Tag: عمرہ ویزا

  • سعودی عرب، عمرہ ویزوں کا اجرا شروع

    سعودی عرب، عمرہ ویزوں کا اجرا شروع

    سعودی عرب میں حج سیزن اپنے اختتام کو پہنچنے کے بعد وزارت حج و عمرہ نے جمعرات 20 جون 2024 سے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔

    گزشتہ کئی برسوں سے وزارت حج و عمرہ حج سیزن ختم ہونے کے بعد عمرہ پر آنے کے خواہشمندوں کے لیے ویزے جاری کرنا شروع کرتا ہے۔

    وزارت کے مطابق وہ سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہر سال کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی ضروریات اور انہیں ضروری خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

    دوسری جانب حج سیزن 2024 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، جبکہ حجام کرام کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

    جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک ڈھائی لاکھ حاجی اپنے آبانی وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ جبکہ آئندہ دنوں میں مزید حجاج کی روانگی اس ایئرپورٹ کے ذریعے ہوگی اور یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق عازمین کی روانگی کا سلسلہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے بھی شروع ہوچکا ہے۔

    حجاج کے لیے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے کاؤنٹرز کے قریب قرآن پاک کا نسخہ ان کی اپنی زبان میں رکھا گیا ہے۔ جو روانگی کے وقت ہر حاجیوں کو دیا جائے گا۔

    حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز 24 گھنٹے پوری طرح سے امور انجام دے رہے ہیں، ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پوری تندہی سے حجاج کی روانگی کے عمل کو تیز اور آسان بنائیں گے۔

  • عمرہ ویزا کے اسٹکیر جاری نہ ہو سکے، پاکستانی زائرین مشکلات کا شکار

    عمرہ ویزا کے اسٹکیر جاری نہ ہو سکے، پاکستانی زائرین مشکلات کا شکار

    کراچی: سعودی قونصل خانے کی جانب سے عمرہ ویزے جاری نہ ہونے کے باعث پاکستانی عمرہ زائرین مشکل میں پڑ گئے، ویزہ اسٹیکر نہ ملنے کی وجہ سے ویزوں کا اجراء تاخیر کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے میں عمرہ ویزا اسٹیکرز کی شدید قلت کے باعث بحران شدت اختیار کرگیا، رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت ہزاروں پاکستانیوں کے لیے حسرت بن کر رہ گئی۔

    عمرہ زائرین ، ٹریول ایجنٹس اور ایئر لائنز کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے، رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کو ایک بار پھر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    سعودی قونصل خانے کی جانب سے پچاس ہزار سے زائد ویزے تاحال جاری نہ ہوسکے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزہ اسٹیکر نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ ویزے کا اجراء تاخیر کا شکار ہے۔

    ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کراچی قونصل خانے کو ویزہ اسٹیکر جاری نہیں کیے جاسکے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پچاس ہزار سے زائد افراد کے پاسپورٹس قونصل خانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں، ویزہ کے اجراء نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے زائرین کو ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرانی پڑی۔

    رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت کے لیے ہزاروں پاکستانی سال بھر پہلے جانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، اس سلسلے میں ایئر لائنز سے ٹکٹ بھی ایڈوانس خرید لیتے ہیں، مختلف ایئر لائنز رمضان المبارک کے لیے نان ریفنڈ ایبل ٹکٹ آفر کرتی ہیں جو کہ کم ریٹ کی وجہ سے خرید لیے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔