Tag: عمرہ زائرین

  • چار سال کے تعطل کے بعد ایران عمرہ زائرین کو سعودی عرب بھیجنے پر راضی

    چار سال کے تعطل کے بعد ایران عمرہ زائرین کو سعودی عرب بھیجنے پر راضی

    تہران: ایران نے چار سال کے تعطل کے بعد عمرہ زائرین دوبارہ سعودی عرب بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چار سال بعد ایرانی شہری عمرہ ادا کرسکیں گے، اس بات کا اعلان ایرانی رہبر اعلیٰ کے ایلچی برائے امورِ حج عبدالفتاح نوابال نے مکہ مکرمہ میں ایرانی حج مشن سے اپنے خطاب میں کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوابال نے کہا سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے کے بنیادی ڈھانچے کے فقدان کے باعث زائرین کو محدود تعداد میں سعودی عرب بھیجا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے مستقبل قریب میں اس مسئلے کو حل کیا جائے گا تاکہ ایرانی زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوسکے۔

    دریں اثناءایرانی حج مشن کے سربراہ علی اکبر رشیدیان نے گزشتہ بدھ کو سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد بنتن سے ملاقات کرکے ایرانی عازمین عمرہ دوبارہ بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایرانی عازمینِ عمرہ سے زیادتی کرنے والی سعودی پولیس اہلکارگرفتار

    خیال رہے کہ سال 2015 میں جدہ کے ہوائی اڈے کے اہلکاروں کی جانب سے دو ایرانی نوجوان زائرین کے ساتھ ناروا سلوک پر ایران نے اپنے شہریوں کے عمرہ پر جانے پر پابندی عائد کردی تھی اور ناروا سلوک کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کےخلاف عدالتی کارروائی چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس ناروا سلوک کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی، تاہم فریقین کے درمیان اس اہم فیصلے کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

  • سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ پر جانے والے تین پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں عمرہ پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 پاکستانی معتمرین جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے وادی پروا کے قریب پاکستانی زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے فرید آباد گلزار پارک سے ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بس حادثہ‘ تین پاکستانی زائرین شہید متعدد زخمی

    حادثے میں جاوید، ان کی اہلیہ رضیہ اور بیٹا علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا اسد اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اہل خانہ نے وزیراعظم عمران خان سے جاں بحق افراد کے جسد خاکی وطن واپس لانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

    جاں بحق ہونے والے عمرہ زائرین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا سعودی عرب میں کسی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے حکومت پاکستان ہماری مدد کرے۔

  • عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے

    عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے

    ریاض: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب عمرہ زائرین 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ عمرہ زائرین اب 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے، عمرہ زائرین رمضان کے بعد بھی 10 شوال تک ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کو 14 شوال تک سعودی عرب جانا ہوگا، شوال میں جانے والے عمرہ زائرین 28 دن تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے۔

    حج سیزن کی تیاریوں کی وجہ سے شوال میں عمرے کے ویزے بند کردئیے جاتے تھے، فیصلے سے شوال میں عمرہ زائرین کو سستے ایئرلائن ٹکٹ بھی مل سکیں گے۔

    مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کیا تھا، عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔

    عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونیوالے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔

    دوسری جانب سعودی قونصل خانہ نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا ہے، عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔

    خیال رہے فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دیاتھا ، جس سے پاکستانی عازمین کو ویزہ انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکےگا۔

  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری  کا اعلان کردیا

    سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، اب عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکومت کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    سعودی حکومت نے پاکستان کو ای ویزا لسٹ  میں شامل کرتے ہوئے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونیوالے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔

    جس کے بعد عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا، کراچی سے عمرہ زائرین کو ای ویزا جاری ہونا شروع ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی قونصل خانہ نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا ہے، عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔

    یاد رہے سعودی حکومت نے رواں سال حج وعمرہ کرنے والے درخواست دہندگان کی سہولت کیلئے ’’ای ویزا ‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا،  سعودی سفارت خانے نے درخواست دہندگان کو ہدایات جاری کی ،جن افراد نے 20اپریل سے پہلے حج یا عمرہ کیلئے درخواست جمع کرواچکے ہیں وہ  ای ویزا نظام کے تحت درخواست میں اپنی معلومات فراہم کریں۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب  نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دےدیا

    نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ یہ درخواستیں خود کار نظام کے تحت بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوں گی ، جس کے بعد درخواست گزار بقیہ فارم پر کرکے الیکٹرونک ویزے کیلئے اپلائی کرے گا۔

    خیال رہے فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دیاتھا ، جس سے پاکستانی عازمین  کو ویزہ انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکےگا، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےاس بات کی تصدیق کی تھی۔

  • مکہ مکرمہ: ایک سے زائد عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    مکہ مکرمہ: ایک سے زائد عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ایوان صنعت و تجارت میں حج و عمرہ قومی کمیٹی کے وسیع البنیاد اجلاس کے شرکاء نے ایک سے زائد بار عمرے کی فیس پر نظرثانی سمیت 19 ہنگامی مطالبات پیش کردئیے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایوان صنعت و تجارت میں 26 سفارشات پیش کی گئیں، شرکاء نے ایک سفارش یہ کی کہ وزارت حج و عمرہ قومی کمیٹی کے درمیان عملی شراکت کو موثر کیا جائے۔

    شرکاء نے وزارت حج و عمرہ سے مطالبہ کیا کہ ایک سے زائد بار عمرے کی فیس پر نظرثانی کی جائے، عمرہ فیس کی وجہ سے عمرہ کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

    ایک سفارش یہ پیش کی گئی کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کے پیش نظر اگر کوئی اجازت یافتہ کمپنی تین سال تک کام سے معذرت کرے تو اس کی معذرت قبول کی جائے۔

    وزارت حج و عمرہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مختلف خدمات فراہم کرنے والوں پر یہ پابندی عائد کی جائے کہ وہ صرف سعودی کمپنیوں سے ہی لین دین کے پابند ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: عمرہ زائرین کو کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت

    آن لائن کا دائرہ وسیع کرنے اور رابطہ منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، بعض ممالک کو سرکاری ایجنٹوں کی شرط سے آزاد کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔

    یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ عمرہ کمپنیوں کو مالی ضیاع سے بچانے کی تدابیر کا جائزہ لینے کے لیے وزارت حج و عمرہ اور نجی ادارے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں۔

    ایک مطالبہ یہ کیا گیا کہ بعض ممالک سے معتمرین کی عمر پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کے لیے غورو خوض کیا جائے، ایسے ممالک سفارت خانوں کو جہاں ان کے نمائندہ نہ ہوں معتمرین کی آمد میں سہولتیں فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

  • عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر

    عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر

    اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے بائیو میٹرک سسٹم دسمبرتک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، عمرہ زائرین پرانے سسٹم کے تحت ویزا حاصل کرسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کو فی الحال مؤخر کردیا ہے۔

    سعودی عرب میں جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین یکم دسمبر تک پرانے نظام کے تحت فنگر پریںٹس کی شرط کے بغیر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

    مذکورہ شرط زائرین کی مشکلات کے پیش نظر مؤخر کی گئی ہے، تاہم عمرہ زائرین کے لئے چار دسمبر کے بعد سے فنگرپرنٹس دینا لازمی ہوں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی قوم کے مفادات کو تمام معاملات پر فوقیت دیتا ہے، اعتماد کمپنی کا بغیرتیاری فنگر پرنٹس لینا پریشانی کاباعث بنا، انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک سہولت سے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پرطویل انتظارسے بچ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے چند روز قبل یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ تیس اکتوبر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی پاسپورٹ وصول نہیں کیا جائے گا، بائیو میٹرک صرف اعتماد کمپنی کا چلے گا، جس کے صرف کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دفاتر ہیں۔


    مزید پڑھیں: حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار


    اس شرط  کے بعد مذکورہ دفاتر پر صبح سویرے ہی زائرین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


    مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کی سعودیہ میں غیر قانونی سکونت، پاکستانی سرفہرست


    فنگرپرنٹس کے نام پرفی کس ساڑھے چھ سو روپے کی وصولی کی گئی، زائرین کے احتجاج کے بعد سعودی حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑی۔

  • عمرہ آپریٹرز نے کام بند کرنے کی دھمکی دے دی

    عمرہ آپریٹرز نے کام بند کرنے کی دھمکی دے دی

    کراچی: عمرہ زائرین کے لیے فنگر پرنٹ لازم قرار دینے کے بعد عمرہ آپریٹرز اور ٹریولر اوونرز نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 72 گھنٹے میں بایو میٹرک کی پابندی کو ختم نہیں کیا گیا تو عمرے کا کام بند کردیں گے۔


    یہ پڑھیں: حج و عمرہ زائرین کے لیے فنگر پرنٹس لازمی قرار


    اس بات کا اعلان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن اور عمرہ آپریٹرز نے کراچی پریس کلب پر منعقدہ مظاہرے میں کیا جس میں انہوں نے اعتماد کمپنی کے ذریعے عمرہ زائرین کے لیے بایو میٹرک کی پابندی کو مسترد کردیا۔

    ٹریول اونرز کا کہنا تھا کہ بایو میٹرک کی پابندی سے عمرہ زائرین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور انھیں لمبی لمبی قطاریں لگانی پڑ رہی ہیں جب اس معاملے پر حکومت اور وزارت مذہبی امور پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

    مظاہرین نے بتایا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ پاکستان سے 20 لاکھ عمرہ زائرین عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور اعتماد کمپنی کو بایو میٹرک فیس کی مد میں 70 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہو گی تاہم اس بایو میٹرک کی پابندی سے لاکھوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

    مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کی حکومت سے بایو میٹرک کی پابندی کو فوری طور پر ختم کر انے کی بات کی جائے تاکہ عمرہ زائرین کو آسانی ہو اور انہیں طویل قطاروں اور بدترین ہجوم سے نجات مل سکے۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 30 اکتوبر کے بعد سے بایومیٹرک تصدیق یعنی فنگر پرنٹس دیے بغیر کوئی بھی پاسپورٹ وصول نہیں کیا جائےگا۔

    حکومت پاکستان نے بایو میٹرک تصدیق کا ٹھیکہ اعتماد نامی کمپنی کو دیا ہے جو ہر عمرہ زائر سے فنگر پرنٹ کے عوض 650 روپے وصول کررہی ہے، اس کمپنی کے ملک بھر میں صرف 3 سینٹر ہیں جہاں بدترین رش دیکھنے میں آرہا ہے، لوگ ایک دوسرے کو دھکے دے رہے ہیں، طویل قطاروں میں جھگڑے کے بیشتر واقعات پیش آئے۔

    ملتان روڈ پر اعتماد سینٹر میں عمرہ زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، فنگرپرنٹ کی تصدیق کےلیے لائن میں لگے عمرہ زائرین آپس میں ہی الجھ پڑے ، زائرین کی تصدیق کروانے کےلیے ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔

  • سعودی حکام نے ویزا اسٹمپنگ اسٹیکر بھیج دیے، عمرہ زائرین کی مشکلات کم ہونے کا امکان

    سعودی حکام نے ویزا اسٹمپنگ اسٹیکر بھیج دیے، عمرہ زائرین کی مشکلات کم ہونے کا امکان

    کراچی: پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزا ملنے میں مشکلات پر سعودی حکام نے کراچی اور اسلام آباد میں ویزا اسٹمپنگ اسٹیکر بھیج دیے، اسٹیکر نہ ہونے سے زائرین عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کرپارہے تھے، اب ان کی مشکلات کم ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ صلاح الدین کے مطابق اے آر وائی نیوز نے عمرہ زائرین کی مشکلات پر خبر نشر کی تھی کہ ویزا اسٹیکر نہ ہونے سے 55 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین عمرے کی سعادت پر روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

    خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی حکام نے ہنگامی بنیادوں پر آج ویزا اسٹیکر بھیج دیے ہیں اور آج سے کراچی اور اسلام آباد قونصلیٹ سے ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ ویزا نہ ملنے سے بیشتر زائرین نے اپنی فلائٹس اور ہوٹل کی بکنگ بھی منسوخ کرادی تھی۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک لاکھ ویزا اسٹیکر پاکستان بھیج دیے ہیں، 28 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کردیا جائے گا۔