Tag: عمر ایوب

  • عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

    عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پشاور : تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا، جس میں فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    دونوں رہنماوں نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کی، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو نہیں سنااور نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے شبلی فراز کو 10سال قیدکی سزاسنائی گئی، شبلی فراز سینیٹر تھے، سزا کےفیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔۔

    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نا اہل قرار

    رہنماوں کی جانب سے درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

    گذشتہ روز  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز سمیت دیگر کو نا اہل قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ گزشتہ دنوں اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے 9 مئی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو دی گئی سزاؤں کے تناظر میں دیا ہے۔

  • اپوزیشن لیڈر  عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : انسداد دِہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں تحریک انصاف رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
    انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔

    پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈوکیٹ، زاہد بشیر ڈار ، و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نےسینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استنی کی درخواست منظورکرلی اور کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے۔

  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت 26،24 نومبر کے 14 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

    عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردی اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    اے ٹی سی نے رہنما پی ٹی آئی اور ان کے کونسل کی عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی ، عدالت نے ضمانت خارج کرکے عمر ایوب کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے مذکورہ مقدمات میں وکیل بابر عوان کے ذریعے درخواستیں دائرکر رکھی تھیں ، وہ 24 اور 26 نومبر کے 14مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔

  • صدر زرداری سندھ کا پانی بیچ کر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب

    صدر زرداری سندھ کا پانی بیچ کر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے تو پہلے ہی سندھ کا پانی بیچ دیا اب وہ مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے استحکام پاکستان کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پہلے صدر آصف زرداری نے نہری منصوبے پردستخط کیے، جب اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا تو آصف زرداری نے مگرمچھ کے آنسو بہائے۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سارے رہنما جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ صوبے کے پانی کا دفاع کریں گے جبکہ ان کے آصف زرداری نے تو پہلے ہی سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی نہروں کے منصوبے پر آج تک مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا، ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی زیادہ ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ کے نہری پانی کی تقسیم کے تنازع پر دو بڑی سیاسی جماعتوں کے اتحاد میں دراڑ پڑگئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئے اور دونوں جماعتوں کےدرمیان فاصلے بڑھنے لگے۔

    مزید پڑھیں : کینالز تنازع پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے 

    کینالز تنازع سے قومی اسمبلی کی کارروائی بھی متاثر ہورہی ہے، پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کینالز پر قرارداد روکنے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ پی پی نے نہروں پر قرارداد پیش کرنے کی اجازت تک اسمبلی بزنس میں ساتھ نہ دینےکی دھمکی دی، وفاقی حکومت نےغزہ پر قرارداد پیش کی اس لیے پی پی نے ساتھ دیا۔

  • قومی اسمبلی میں عمر ایوب  کی نشست خطرے میں پڑگئی

    قومی اسمبلی میں عمر ایوب کی نشست خطرے میں پڑگئی

    اسلام آباد : این اے 18 ہری پور میں دھاندلی تحقیقات کے خلاف جاری حکم امتناع ختم ہونے سے عمر ایوب کی نشست خطرے میں پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی تحقیقات کے خلاف جولائی 2024 سے جاری حکم امتناع ختم کرتے ہوئے عمر ایوب کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں، کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، این اے 18 ہری پور میں دھاندلی تحقیقات کے خلاف جولائی 2024 سے جاری حکم امتناع ختم کیا جاتا ہے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت کی رائے ہے الیکشن کمیشن کو اس کا فیصلہ کرنا ہے، اگر درخواست گزار فیصلے سے متاثرہ ہوں تو اپیل سپریم کورٹ دائر کر سکتے ہیں۔ فریقین کو سماعت کا مکمل حق دیں قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

    فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد الیکشن کمیشن فریقین کو نوٹس کرکے کاروائی آگے بڑھائے۔

    عمر ایوب نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کا 10 جولائی کا آرڈر چیلنج کیا تھا، عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی کاروائی روک دی تھی۔

    عمر ایوب کا موقف ہے الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، درخواست گزار کے مطابق 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی ہے۔

    عمر ایوب کے الیکشن میں مخالف امیدوار نے دھاندلی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رکھا ہے۔

  • عمر ایوب کا صدر آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام

    عمر ایوب کا صدر آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام

    ہری پور: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام لگادیا، سندھ کے عوام کی پیٹھ میں خنجرگھونپا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے مرکزی دفتر میں پی ٹی آئی کنونشن کا انعقاد ہوا، کنونشن میں جنید اکبر ،علی اصغر خان ،صوبائی وزرا اور ایم پی ایز نے شرکت کی۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، سندھ کے عوام کی پیٹھ میں خنجرگھونپا گیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کا بحران،بلوچستان میں امن و امان خراب ہے، ہمیں گرفتار کیاگیا،تشدد کانشانہ بنایاگیا،ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےہر کال پر لبیک کریں گے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے خبردار کیا کہ کارکن قیادت کے بغیر نکلے تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہونے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی کی رضامندی کے بغیر صوبائی حکومت منرل مائنزبل پاس نہ کرے، بل پاس ہواتو ایسا نہ ہوصوبائی حکومت اور صوبائی تنظیم علیحدہ ہو جائے۔

  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمر ایوب اور علیمہ خانم کو طلب کرلیا

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمر ایوب اور علیمہ خانم کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگندے میں ملوث ہونے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے عمر ایوب اورعلیمہ خانم کو طلب کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔

    جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو آج 12 مارچ 2025ء کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ عمر ایوب کو جے آئی ٹی نے کل 13 مارچ 2025ء کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

    وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔

    جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے، جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔

    جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تجویز کرنا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ارکان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

  • عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ  سے ہٹانے کی افواہوں کو مسترد کردیا

    عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی افواہوں کو مسترد کردیا

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادالیکشن کمیشن بنایا جائے، اسپیکرالیکشن کمیشن ارکان کےتقررکیلئےپارلیمانی کمیٹی بنائیں.

    عمر ایوب خان نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی،علی امین بہادرآدمی ہےوہ لیڈ کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہمیں بات نہیں کرنے دیتے ، ہمارےسوالوں کے جواب بھی نہیں دیتے۔

    اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں ، آئین اور قانون کی پابندی کریں، کسی کی حمایت نہ کی جائے۔

  • مذاکرات کا چیپٹر کلوز ہوچکا، پی ٹی آئی نے اسپیکر ایاز صادق کی پیشکش مسترد کردی

    مذاکرات کا چیپٹر کلوز ہوچکا، پی ٹی آئی نے اسپیکر ایاز صادق کی پیشکش مسترد کردی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کی دعوت مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا چیپٹر بند ہوگیا ہے، سیاسی مذاکرات صرف خواہشات ہی نہیں مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کے ارادے ٹھیک تھے نہ ہی نیت اسی لیے تو مذاکرات نہیں چل سکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کیے، حکومت نے مطالبات نہیں مانے، اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

    گذشتہ روزاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا کہ کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کئے، تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں وہ آج بھی ہم سے رابطے میں ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کراسکی اور نہ کمیشن بنایا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا، اپوزیش لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، ہمارا وقت قیمتی ہے، اب عوام کے پاس جارہے ہیں، بانی نے مذاکراتی کمیٹی بنائی تاکہ بعد میں کوئی گلا نہ کرے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ کمیٹی کے نام لےکر اڈیالہ سے باہر نکلا تو مجھے گرفتار کرلیا گیا تھا، اسیران کی رہائی، 9 مئی پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم نے مطالبہ کیا تھا بانی سے بغیر نگرانی کے ملاقات کرائیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نے اعلامیے میں بھی ملاقات پر اتفاق کیا لیکن کرانہیں سکی، ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔

    رکن اسمبلی میاں غوث کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، ایسے حالات میں مذاکرات کا آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوتا، ہم نے آئین وقانون کے مطابق اسیران کی رہائی کی بات کی۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بتایا تھا کمیشن نہ بنا تو مزید مذاکرات نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی نے پیکا ترمیم کے خلاف اسمبلی میں ووٹ دیا، پیکا ترمیم صحافیوں کو ہراساں کرنے کےلیے بنایا گیا ہے

    عمرایوب کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے آگے بڑھیں گے، جمہوریت کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ سیز فائر ہوگیا ہے، پی ٹی آئی، جے یو آئی رابطوں میں وقفہ ضرور ہوا لیکن نیت صاف ہے۔