ کی جائیں گی ، ائیر سیال 29 مارچ سےہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    نجی ایئرلائن ائیرسیال نے عمرہ زائرین کے لیے بکنگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔

    گذشتہ روز ایئرسیال نے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں جدہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

    ایئرسیال انتظامیہ نے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سی اے اے کو پلان فراہم کردیا ہے، ایئر سیال 29 مارچ سے جدہ کیلئے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔

  • عمرہ زائرین کے لیے سستا انشورنش پیکج

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پیکج کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکج کی قیمت 235.57 ریال تھی، جو کم کر کے 87.4 ریال کر دی گئی ہے۔

    زائرین کو یہ انشورنس پیکج مملکت آمد سے قبل ویزا کارروائی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔

    اخبار 24 کے مطابق انشورنس پیکج میں زائرین کو متعدد سہولتیں دی گئی ہیں، پیکج کے تحت ہر طرح کے ہنگامی حالات کی کوریج شامل ہوگی۔

    پیکج میں طبی معائنہ، دوائیں، اسپتال میں علاج اور کھانا پینا، نیز ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے کی صورت میں سہولتیں، ڈائلاسز کیس، حمل اور ولادت کی ہنگامی صورت حال، دانتوں کا ہنگامی علاج اور اندرون و بیرون مملکت فضائی ایمبولینس کی سہولت شامل ہے۔

    وزارت کے مطابق قدرتی آفات کے باعث موت اور حادثاتی طور پر مکمل معذوری کی کوریج بھی انشورنس پیکج کا حصہ ہوگی، متوفی کی میت کی وطن واپسی، حادثاتی موت اور عدالتی فیصلے پر دیت کی رقم کی ادائیگی بھی انشورنس پیکج کے تحت کی جائے گی۔

    پیکج میں سفری مسائل کی کوریج کو بھی شامل کیا گیا ہے، مثلاً پرواز میں تاخیر اور پرواز کی منسوخی پر معاوضہ وغیرہ دیا جائے گا، واضح رہے کہ انشورنس کرانے والے کو یہ تمام سہولتیں عمرہ انشورنس پیکج کے تحت دی جائیں گی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت ایک لاکھ ریال تک کے دائرے میں معاوضے ادا کیے جائیں گے۔

  • عمرہ زائرین کے لیے جدید ’ہینڈ فری‘ چھتری

    ریاض: سعودی نوجوانوں نے عمرہ زائرین کے لیے ایسی چھتری تیار کی ہے جو جسم کے ساتھ منسلک ہوجاتی ہے اور کم جگہ گھیرتی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ہینڈ فری چھتری کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    ہینڈ فری چھتری کے ماڈلز کو جدہ سپر ڈوم میں ہونے والی حج و عمرہ نمائش و کانفرنس میں بھی متعارف کروایا گیا ہے، چھتری کو بڑی تعداد میں لوگوں نے پسند کیا۔

    ہینڈ فری چھتری تیار کرنے والے گروپ کے سربراہ عبد اللطیف السبیعی کا کہنا ہے کہ چھتری تیار کرنے کی بنیادی سوچ حجاج کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھ کر آیا۔

    انہوں نے کہا کہ دوران طواف اور مشاعر مقدسہ میں دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری استعمال کرنا ہوتی ہے، روایتی چھتری کے کافی نقصانات ہیں۔ یہ تیز ہوا سے ٹوٹ جاتی ہے جبکہ اس کے نکلے ہوئے تار دوسروں کو لگتے ہیں جس سے مشکل پیش آتی ہے۔

    عبد اللطیف نے مزید کہا کہ چھتری کے آئیڈیے کو عملی شکل میں ڈھالنے میں 3 سے 4 برس کا عرصہ لگا، کوشش تھی کہ ایک ایسی چیز تیار کی جائے جسے استعمال کرنا آسان ہو اور اس کے فوائد زیادہ ہوں۔

    گروپ میں شامل ایک اور ممبر نے کہا کہ ہینڈ فری چھتری کا استعمال انتہائی آسان ہے، اس کے ساتھ جو بیلٹ دی گئی ہے وہ آسانی سے کمر کے گرد کسی جاتی ہے جس کی وجہ سے چھتری کو ہاتھ میں اٹھائے نہیں پھرنا پڑتا۔

    علاوہ ازیں اسے جس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے اس سے دوسرے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

  • عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ، تجارتی مراکز میں رونق

    عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ، تجارتی مراکز میں رونق

    ریاض: گزشتہ کچھ روز میں عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تجارتی مراکز کی رونقیں بڑھ گئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے باعث مکہ مکرمہ کے تجارتی مراکز کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔

    مسجد الحرام کے اطراف واقع مالز، تجارتی مراکز اور دکانوں میں پہلے سے زیادہ چہل پہل ہے۔

    علاوہ ازیں المسفلہ، اجیاد، الغزہ اور انفاق المحبس الجن محلوں میں غیر ملکی زائرین بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں، مسجد الحرام کے علاقے میں ہوٹل ٹاورز میں واقع مالز میں بھی زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    العزیزیہ محلے میں ہر طرف زائرین نظر آرہے ہیں، جی سی سی ممالک کے علاوہ کئی عرب ملکوں کے زائرین بڑی تعداد میں عمرے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔

    ایک تجارتی مرکز کے ذمہ دار فرید محمد نے بتایا کہ غیر ملکی زائرین اپنے عزیزوں کے لیے تحائف، قالین، مصنوعی زیور اور ضرورت کا سامان خرید رہے ہیں، ملبوسات اور زیورات کی خریداری میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

    فرید محمد نے بتایا کہ تجارتی مراکز کے مالکان زائرین کی آمد سے خوش ہیں اور وہ زائرین کے خیر مقدم کی تیاریاں پہلے سے کیے ہوئے تھے۔