Tag: عمرہ کی ادائیگی

  • عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی خاتون مسافر  کا ائیرپورٹ پر انتقال

    عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی خاتون مسافر کا ائیرپورٹ پر انتقال

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی خاتون مسافر ائیرپورٹ پر انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے جدہ جانے والی خاتون مسافر بخت رنرا کی بورڈنگ ائیریا میں اچانک طبیعت خراب ہوئی ، جس پر سول ایوی ایشن نے ڈاکٹر طلب کرلئے اور خاتون مسافرکوفوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کرگئیں۔

    خاتون مسافرپی آئی اے کی پرواز735کےذریعےعمرہ کی ادائیگی کیلئےجدہ جارہی تھی۔

    مزید پڑھیں : قومی پرواز میں 3 مسافروں کو ہارٹ اٹیک، خاتون انتقال کر گئی

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 میں تین مسافروں کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی ، کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کی اجازت طلب کی اور ایئرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    طیارہ لینڈ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس ، ڈاکٹر اور اسٹاف نے پہنچ کر مسافروں کو اسپتال منتقل کیا لیکن ہارٹ اٹیک کے باعث ایک خاتون دم توڑ گئیں تھیں۔

  • عمرہ کی ادائیگی ،  پاکستانی ایک بار پھر سرفہرست

    عمرہ کی ادائیگی ، پاکستانی ایک بار پھر سرفہرست

    ریاض : پاکستانی ایک بار پھر عمرہ کی ادائیگی میں سرفہرست رہے ، 3 ماہ میں 3 لاکھ 73 ہزار 984پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ، جو دوسرے ممالک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جاری کردہ ایک شماریاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین مہینوں میں 16 لاکھ 47 ہزار 662 عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں، جس میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 86 ہزار 183 عازمین عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچے۔

    وزارت نے بتایا کہ 10 لاکھ 75 ہزار سے زائد عازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے مدینہ منورہ تشریف لے گئے تاکہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کریں اور ان کی مسجد میں نماز ادا کریں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی راستے کے ذریعے 13 لاکھ 28ہزار 647 ، زمینی راستے سے 57 ہزار 525 اور سمندری راستے سے صرف 11 عازمین عمرہ ادا کرنے پہنچے۔

    مزید پڑھیں : عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

    وزارت کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے رواں سیزن میں عمرہ کی ادائیگی میں سر فہرست رہنے والے ممالک کی ایک فہرست جاری کی، جس میں پاکستان سرفہرست ہے، 3 ماہ میں 3 لاکھ 73 ہزار 984پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

    فہرست میں انڈونیشیا 3 لاکھ 47 ہزار 424 عازمین کی آمد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، بھارتی مسلمانوں تیسرے نمبر پرہے جبکہ ملائیشیا چوتھے، ترکی پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، الجزائر ساتویں، امارات 8ویں، عراق نویں اور اردن 10ویں نمبر پر ہے۔

    78،806 ملائیشیا ، ترکی سے 58،652 ، بنگلہ دیش سے 40،168 ، الجیریا سے 39،220 ، متحدہ عرب امارات سے 26،836 ، عراق سے 21،021 اور اردن سے 20،855 آئے ہیں۔