Tag: عمرہ ویزہ

  • کیا عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟

    کیا عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟

    ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 90 دن کے لیے جاری کیے جانے والے عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق عمرہ ویزے کے حوالے سے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت نوّے روز ہوتی ہے۔

    مذکورہ مدت کے دوران عمرہ ویزہ ہولڈر مملکت میں قیام کرنے کا اہل ہوتا ہے، تاہم اس مدت میں مزید توسیع نہیں کرائی جا سکتی۔

    عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے ٹوئٹر پر ایک سوال میں دریافت کیا گیا کہ ’دو برس کے بچے کو اپنے ہمراہ عمرے کے لیے لے جا سکتے ہیں؟‘‘

    جواب میں کہا گیا کہ عمرہ پرمٹ کے لیے کم از کم عمر کی حد 5 برس متعین کی گئی ہے، تاہم چھوٹے بچے اپنے والدین کے ہمراہ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔

    وزارت حج و عمرہ کے مطابق اندرون مملکت سے عمرہ کے لیے آنے والوں کے پرمٹ کے لیے عمر کی کم از کم حد 5 برس مقرر کی گئی ہے، تاہم اس سے کم عمر کے بچے اپنے والدین کے ہمراہ بغیر پرمٹ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔

    وزارت کے مطابق پرمٹ کے حصول سے قبل اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ عمرہ زائر کرونا میں مبتلا نہ ہو، نہ ہی مکہ مکرمہ آنے سے قبل وہ کرونا میں مبتلا کسی شخص سے ملا نہ ہو۔

  • سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی

    سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی

    ریاض: سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہوگی۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہوگی، اور 4 گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہوگی۔