Tag: عمرے کی ادائیگی

  • جسٹس منصورعلی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونگے

    جسٹس منصورعلی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونگے

    جسٹس منصورعلی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ روانہ ہونگے، قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں ان کی شرکت کا امکان نہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جسٹس منصورعلی شاہ کل مکہ روانہ ہورہے ہیں، جسٹس منصور چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں شریک نہیں ہونگے، جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کی عمرے سے واپسی آئندہ ماہ یکم نومبر کو ہوگی۔

    خیال رہے کہ سنیارٹی کی بنیاد پر جسٹس منصور علی شاہ کو اگلا چیف جسٹس بننا تھا تاہم حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کیا۔

    دریں اثنا وزارت قانون نے یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون کو صدر کی جانب سے جسٹس یحیٰی آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری موصول ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

  • عمرے کی ادائیگی کیلئے کون سے دن آسان ہیں؟

    عمرے کی ادائیگی کیلئے کون سے دن آسان ہیں؟

    حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے، عمرے کی ادائیگی کیلئے کون سے دن آسان ہیں اس بارے میں سعودی وزیر نے بتادیا۔

    عمرہ ادائیگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اتوار، منگل اور بدھ کو عمرہ کرنے کے لیے آنے والوں کا رش کم ہوتا ہے۔

    سعودی وزیر حج کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل مکہ مکرمہ کا موسم بہت ہی خوشگوار ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صبح ساڑھے7 بجے سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا وقت عمرے کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ایسے زائرین جو رش سے بچنے کے خواہشمند ہیں وہ ان اوقات میں پُرسکون طریقے سے عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے عمرہ رسیدہ زائرین سمیت تمام مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رش کے باوجود حجر اسود کو بوسہ دیں اور پرسکون طریقے سے عمرہ ادا کریں۔

    بعض مسلمان بیمار اور ضعف کے سبب رش سے بچنا چاہتے ہیں جس کے لیے انھیں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ان دنوں میں آنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے والے زائرین کے لئے اچھی خبر آگئی

    عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے والے زائرین کے لئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی اور پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے والے زائرین کے لئے اچھی خبر آگئی۔

    سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کوتمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی ، اس حوالے سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    سعودی ایوی ایشن کاکہنا ہے کہ ملکی وبین الاقوامی پروازوں عمرہ زائرین کیلئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں۔

    دوسری جانب پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائن کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    نئےنوٹیفکیشن کے بعد پروازوں کو تمام سعودی ائیرپورٹس سے سفر کی اجازت مل گئی ، دمام، القسیم اور ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد،روانگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔

    خیال رہے اس سے قبل عمرہ ویزہ کے حامل مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے۔

  • عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ریاض : سعودی عرب نے سیاحتی ویزے پر عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ، جس کے بعد وزٹ ویزہ پر آئے افراد ایتمرنا ایپ پر بکنگ کرا کے عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سیاحتی ویزے پر آنے والے زائرین عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے یہ اقدام اس لئے کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد عمرہ کرسکیں، رواں سال ایک کروڑ عازمین کے عمرے کرنے کی امید ہے۔

    حکام نے بتایا کہ یہ سہولت 49 ممالک سے آنے والے سیاح کیلئے ہے،جو آن لائن ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، اہل ہونے والوں میں امریکہ اور برطانیہ کے ویزے رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ شینگن ویزا رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

    سعودی حکام نے کہا کہ فیملی وزٹ ویزہ پر بھی آئے افراد ایتمرنا ایپ پر بکنگ کرا کے عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔

  • چیف جسٹس آصف کھوسہ کل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے

    چیف جسٹس آصف کھوسہ کل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے

    اسلام آباد :چیف جسٹسس سپریم کورٹ آصف سعید خان کھوسہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے کل روانہ ہوں گے، جسٹس گلزاراحمد 26 ستمبر کو قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے۔

    تٖفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے ، چیف جسٹس آصف کھوسہ کے سعودی عرب دورے کے دوران جسٹس گلزاراحمدقائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

    جسٹس گلزاراحمد 26 ستمبر کوقائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے ، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم اور جسٹس گلزار احمد سے حلف لیں گے۔

    حلف برداری کی تقریب صبح نو بجے سپریم کورٹ میں ہو گی،جس میں سینیئر وکلاء اور تمام ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل تقریب میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے 18 جنوری 2019 کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

    ان کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • اسٹارکرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

    اسٹارکرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

    مکہ مکرمہ : اسٹارکرکٹرشاہد آفریدی نے بیٹیوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ، شاہد آفریدی نے کہا یہ لمحہ ، یہ بابرکت رات، خودکوخوش قسمت محسوس کررہاہوں، جسے بھی موقع ملے وہ ضرور رمضان میں مکہ اور مدینہ آئے اور عمرہ ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹار کرکٹرشاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں شاہدآفریدی نےعمرےکی ادائیگی کے دوران چھوٹی بیٹی کوپیٹھ پر اٹھا رکھا تھا۔

    ٹوئیٹ میں لکھا یہ اللہ اکبرکی گونج ،یہ لمحہ، یہ بابرکت رات میں خود کوخوش قسمت محسوس کررہا ہوں یہاں موجود ہوں اوراللہ سےمعافی طلب کی اور اپنےملک کےعوام اورانسانیت کیلئےرحمت اورپاکستان پر برکتیں نازل کرنےکی دعا کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا جسے بھی موقع ملے وہ ضرور رمضان میں مکہ اور مدینہ آئے اور عمرہ ادا کرے۔

  • عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، عمران خان کے ہمراہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست زلفی بخاری بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج دن ایک بجے اپنی اہلیہ بشری مانیکا کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

    عمران خان پیر کی دوپہر مدینہ منورہ پہنچیں گے اور روضہ رسول پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے بعد منگل کو جدہ آئیں گے اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے سلسلے میں افظار ڈنرمیں شرکت کریں گے، منگل کی رات عمرہ ادا کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

    عمران خان27 ویں شب سعودی عرب میں گزاریں گے۔

    دوسری جانب عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کرنے والےکارکنان کی شنوائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کارکنان شکایات بھیجیں،خودجائزہ لوں گا اور کارروائی کروں گا،  کوئی سمجھتاہےکہ اسےنظراندازکیاگیا یا ناانصافی ہوئی تو درخواست بھیجیں، درخواست پی ٹی آئی کے مرکزی دفترکےپتےپرارسال کی جائے، درخواست ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ارشد دادکو بھیجی جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ   بذات خودہردرخواست کاجائزہ لوں گا اوراس کےمطابق کارروائی کروں گا، میں جان بوجھ کرکبھی اپنےکسی دیرینہ ، وفادارکارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا۔

    گذشتہ روز چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لیگی وزراء لندن فلیٹس کی حقیقت سے3سال پہلے بھی آگاہ تھے، عوام اور خواص کیلئے الگ الگ قانون ہمارا بڑا المیہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

    عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اپی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تین روز تک سعودی عرب میں قیام کرینگے۔ عمران خان نے شادی کے فوری بعد  عمرے کی ادائیگی کا پروگرام بنایا تھا۔

    عمران خان سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے دوران ایک رات مدینہ اور ایک رات مکہ میں قیام کریں گے۔

    یاد رہے کہ شادی کے بعد یہ دونوں کا بیرون ملک پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ سعودی عرب میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات متوقع ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری پیر کے روز سے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

    بعد اذاں تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی تھی، پاکستان تحریکِ انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا  کہنا تھا کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ صرف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو معلوم تک نہیں کہ طاہر القادر ی سعودی عرب آرہے ہیں، عمران خان کی سعودی عرب میں طاہر القادر ی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

  • عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی واپسی آج ہوگی

    عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی واپسی آج ہوگی

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف قومی ائیرلائن کی عام پرواز سے لاہور پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سات چھ چار چار سے لاہور آئیں گے۔

    طیارے میں وزیراعظم نواز شریف تین سو مسافروں کے ہمراہ سفر کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے اہلِ خانہ نے سفری اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے ہیں۔

  • وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

    وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ روانہ ہو گئے، فلائٹ کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا گیا، اس پرواز کے دیگر عمرہ زائرین کو دوپہر بارہ بجے سے ہی لاہور ائیر پورٹ بلوا لیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم نواز شریف پینتیس رکنی وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فائیو نائین سے لاہور سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون میں وی وی آئی پی نشستیں لگوائی گئیں اور پرواز کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا گیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار،ان کی اہلیہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر خاص افراد شامل ہیں۔

    طیارے کو لاہور کے چیف پائلٹ فرخ چیمہ اور فرسٹ آفیسر قاسم نے آپریٹ کیا، اے آر وائی نیوز نے وزیراعظم کے ٹریول ٹکٹ کی کاپی حاصل کر لی، پرواز کی سیٹیں ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بک کرائی گئیں، ٹکٹوں کے پیسے پندرہ روز بعد دیے جائیں گے، اس وی وی آئی پی پرواز میں آم کی دو سو اکتیس پیٹیاں بھی رکھی گئیں، پرواز کے فضائی میزبانوں کی کلیئرنس میں بھی کافی وقت لگا۔