Tag: عمرہ

  • عازمین حج کی رقوم  سے ایک ارب سے زائد سود کی وصولی

    عازمین حج کی رقوم سے ایک ارب سے زائد سود کی وصولی

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم پر 5 سالوں میں 1 ارب روپے سے زائد کا سود حاصل ہوا جو حجاج کی ادیات اور دیگر مدآت میں خرچ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری جواب داخل کراتے ہوئے بتایا ہے کہ حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے اور حجاج کی رقم پر 2018 میں 21کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا تھا۔

    تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس عازمین حج کی جانب سے 3لاکھ 74 ہزار 857 درخواستیں دی گئیں اور ان درخواستوں کے ساتھ 106ارب 41 کروڑ سےزائدرقم اکٹھی ہوئی جس پر 21 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی معاہدہ طے، 2 لاکھ پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے

    جواب کے مطابق عازمین حج کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم پر گزشتہ 5سال کے دوران 1ارب 17 کروڑ روپے کاسودحاصل ہوا اور یہ رقم حجاج کی ویکسین،ٹریننگ،ادویات پرخرچ ہوتی ہے۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ قرعہ اندازی کے بعد ناکام درخواست گزاروں کو رقم واپس کر دی جاتی ہے۔

    یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

  • ہوشیار! عمرے کے نام پر شہریوں سے فراڈ

    ہوشیار! عمرے کے نام پر شہریوں سے فراڈ

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے نام پر شہریوں سے فراڈ میں ملوث گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے نام پر شہریوں سے فراڈ میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم عدنان عطاری نے سادہ لوح افراد سے عمرہ کے نام پر 63 کروڑ اینٹھے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال ایف آئی نےعمرہ اسکینڈل میں 8 ہزار پاسپورٹ برآمد کیے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم عدنان عطاری گزشتہ سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔

    اسلام آباد: 80 عمرہ زائرین کے ساتھ فراڈ ہوگیا

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ کے لیے جانے والے 80 افراد کے ساتھ فراڈ ہوگیا تھا، ٹریول ایجنٹ نے پیسے لے کر ٹکٹیں جاری کیں لیکن سسٹم میں اندراج نہ کیا، پی آئی اے کا خالی جہاز سعودیہ روانہ ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے پچھلے سال تقریباََ 15 لاکھ سے زائد لوگ عمرے کے لیے سعودی عرب گئے مگر ان میں سے بڑی تعداد نے ٹریول کمپنیوں کی طرف سے فراڈ اور طے شدہ سے کم سہولیات کی شکایت کی تھی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب کل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جمعے کے لیے روز سعودی عرب کا رخ کریں گے.

    وزیراعلیٰ پنجاب مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے اور مسجد نبوی  میں نوافل ادا کریں گے.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی. اس موقع پر انھوں نے وزیر اعطم کو پنجاب پولیس میں‌ اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں پولیس کی کارکردگی سے سخت ناخوش تھے، جس پر انھوں نے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کیا۔

    مزید پڑھیں: تنقید کی پرواہ نہیں عوامی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی تھی.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ نہیں عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

    وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

    مکہ: وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشری بی بی اور وفاقی وزرا کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشری بی بی اور وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ اس سے قبل عمران خان نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

    وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے بھی عمرہ ادا کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔

    عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کے ارد گرد جمع ہوگئی، وزیراعظم نے مسجد نبوی کے احترام میں پاکستانیوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔

    وزیراعظم عمران خان آج او آئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیں گے جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سےآگاہ کریں گے۔

  • سعودی عرب کا بغیررجسٹریشن آنے والے قطری معتمرین کا خیرمقدم

    سعودی عرب کا بغیررجسٹریشن آنے والے قطری معتمرین کا خیرمقدم

    ریاض : سعودیہ اور قطر کے درمیان کشیدگی کے باوجود سعودی عرب نے قطری عازمین عمرہ کا بغیر رجسٹریشن جدہ ہوائی اڈے پر آمد کا خیرمقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے قطر سے آن لائن رجسٹریشن کے بغیر براہ راست عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے آنے والے قطری شہریوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ حکومت کا کہنا ہے کہ قطری شہریوں کی عمرہ کی ادائی کے لیے کسی قسم کی آن لائن رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں قطری حکومت نے حج وعمرہ کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے مختص ویب سائیٹ بند کردی تھی جس کے بعد قطری عازمین عمرہ کو رجسٹریشن کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطری بھائیوں کو عمرہ کے موقع پر ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔

    سعودی قیادت کی طرف سے متعلقہ حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ قطر سے آئن لائن رجسٹریشن کے بغیر آنے والے قطری بھائیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عمرہ کی ادائی میں انہیں کسی قسم مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    ادھر سعودی حج اور عمرہ کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے نیا لنک جاری کیا گیا ہے۔ قطری عازمین عمرہ اس لنک کے ذریعے عمرہ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

    وزارت حج کا کہنا ہے کہ قطری حکومت نے عمرہ رجسٹریشن کے لیے پہلے سے موجود آن لائن رجسٹریشن ویب سائیٹ تک اپنے شہریوں کی رسائی روک دی تھی جس کے نتیجے میں قطری عمرہ زائرین کو رجسٹریشن میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • فلسطینیوں کو عمرہ کرانےکے لیے مصر کا تاریخ ساز اعلان

    فلسطینیوں کو عمرہ کرانےکے لیے مصر کا تاریخ ساز اعلان

    غزہ/قاہرہ : مصری حکومت نے پانچ برس بعد مقبوضہ غزہ کے شہریوں کو عمرے کی سعادت بہرہ مند کےلیے غزہ اور مصر کے مابین واقع رفاہ سرحد کھول دی۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست کے ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والے غزہ کے شہریوں کو پانچ سال بعد عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی، جس کے بعد آٹھ سو فلسطینی شہریوں کا پہلا قافلہ براستہ مصر سعودی عرب روانہ ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 800 زائرین پر مشتمل فلسطینی شہریوں کا قافلہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع سرحد رفاہ کے ذریعے قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2013 میں مصری صدر محمد مرسی کی حکومت خاتمے کے بعد 2014 میں رفاہ سرحد کو ملٹری آپریشنز کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

    عمرے کے لیے مکہ مکرمہ جانے والی فلسطینی خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہم پانچ برسوں سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کےلیے بے تاب تھے‘۔

    رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینی شہری براستہ مصر حج کی ادائیگی کےلیے ہر سال سعودی عرب جاتے ہیں لیکن انہیں عمرے پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاہ واحد سرحد ہے جس پر دہشت گرد ریاست اسرائیل کا قبضہ نہیں ہے لیکن یہ سرحد گزشتہ کئی برسوں سے بند تھی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارعمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺپر حاضری دی، انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کیے۔ سردار عثمان بزدار ذاتی خرچ پراہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدینہ منورہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انہوں نے عثمان بزدار کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

    اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، دو درجن ایم پی ایز کے نون لیگ سے رابطے کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات ہوئے تو نون لیگ کا بڑا گروپ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 9 فروری کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، عثمان بزدار سعودی عرب میں 7 روز تک قیام کریں گے۔

    اس سے قبل آج صبح وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    سردار عثمان بزدار نے قطار میں کھڑے ہوکربورڈنگ کارڈ لیا، مسافروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مصافحہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 7 روزہ دورہ مکمل کرکے 15 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

    پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی تھی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے، مالی دشواریو ں کے باوجود عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔

  • شیخ رشید نے عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    شیخ رشید نے عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    مکہ المکرمۃ: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے حجازِ مقدسہ پہنچ کر  عمرہ ادا کرلیا، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

    شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    ماہ نور خان کا کہنا تھا کہ ’اللہ آپ کو کامیاب کرے شیخ صاحب آپ پارلیمنٹ کا حسن ہیں، ہم سب کے لیے بھی دعا کرنا‘۔

    ثناء جمیل اور دیگر صارفین نے شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔

    حبیب الرحمان چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘ماشاء اللہ، اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے، واپسی کب ہے؟‘۔

    سلمان لودھی اور ہمایوں خان نامی صارفین نے شیخ رشید احمد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاؤں میں یاد رکھنے کی استدعا کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نا اہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

    نا اہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض : نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ دو روز قیام کے بعد پاکستان آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ جدہ میں مقیم اپنی والدہ سے ملاقات کرنے کے علاوہ ان کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دو روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران ان کی اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ نا اہل وزیراعظم کے شیڈول میں گزشتہ روز یہ تبدیلی کی گئی، اس سے قبل نوازشریف کا 24 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچنا طے تھا۔


    پاکستان میں انصاف نہیں بلکہ انصاف کا خون ہو رہا ہے، نواز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوال کیا تھا کہ کیا احتساب اس طرح ہوتا ہے؟ کیا آپ لوگوں کو احتساب ہوتا نظر آتا ہے ؟ یہ انصاف کا خون ہورہا ہے اور حقائق کو پیروں تلے روندا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے رواں ماہ 5 اکتوبر کو لندن روانہ ہوئے تھے، ان کی ٹکٹ پرواپسی کی تاریخ چارجنوری دو ہزاراٹھارہ لکھی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔