Tag: عمر ایوب

  • ‘بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا’

    ‘بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا’

    سرگودھا : اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کےتمام اسیر رہنماسیاسی قیدی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے ملٹری ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں،عمر ایوب

    اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفی واپس لے لیں، ختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچ لوگوں کی تشدد کرکے آنکھیں نکالی جا رہی ہیں، ۔بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو فکر نہیں.

    بجلی سستی کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کا اعلان کرکے اگلےدن مہنگی کردی گئی، جعلی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

    9 مئی سے متعلق رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے حوالہ سے پی ٹی آئی کی شمولیت کے کوئی ثبوت نہیں، اگر ایسے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے جائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک ،جمہوریت کی بقا کی جدو جہد کر رہی ہیں ، 2مقدمات سے بری ہو گئے باقی میں بھی انشااللہ بری ہوں گے۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ چینی اور گندم سکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم سکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے ایف آئی محسن نقوی کے انڈر ہے۔ محسن نقوی کی موجودگی میں کرپشن سکینڈل کی انکوائری ٹھپ کر دی گئی۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں۔موجودہ حکومت کو کون لے کر آیا میں نام بتا دونگا لیکن آپ چلا نہیں سکیں گے۔

  • عمر ایوب کے خلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے پرغور

    عمر ایوب کے خلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے پرغور

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے چیف الیکشن کمشنراورممبران کے خلاف بیانات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر ایوب کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن نےبتایا ہے پی ٹی آئی رہنما چیف الیکشن کمشنراورممبران پر بے بنیادالزامات لگا رہے ہیں اور توہین آمیزالفاظ استعمال کررہے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف پہلے ہی توہین الیکشن کمیشن کے کیسز زیرسماعت ہیں۔

  • یہ جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، عمر ایوب

    یہ جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، عمر ایوب

    لاہور : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ جومرضی کر لیں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ایکٹ پاس کیا گیا ہے وہ مکمل غلط اور منفی ہے ، ایکٹ صرف پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے، یہ قانون اورآئین کےمنافی ہے،ہر جگہ چیلنج کریں گے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک میں تازہ الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے ، معاشی طالب علم ہوں بتاسکتا ہوں بجٹ عوام دشمن ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے 39ممبرز پی ٹی آئی کے ڈکلیئرڈ ہیں، یہ جومرضی کر لیں پی ٹی آئی کاراستہ روکنےمیں کامیاب نہیں ہوں گے، ہماری سیٹیں آئیں گی ،یہ آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں، ان شااللہ ہمیں سپریم کورٹ سے پھرریلیف ملے گا،ہم عدالتوں میں جائیں گے اسے ریورس کروائیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کوکورکرنےکی بھونڈی کوشش ہے،پی پی شریک ہے، آئی پی پیز کےمعاہدےمیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ شامل ہے، کراچی، بلوچستان، پنجاب کےحالات دیکھیں ان کےہاتھ کچھ نہیں، کوئٹہ میں سینٹرل ایریاسیکیورٹی محصور ہو گئی ہے وہاں کوئی جا نہیں سکتا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اقتصادی حالات سنگین ہیں بجٹ پیش کیاگیا آئی ایم ایف نے بنایا، یہ اقتصادی اکنامک پاکستان میں عوام کیخلاف دہشت گردی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی ،گیس قیمتوں میں اضافہ ذخم پر نمک چھڑکنےکے مترادف ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے،اربوں روپے جیبوں میں بھررہے ہیں، جو محنت کش دیانتدار لوگ ہیں ان کےزخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔

  • پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کھلنے سے متعلق بڑی خبر

    پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کھلنے سے متعلق بڑی خبر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا دفتر ڈی سیل کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور وکلا جائزہ لینے دفتر پہنچ گئے۔

    دفتر ڈی سیل ہونے کے بعد عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دفتر سے اہم ترین ریکارڈ غائب ہے، پی ٹی آئی دفترسے کمپیوٹرز اور ڈی وی آرز غائب ہیں، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے اور سی ڈی اے پر ڈکیتی کا پرچہ کٹوائیں گے۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ مرکزی دفتر سے جتنی ڈی وی آر ریکاڈنگز تھییں سب ساتھ لے گئے، پی ٹی آئی مرکزی دفتر سے ہمارے لوگوں کی کیس فائل بھی چوری کرکے لےگئے۔

    انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے کیلئے فائر سیفٹی آلات نہ ہونے کا الزام لگایا گیا، چیلنج کرتا ہوں کہ سی ڈی اے اور حکومتی دفاتر چلے جائیں کوئی سہولتیں موجود نہیں۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بےگناہ رہنماؤں اور کارکنوں کو جلد سے جلد رہا کرایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ کل اسمبلی میں پرائیوٹ ممبرز ڈے پر حکومت نے اسپانسرڈ بل ڈالا ہے، یہ بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے ہے اسے چیلنج کرینگے۔

  • پی ٹی آئی کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان،  پاکستانیوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

    پی ٹی آئی کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان، پاکستانیوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر اور  پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانیوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے تحریک انصاف کے کل ملک گیراحتجاج کے حوالے پیغام میں پاکستانیوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔

    عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں،کل ہمارا پورے ملک میں بھرپور اور پر امن احتجاج ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ احتجاج میں ہمارے تین بنیادی مطالبات ہیں، پہلا بانی ٹی آئی،بشریٰ بی بی اور کارکنان کو رہا کیا جائے، دوسرا حکومت کی جانب سے کی جانےوالی مہنگائی کیخلاف ہے اور تیسرا پاکستان کے مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک بارپھروزیراعظم بنیں گےتب ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔

  • ‘200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف کا فیصلہ چند دن میں ریورس ہو جائے گا’

    ‘200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف کا فیصلہ چند دن میں ریورس ہو جائے گا’

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف کا فیصلہ ریورس ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے رعایت کے اعلان پر کہا کہ میں نے بجلی کی وزارت کو ڈیل کیا ہے، دو سو یونٹ بجلی پرجو ریلیف حکومت نے دیا ہے چند دن میں واپس ہو جائے گا۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت مفروضوں پر چل رہی ہے پیسے نہیں ہیں ان کے پاس، یہ غریبوں کا خون چوسیں گے ریلیف نہیں دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت پرآئی ایم ایف کا پریشر ہے بلوں کا سونامی آ رہاہے، اگست کے بل لوگوں کی کمر توڑ دیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارے دور میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 17 روپے تھی اب 85 روپےتک پہنچ گیا، ہم ان کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، یہ ڈرے ہوئے ہیں۔

  • کال ٹیپنگ کی اجازت حکومت کے گلے پڑے گی، عمر ایوب

    کال ٹیپنگ کی اجازت حکومت کے گلے پڑے گی، عمر ایوب

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کال ٹیپنگ کی اجازت حکومت کےگلےپڑے گی اور یہ لوگ خود زد میں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کال ٹیپنگ کی اجازت اس حکومت کے گلے پڑے گی، یہ خود اس کی زد میں آئیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اس ہی قانون کےتحت ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے عدالتوں میں گھومتے نظرآئیں گے یا جیل میں بیٹھے ہوں گے، اس سے زیادہ نالائق حکومت نہیں دیکھی۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام کیسزجلدختم ہونےوالےہیں، وزیراعظم صرف اورصرف بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نکاح کیس بھونڈاکیس ہے، ان کے پاس صرف عدت کے کیس کا بہانہ رہ گیا ہے۔

    انھوں نے پیش گوئی کی ڈالر ساڑھے تین سوروپےکاہونے جارہاہے،، پی ٹی آئی کے دورمیں بجلی کایونٹ سترہ روپے کاتھا، اب سو روپے کا ہوجائے گا، اگست میں جو بجلی کا بل آئے گا، عوام سڑکوں پرنکلیں گے۔

    یاد رہے حکومت نے قومی سلامتی اور جرم کے خدشے کے تناظر میں فون ٹیپنگ کی اجازت دی تھی ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کی دفعہ چوون کے تحت آئی ایس آئی کو اجازت دی گئی۔

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم گریڈ اٹھارہ کا افسر تعینات کیاجائے گا۔۔ کسی بھی کال یا میسج کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کوگولی مارتے ہیں  اور پکے کے ڈاکوؤں کو کرسیوں پر بٹھاتے ہیں، عمر ایوب

    کچے کے ڈاکوؤں کوگولی مارتے ہیں اور پکے کے ڈاکوؤں کو کرسیوں پر بٹھاتے ہیں، عمر ایوب

    اسلام آباد : لیڈر اپوزیشن عمر ایوب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کوگولی مارتے ہیں پکےکے ڈاکوؤں کو کرسیوں پر بٹھاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈر اپوزیشن عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اپنا سب کچھ لیز پر دے دیا ہے، کچے کے ڈاکوؤں کوگولی مارتے ہیں پکےکے ڈاکوؤں کو کرسیوں پر بٹھاتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈرنے بتایا کہ پہلے جلسے کیلئے شہر سے دور جگہ دی گئی، کارکنان کے ڈر سےانہوں نے این او سی منسوخ کی، این او سی منسوخ کرنیوالوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی اجازت سےعاشورہ کےفوری بعد جلسہ کریں گے، لاہور،فیصل آباد اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے خبردار کیا کہ ہمیں مجبور نہ کریں احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی دیں گے،، احتجاج کی کال دینا صرف بانی پی ٹی آئی کی صوابدید ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے5گھنٹے انتظار کرنا پڑا، سپرنڈنٹ اڈیالہ اور دیگر کو استحقاق کمیٹی میں بلائیں گے۔

  • عمر ایوب اس وقت تک پارٹی  کے جنرل سیکریٹری ہیں، اسد قیصر

    عمر ایوب اس وقت تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، اسد قیصر

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمر ایوب اس وقت تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا، بانی چیئرمین سے درخواست کی ہے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، عمر ایوب کی پارٹی کے لیے مشکل وقت میں بہت خدمات ہیں۔

    اسدقیصر نے کہا کہ عمر ایوب کا موقف ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان پر لوڈ زیادہ ہے، وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایک بات واضح کردوں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی سے بغاوت اور اختلاف رائے میں فرق ہوتا ہے، کوئی فاروڈ بلاک نہیں، ہمارے ایک ہی لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، سیاسی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف اور گلے شکوے ہوتے ہیں تو دور بھی ہوجاتے ہیں، جنید اکبر کے کوئی گلے شکوے ہیں تو سنے جائیں گے اور حل کیے جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بانی جیل میں ہیں پارٹی کو چیلنجز ہیں اسے متحد رکھنا ہے، ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی آواز بنے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو دوست پارٹی سے چلے گئے تھے ان سے متعلق بانی پی ٹی آئی خود فیصلہ کرینگے، بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ملک مشکلات میں ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں اس وقت آئین و قانون معطل ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کیلئےاقدامات کرنا چاہئیں۔

  • بجٹ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، عمر ایوب

    بجٹ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، عمر ایوب

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنےوالا ہے، جس سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے امریکا کے خلاف جو قرارداد پیش کی، اپوزیشن کےساتھ شیئر نہیں کی، اگروہ قرارداد شیئرکرتے تو ان کا جھوٹ سامنے آجاتا۔

    بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل جوبجٹ پاس کرایاگیا یہ عوام پرقاتلانہ حملہ ہے، شہباز شریف نے تسلیم کیا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے خبردار کیا کہ مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، بجٹ سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے ، 400ارب روپےکی گندم ڈیل کرکے امپورٹ کی گئی، کاشتکاروں نےاپنی گندم کوڑیوں کےدام بیچی، حکومت کہہ رہی ہےہم گندم ایکسپورٹ کریں گے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اب حکومت نے کہا گندم ایکسپورٹ کریں گے، گندم ایکسپورٹ میں اب مزید کمیشن کمایا جائے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی قرارداد متفقہ طور پر پاس ہوئی، امریکا نے ڈونلڈ لو کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔

    پنجاب اسمبلی میں ارکان کی معطلی پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی تقریرکیخلاف اپوزیشن نےاحتجاج کیاجوجمہوری حق تھا ، ارکان کا داخلہ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔