Tag: عمر ایوب

  • پیکا قانون بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا، عمر ایوب

    پیکا قانون بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا، عمر ایوب

    پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیکا قانون بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پیکا بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ نہیں ہورہا یہ بل پاکستان کے آزاد شہریوں کے لیے خطرہ ہے۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط میں عمر ایوب نے بل کے خلاف اختلافی نوٹ بھی لکھا۔

    عمر ایوب نے کہا کہ چھپن فیصد پاکستانی انٹرنیٹ سے دور ہیں یا ڈیجیٹل خواندہ نہیں، پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش ہوتی رہی، جس سے نقصان ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ بل آزادی صحافت اور شہری آزادی پر قدغن ہے، آئی ٹی سے وابستہ محکموں میں غیر متعلقہ افراد کو بھرتی کیا گیا، غیرمتعلقہ افراد کی حساس عہدوں پرتعیناتی خلاف ورزی ہے گزشتہ دورکی مثالیں بھی موجود ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ پی پی، ایم کیو ایم نے پہلے پیکا بل کی مخالفت اب حمایت کردی ہے۔

    قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل کثرت رائے سے منظور

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا، صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا، متنازع ترمیمی بل رانا تنویرنے پیش کیا۔ فیک نیوز پھیلانے پر تین سال قید یا بیس لاکھ جرمانہ ہوگا۔

    نئی شق ون اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی، اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن، منسوخی اورمعیارات کی مجاز ہوگی، ایکٹ خلاف ورزی پرتادیبی کارروائی کرےگی، اتھارٹی کےنو ارکان ہوں گے۔

    حکومت نے اتھارٹی میں صحافیوں کونمائندگی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پانچ ارکان میں دس سال تجربہ رکھنے والا صحافی اور سافٹ انجینئر بھی شامل ہوں گے، وکیل اور سوشل میڈیا پروفیشنل نجی شعبے سے آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہوگا۔

    متنازع ترمیمی بل کے تحت وفاق قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی قائم کرے گا، جو سوشل میڈیا پرغیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کرے گی۔

    سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہو گا، تعیناتی تین سال کیلئے ہوگی، اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں کے پاس پولیس افسران کے اختیارات ہوں گے۔ نئی تحقیقاتی ایجنسی قائم ہوتے ہی ایف آئی اے سائبرکرائم  ونگ کو تحلیل کردیا جائے گا۔

  • جوڈیشل کمیشن بننے تک مذاکرات کےلیے نہیں بیٹھیں گے، عمر ایوب

    جوڈیشل کمیشن بننے تک مذاکرات کےلیے نہیں بیٹھیں گے، عمر ایوب

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بننے تک ہم مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ چوتھے اجلاس میں شرکت جوڈیشل کمیشن کے قیام میں پیش رفت سے مشروط ہے۔

    عمرایوب نے گفتگو میں کہا کہ حکومت بے شک اجلاس میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجائے، ہمیں مذاکراتی اجلاس کی نئی تاریخ سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔

    پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کررہی ہے، عمر ایوب

    دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب کی گفتگو کی تائید کردی ہے، بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کمیشن نہیں بناتے تو مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کے احکامات ہیں جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کیے جائیں، حکومت کہے کمیشن بنے گا تو ہی مذاکرات کے چوتھے دور میں شریک ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/omar-ayub-imran-khan-meeting-camera-listening-device-08-01-2025/

  • پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کررہی ہے، عمر ایوب

    پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کررہی ہے، عمر ایوب

    ہری پور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور جی ڈی اے کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، ملک کی معاشی حالت زبوں حالی کا شکار ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن تشکیل دیا جائے، کمیشن کی تشکیل کے بغیر مذاکرات کا جاری رہنا مشکل نظر آتا ہے۔

    انسان ہوں یا فرشتے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، عمر ایوب

    مسلم لیگ کی حکومت میں مہنگے ترین معاہدے کیے گئے، بانی پی ٹی آئی نے القادر یونیورسٹی اسلامی تعلیم کے فروغ کیلئےبنائی تھی۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حسن نواز نے لندن میں پراپرٹی کن ذرائع سےخریدی؟

    https://urdu.arynews.tv/omar-ayub-imran-khan-meeting-camera-listening-device-08-01-2025/

  • ‘دنیا بھر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، شارک صرف پاکستان کی کیبل کھاتی ہے’

    ‘دنیا بھر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، شارک صرف پاکستان کی کیبل کھاتی ہے’

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، شارک مچھلیوں کو صرف پاکستان کی کیبل نظر آتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھرالقادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا، القادرٹرسٹ طلبہ کوسیرت النبی کی تعلیم دینےکیلئےقائم کیا گیا ، بشریٰ بی بی کاالقادرٹرسٹ سےکوئی لینادینانہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بھونڈا کیس ہے جسے ہر سطح پر چیلنج کیا جائے گا، خواجہ آصف،فیصل واوڈاکل شام سےفیصلہ سناناشروع ہوگئے تھے،

    احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام نہیں ہورہا اور احسن اقبال بیان بازیاں کررہے ہیں کام کچھ نہیں، 6 ماہ گزر جانے کے باوجود پی ایس ڈی پی کا 10فیصد بھی جاری نہ ہوسکا، پی آئی اے کی نجکاری دیکھ لیں، کھودا پہاڑ نکلاچوہا۔

    اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال پروفیسر بن کر لیکچر دےرہےہیں ، ایف بی آر کے لئے 100 گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔

    انٹرنیٹ کی خرابی سے متعلق انھوں نے کہا کہ شارک مچھلیوں کوصرف پاکستان کی انٹرنیٹ کیبل نظرآتی ہے، دنیابھرمیں انٹرنیٹ چل رہاہےصرف پاکستان کی کیبل کھانی ہے،انٹرنیٹ پر قدغن لگی ہے سینشرشپ ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ای گورننس ای بزنس کریں گے لیکن پاکستان سے 20لاکھ لوگ باہرچلے گئے ہیں۔

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، واٹس ایپ کے حوالے سے بری خبر

  • کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے قمر باجوہ نے کہا تھا،عمر ایوب

    کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے قمر باجوہ نے کہا تھا،عمر ایوب

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر قمر باجوہ نے کہا تھا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں قمر باجوہ نے مذاکرات کا کہا تھا یہ پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 550 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہوکر آتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے، وفاقی حکومت نے اب تک 1500 ارب روپے ادا نہیں کیے، پنجاب خسارے میں ہے، خیبرپختونخوا سرپلس دکھا رہا ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں غیریقینی صورتحال ہے، سیاسی استحکام سے معاشی استحکام جڑا ہوا ہے، تحریک انصاف کے دور میں امن تھا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک سے حالات کشیدہ ہوں گے تو دہشت گردی بڑھے گی، کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ ہمارے ملک میں مداخلت کرے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ امن کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، ہمارے دور میں پاک افغان ٹریڈ ہوئی، چاہتا ہوں امن کو فروغ دیا جائے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

    گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان سب کو معاف کرنے کو تیار ہیں، ہر معاملے کیلیے ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے، حکومت کے سامنے مطالبات تحریری رکھیں گے اور پھر ردعمل دیکھیں گے کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔

  • عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

    عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

    اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمرایوب کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت ملزم کے وکیل سردار مصروف خان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

    وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر نے پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے اس لیے حاضر نہیں ہو سکتے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کیخلاف تھانہ کوہسار میں 4، تھانہ نون میں 2 مقدمات درج ہیں جبکہ مار گلہ، شہزاد ٹاؤن،آبپارہ، ترنول میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر ہو گیا۔

    احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ وہ فیصلہ لکھ رہے ہیں فیصلہ اب نئی تاریخ کو سنایا جائے گا۔

    آپ کے دل نواز شریف کے ساتھ ہیں تو دماغ بھی چلائیں، خواجہ آصف

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اے آر وائی نیوز نے تین دن پہلے فیصلہ مؤخر ہونے کی خبر دی تھی۔

  • عمر ایوب، فیصل امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور، عارف علوی کو مزید مہلت

    عمر ایوب، فیصل امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور، عارف علوی کو مزید مہلت

    پشاور/کراچی: پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی مقدمات تفصیل فراہمی، اور حفاظتی ضمانت کے کیس میں عدالت نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، اور انھیں 18 فروری تک گرفتار نہ کیے جانے کا حکم دے دیا۔

    پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور دونوں کی حفاظتی ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کر دی ہے، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

    عدالت نے وفاقی حکومت اور نیب سے عمر ایوب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کو پہلے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جا چکی ہے، تاہم وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اکتوبر میں 50 ایف آئی آرز ہوئی تھیں، اور نومبر میں دوبارہ ایف آئی آر ہوئی، اس لیے عدالت آئے ہیں۔

    جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ نہ یہ لوگ فائنل توبہ کریں گے نہ آپ فائنل توبہ کریں گے، پرانے کیسز کی بات چھوڑ دیں نئے کیسز کی بات کریں۔

    بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف درخواست منظور، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

    ادھر سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے صوبے میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے انھیں مہلت دے دی۔

    عدالت نے سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کر دی، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی ہے، نیز عدالت نے عارف علوی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی، جس کے مطابق ایف آئی اے میں عارف علوی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا مختلف محکموں سے تفصیلات جمع کرنی ہے۔

    جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ اگر آئی جی مقدمات کی تفصیلات کے لیے ذمہ دار نہیں تو کون ہے؟کیا ایف آئی آر چھپائی جا رہی ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا ایف آئی آر میانوالی میں درج ہے اور حفاظتی ضمانت یہاں سے حاصل کی گئی ہے۔ جسٹس عدنان الکریم نے کہا کہ درخواست گزار کو خدشات ہیں کہ یہاں بھی مقدمات درج ہو سکتے ہیں، ہم نے اسی لیے ریکارڈ منگوایا ہے۔

  • انسان ہوں یا فرشتے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، عمر ایوب

    انسان ہوں یا فرشتے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، عمر ایوب

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، مطالبات نہ مانے تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان ہوں یا فرشتے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ملکی استحکام اور سیاسی پارہ نیچے لانے کیلئے بات چیت کرسکتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ قومی حکومت مسئلے کا حل نہیں، عدل و انصاف اور قانون کی بالادستی ہوگی تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔

    انھوں نے مطالبات کے حوالے سے بتایا کہ جھوٹے مقدمات کاخاتمہ اور بانی کی رہائی چاہتےہیں ساتھ ہی 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پرعدالتی کمیشن بنایاجائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے خبردار کیا کہ مطالبات نہ مانے تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    یاد رہے اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی ہے، جس میں اسد قیصر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈاپور اور حامد رضا شامل ہیں۔

    عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کمیٹی سب سے مذکرات کرے گی، پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مطالبہ ساتھیوں کی رہائی ہے،

  • جی ایچ کیو حملہ کیس :  عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

    جی ایچ کیو حملہ کیس : عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

    راولپنڈی : انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

    5پی ٹی آئی رہنماؤں کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا، عدالت نے عمر ایوب ، راجہ بشارت سمیت دیگر رہنماوں کو رہا کردیا۔

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری ڈال دی گئی

    یاد رہے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سمیت سو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے ایوب، بشارت اور احمد چٹھہ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں کوگرفتاری کےبعداڈیالہ چوکی میں رکھا بعد ازاں رہنماؤں کو رات کو پولیس لائن میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ کرپشن کیس کی سماعت میں شریک تھے، ان پر بیرون ممالک سے غیر قانونی تحائف اور اثاثے وصول کرنے کا الزام تھا۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور ہنگامے پھوٹ پڑے، جب کہ ان کے حامی اور پارٹی کارکنان ان کی رہائی کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

    پی ٹی آئی کے مظاہرین نے راولپنڈی میں فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)، لاہور میں جناح ہاؤس، میانوالی ایئربیس سمیت کئی سول اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

    مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا، سڑکیں بلاک کیں اور پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

  • عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی گرفتاری نہیں ڈالی، پولیس

    عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی گرفتاری نہیں ڈالی، پولیس

    راولپنڈی: پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی کسی مقدمے میں بھی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری کے معاملے پر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج مقدمات کی چھان بین کی جارہی ہے، عمرایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی کسی مقدمے میں بھی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ پولیس چوکی میں رکھا گیا ہے۔

    بعدازاں وکیل غلام مرتضیٰ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی جس پر جج نے زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے کہا کہ زیر حراست رہنماؤں کو ساڑھے 7 بجے تک اے ٹی سی میں پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل اڈیالہ جیل کے باہر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں  عمر ایوب، احمد چٹھہ، راجہ بشارت اور عظیم الدین کو گرفتار کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سے گرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔

    عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمرایوب، راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں معلوم ان کو کس کیس میں گرفتار کیا ہے۔