Tag: عمرے

  • گورنر کے پی کا سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان

    گورنر کے پی کا سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے دونوں نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات میں سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر کے پی نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کی بہادری پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دونوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جذبے کو سراہا۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے نوجوانوں کو بہادری اور انسانی خدمت کے جذبے پر تعریفی شیلڈ بھی پیش کی، کے پی کے گورنر نے نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے اور سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بجھوانے کا بھی اعلان کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات میں وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟ 

    دریائے سوات حادثہ، عینی شاہدین نے دل دہلا دینے والا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

    اس موقعے پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مقامی نوجوانوں نے مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچائی، انسانی امداد اور بہادری کی یہ مثال قابلِ فخر ہے۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر سوات آفس کو مزید مستحکم بنانے اور آفس میں ایمبولینسز کے ساتھ کشتی لگانے کی ہدایت بھی کی ہے، انہوں نے کہا کہ کشتیوں کی مدد سے سیلابی صورتحال میں بروقت ریسکیو ممکن ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دریائے سوات میں طغیانی اور سیلابی ریلے میں بہہ کر کئی سیاح ڈوب گئے تھے، جن میں سے 12 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، تاہم ایک بچہ ان بھی لا پتا ہے۔

  • اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اس وقت سعودی عرب میں ہیں اور انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

    سعودی عرب میں موجود اعظم خان سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں احرام پہنے مسجد الحرام کے باہر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان کرکٹر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
    اعظم خان نے مسجد الحرام سے روح پرور ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے خدائے بزرگ وبرتر کا شکر ادا کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’’اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے مقدس گھر کی زیارت کا موقع دیا۔

     

    اعظم خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے مداح سمیت دیگر صارفین بھی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر نے آخری بار پاکستان ٹیم کی نمائندگی گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں کی تھی اور اس کے بعد سے وہ ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے ہیں۔

  • پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کر کے عمرے پر جانیوالی خاتون گرفتار

    پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کر کے عمرے پر جانیوالی خاتون گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں خاتون نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کیا اور فروخت کرکے عمرہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیاری محلے میں ایک خاتون نے پڑوسی کے گھر سے سونے کے زیورات چرانے کے بعد اسے بیچ کر عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔

    بغدادی پولیس حکام نے بتایا کہ 20 تولہ سونے کے زیورات کی چوری کا مقدمہ 27 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات پر پہلے ملزم عمران کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ اس کی بیوی شہناز نے چوری کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں واردات کی، ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چکی گئی تھی، ملزمہ شہناز سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے کہا کہ مزید برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کو تھانہ بغدادی کے تفتیشی افسر سعید احمد نے گرفتار کیا۔

  • عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرے پر جانے والے زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا۔

    اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج سیزن اپنے اختتام کو پہنچنے کے بعد وزارت حج و عمرہ نے جمعرات 20 جون 2024 سے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔

    گزشتہ کئی برسوں سے وزارت حج و عمرہ حج سیزن ختم ہونے کے بعد عمرہ پر آنے کے خواہشمندوں کے لیے ویزے جاری کرنا شروع کرتا ہے۔

    حرمین شریفین میں آج جمعے کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ ہوگا

    وزارت کے مطابق وہ سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہر سال کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی ضروریات اور انہیں ضروری خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

  • اداکارہ نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نوشین شاہ نے اپنے والدہ کے ساتھ حرم شریف سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمرے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

    اداکارہ کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ہمراہ کیا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nausheen Shah (@nausheenshah4)

    دوسری جانب اداکارہ مایا علی سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔

  • عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری آگئی ، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے دوران عازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند مسلمان کسی بھی مجاز ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔

    ایک ٹویٹ میں وزارت حج کا کہنا ہے کہ ماہ صفر کے لیے عمرہ ویزے کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وزارت حج نے مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین پر واضح کیا ہے کہ وہ لائسنس یافتہ ایجنٹس سے ہی عمرے کی بکنگ کرائیں اور کسی غیر مجاز ٹریول ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    Remarks: ماہ صفر کے لیے عمرہ ویزے کی بکنگ کا آغا.

  • دوسری بار عمرے پر جانے والے کو 2 ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر

    دوسری بار عمرے پر جانے والے کو 2 ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر

    کراچی: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ ایک سال کے اندر دوسری بار عمرہ کرنے کے خواہش مندوں کو 2 ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہونے والی حج اسکیم برائے 2019 کے سالانہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’حکومت آئندہ سیزن سے نجی حج آپریریٹرز کے کوٹے میں اضافہ کرے گی‘۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ نجی حج آپریٹرز عازمین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکشن بنائیں اور خواتین کے لیے خاتون حج گائیڈرز کی سعودی عرب میں موجودگی کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’حج پر جانے والے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نجی حج آپریٹرز خصوصی طور پر سعودی عرب میں خواتین گائیڈرز کی موجودگی  کا بندوبست بھی کریں‘۔

    پیرنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ’ایک سال کے دوران دوسری یا زائد بار عمرے پر جانے والوں کو 2000 سعودی ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے‘۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے اضافی ادائیگی کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ’حکومت حج پر جانے والے عازمین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ابھی سے اقدامات کررہی ہے، امسال نجی حج آپریٹرز کے کوٹے کو بڑھایا جائے گا‘۔