Tag: عمرے کی سعادت

  • وزیراعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    وزیراعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ : وزیراعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، اس موقع پر انھوں نے ملک و قوم اورامت مسلمہ کی فلاح و بہبود اورترقی کیلئے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی ادائیگی کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔

    وزیراعظم نےمکہ مکرمہ میں اپنےوفد کےہمراہ عمرہ اداکیا اور خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے۔

    اس موقع پروزیر اعظم نے ملک و قوم اورامت مسلمہ کی فلاح و بہبود اورترقی کیلئے دعا کی۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی تھی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

  • کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    بریسٹ کینسر کے اسٹیج 3 میں مبتلا ہونے والی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو کا ایک طویل ایلبم شیئر کیا ہے، اداکارہ نے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کے لیے اپنے کزن بھائی منان میر کے ساتھ مکہ مکرمہ، سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں رمضان المبارک میں اپنے کزن کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان نے دعائیہ ہاتھوں والے ایموجی کے ساتھ الحمدللہ، عمرہ 2025 لکھا ہے انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی، اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘

    واضح رہے کہ حنا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ان کے مداح یہ جان کر واقعی خوش ہوں گے کہ وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل حنا خان کی بیماری سے متعلق روزلین خان نے دعوی کیا تھا کہ اداکارہ اپنی بیماری کا جھوٹ بول رہی ہے، تاہم حنا نے روزلن کے دعووں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ حنا خان نے جون 2024 میں انسٹاگرام پر اپنے اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

  • علی گونی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    علی گونی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    بھارت کے ٹیلویژن اداکار علی گونی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

    اداکار علی گونی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہین بیت اللّٰہ کے سامنے احرام پہنے احترام سے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@alygoni)

    علی گونی نے عمرے کی ادائیگی کے فوراً بعد کی بھی تصاویر شیئر کی ہے، علی گونی نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد سنت کی پیروی کرتے ہوئے، انہوں نے پہلی بار اپنا سر منڈوایا۔

    علی گونی نے انستا پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کیں پہلی تصویر میں ان کے سر پر بال تھے اور وہ خوش نظر آ رہے تھے، جبکہ دوسری تصویر میں وہ بال منڈوانے کے بعد چہرے پر ماسک لگائے اور وکٹری کا نشان بناتے ہوئے نظر آئے۔

    بھارتی شو لافٹر شیف سیزن ون کے کنسسٹنٹ علی گونی نے عمرے کی ادائیگی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی ایک حدیث کا ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@alygoni)

    انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمدللّٰہ رمضان میں عمرہ ادا کرنا حج کے برابر ہے اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق رمضان میں عمرے کی ادائیگی میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔

    بھارتی اداکار کی پوسٹ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد بھی دی ہے۔

  • ویڈیو: اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    ویڈیو: اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

    اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں مکمہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ مکہ میں موجود ہیں اور وہ خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگ رہی ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو ان کے چاہنے والوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سنجے دت کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے دونوں ملکوں کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • شیزل شوکت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شیزل شوکت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیزل شوکت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    اداکارہ شیزل شوکت نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس سفر کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہیں اہلخانہ کے ساتھ مسجد الحرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس کے ساتھ انہوں نے مدینہ منورہ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں مشہور قوالی تاجدار حرم کا ایک مصرع آپ کے در سے کوئی نہ خالی گیا تحریر گیا۔

    اداکارہ نے اللہ کا شکر اداکیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا دل مدینہ میں ہی رہ گیا ہے۔

    ایک ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جب بھی آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ کی زندگی بکھر رہی ہے اور آپ اپنی روح کے اندر سکون چاہتے ہیں، تو یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ سکون، وہ سکون، وہ نرمی ہے۔

    شیزل نے لکھا کہ میں اس وقت اپنی زندگی میں اتنی سکون میں ہوں کہ الفاظ میں بیان بھی نہیں کر سکتی، الحمدللہ سب کچھ بہت اچھا گزرا، میں ساری زندگی اسی احساس میں رہنا چاہتی ہوں، اللہ میرا عمرہ قبول فرمائے آمین اور مجھے دوبارہ بلائیں، انشا اللہ۔

  • شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ایک مرتبہ پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو عمرے کی ادائیگی سے متعلق آگاہ کیا۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی احرام پہن کر حرم شریف میں کھڑے ہیں جبکہ ان کے پسِ منظر میں کعبے کا پُرنور منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

    شاہین شاہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر‘۔

    شاہین آفریدی کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے ساتھ ہی کمنٹ سیکشن میں قومی کرکٹر کو مبارکباد دینے کا سلسہ بھی جاری ہے۔

  • اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان کی معروف اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    ماہ رمضان اور عید میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہی میں پاکستانی اداکارہ زباب رانا بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودیہ پہنچیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا تصویر شیئر کی جس میں انہیں مکہ مکرمہ میں مطاف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شوبز اور کھیل سے وابستہ کئی پاکستانی ستاروں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔

    زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان دنوں وہ نئی ڈرامہ سیریل ’’خُودسر‘‘ میں شازمہ کے روپ کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    وزیراعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، انھوں نے پاکستان اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کرلی، وزیراعظم نے پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی۔

    وزیراعظم کے ہمراہ وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ اس دوران زائرین کی بڑی تعداد نے معمول کے مطابق اپنا طواف جاری رکھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور وفد کے پُرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

  • اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ درفشاں سلیم  نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم  نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کلاک ٹاور کے قریب دیکھا جاسکتا ہے۔

    ساتھ ہی اداکارہ نے حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سُنی جا سکتی ہے اس کے علاوہ ایک تصویر میں اُنہوں نے آبِ زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    اداکارہ درفشاں سلیم  نے کیپشن میں ’ جمعتہ الوداع ‘ لکھا ہے۔

    انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.9 ملین سے زائد ہے، درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’علیزے‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ میکال ذوالفقار مرکزی کردار میں شامل تھے۔

    اس سے قبل درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل ’بھڑاس‘۔ ’پردیس۔‘ اور ’کیسی تیری خود غرضی۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • ہانیہ عامر  نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مکہ اور حرم شریف میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر میں ہانیہ عامر نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ عمرے کے دوران لی گئی تصویر میں وہ کافی خوش نظر آ رہی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، رحمتوں بھرا جمعہ‘۔

    انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اکثر پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پوسٹ شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔

    ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔