Tag: عمرے کی سعادت حاصل کرلی

  • معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    جدہ: پاکستانی معروف اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حرم شریف کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    منیب بٹ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’عمرہ مکمل ہوگیا، عمرے ادا کرنے کے بعد بہت خوش ہوں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کیا کہوں، میں خانہ کعبہ کو پہلی دفعہ دیکھا، اللہ اکبر۔‘

    ایمن منیب خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عمرے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ رمضان مبارک، محبت پھیلائیں نفرت نہیں۔

    منیب اور ایمن کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی گئی ہے جبکہ کچھ مداحوں نے انہیں حرم شریف میں تصاویر لینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

    منیب بٹ نے سعودی عرب روانگی کے قبل بھی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    واضح رہے کہ منیب بٹ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.4 ملین ہے جبکہ ان کی اہلیہ ایمان خان کے مداحوں کی تعداد 3.7 ملین ہے۔

    یاد رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان گزشتہ سال 22 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی طویل ترین شادی کی تقریبات کے سبب بھی مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی۔

  • فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    جدہ: قومی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد تصویر شیئر کی ہے۔

    محمد عرفان نے نعت کے چند جملے تحریر کیے، ’میں اپنے نبی کے کوچے میں، چلتا ہی گیا، چلتا ہی گیا۔‘

    فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ’آپ سب کو رمضان مبارک، اللہ پاک آپ سب کے ساتھ محبت اور آسانی کا معاملہ رکھے، آمین۔‘

    محمد عرفان کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی اور مداحوں نے کہا کہ ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں آج پہلی نماز تراویح ادا کی جائے گی اور سعودی شہری کل پہلا روزہ رکھیں گے۔

  • ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

    ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

    جدہ: ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، بیٹے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے گزشتہ روز اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی، انہوں نے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی اور ان کا بیٹا احرام میں نظر آرہے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اظہر علی کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی۔

    فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی اظہر علی کو مبارک باد دی اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی، جس پر اظہر علی نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ خیرمبارک، انشاء اللہ ضرور۔

    مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم نومبر کو اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری زیازہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی اور پرفارمنس دی، چانس ملنا نہ ملنا اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ میرے حساب سے یہ ریٹائرمنٹ کے لیے اچھا وقت ہے۔ اپنے فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر سمیت سب سے بات کی۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    معروف پاکستانی اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع ایک تصویر شیئر کرکے دی۔

     انہوں نے سفر کے دوران مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    AH #umrah 🕋

    A post shared by Ainy Jaffri Rahman (@ainy_jaffri_rahman) on

    عینی جعفری نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب شہرت حاصل کی۔

    واضح رہے کہ عینی جعفری نے 2012 میں ایک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا اس کے بعد انہوں نے ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    ✈️ Madinah 🤲

    A post shared by Ainy Jaffri Rahman (@ainy_jaffri_rahman) on

    مزید پڑھیں: عمائمہ ملک والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرے پر

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی اور وہاں انہوں نے روح پرور تصاویر اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

    ان کے بھائی فیروز خان بھی مختلف ڈراموں میں کام کر چکے ہیں، عمائمہ ملک پاکستانی فلموں کے ساتھ بھارت میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کر چکی ہیں۔