Tag: عمرے کی سعادت

  • وزیراعظم شہباز شریف کیلئے  خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا

    مکہ مکرمہ : وزیر اعظم شہباز شریف عمرے کے ادائیگی کے لیے پہنچے تو بیت اللہ خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ، اس موقع پر سیکیورٹی حصار میں وفد نے طواف کیا۔

    بیت اللہ پہنچنے پر وزیراعظم کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیےاور امت مسلمہ ، ملکی استحکام، ترقی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

    بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین، شاہ زین بگٹی، مفتاح اسماعیل، خواجہ آصف اور محسن داوڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نمازِ جمعہ ادا کی تھی، سعودی حکومت کی ہدایت پر وزیراعظم کیلئے روضہ رسول ﷺ کا دروازہ کھولا گیا، وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے روضہ رسول ﷺ کے اندر درود و سلام پیش کیا۔

  • کل سے دنیا بھر کے مسلمان عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے

    کل سے دنیا بھر کے مسلمان عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے

    ریاض : سعودیہ عرب نے کل سے دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو عمرے کی اجازت دے دی ، جس کے تحت 20 ہزار زائرین عمرہ کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی، کل سے دنیا بھر سے زائرین عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم نومبر سے بیس ہزار عازمین کوعمرہ کی ادائیگی کی اجازت مل گئی، جس کے بعد 60 ہزار نمازی مسجد الحرام میں نماز اور ساڑھے 19 ہزار زائرین روضہ رسولﷺ پر حاضری دے سکیں گے۔

    سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو ہر حال میں یقینی بنائیں ۔

    یاد رہے سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام عمرہ زائرین کو ہدایات جاری کی تھیں، جس میں بسوں سفر سے متعلق، ہدایات پر عمل درآمد کا کہا گیا تھا ۔

    مزید پڑھیں : سعودی حکومت کی تمام عمرہ زائرین کو اہم ہدایات جاری

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے سفری ضوابط مقرر کیے اور بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ کو وزارت صحت کی جانب سے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کی ہدایت کی گئی تھی۔

    ہدایات میں کہا گیا تھا کہ عمرہ زائرین کی ہر بس خود کار نگرانی کے نظام سے آراستہ ہو، شاہراہوں پر بس سروس کی سہولت مہیا ہو۔ ہر بس کا ایک ڈرائیور اور ایک اس کا ہیلپر ہو۔

    اس کے علاوہ بس کے روٹ، منزل اور عمرہ زائرین کے ناموں کی فہرست تیار کی جائے، جس میں ڈرائیور اور ہیلپر کا نام بھی درج ہو۔ تمام ٹرانسپورٹ کارکنان کو حفاظتی تدابیر کی تربیت دی جائے اوربسوں میں سینیٹائزر فراہم کیے جائیں۔ کسی بھی بس میں اس کی

    خیال رہے سعودی حکومت نے سات ماہ کی پابندی کے بعد مقامی شہریوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت رواں ماہ کے آغاز پر دی، پہلے مرحلے میں روزانہ 6 ہزار سعودی زائرین نے 6 مختلف اوقات میں عمرہ ادا کیا۔

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹارثانیہ مرزانےعمرے کی سعادت حاصل کرلی اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،عمرے کی ادائیگی کے بعد دونوں اسٹارز نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔

    ثانیہ مرزا کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی، جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر شیئرکی تھی، دونوں کا کہنا تھا کہ بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ رکھا جائے گا۔

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی اور شعیب ملک کی خواہش ہے کہ پہلے ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔