Tag: عمر ایوب

  • عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد

    عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد

    اسلام آباد : پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے استعفی منظور نہ کرنے کی قرار داد پیش کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بیرسٹر گوہر ،اسد قیصر ،علی محمد خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے شریک کی۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد کر دیا اور اجلاس میں استعفی منظور نہ کرنے کی قرار داد پیش کر دی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ انھوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی معاملات کو چلایا۔

    مزید پڑھیں : عمر ایوب نے استعفیٰ دے دیا

    پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کواستعفیٰ منظور نہ کرنے کیلئے پیغام بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ان کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آپسی اختلافات ختم کرنے پر زور دیا گیا۔

    گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    اپوزیشن لیڈر نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے خط ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں، میں نے استعفیٰ 22 جون کو بانی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیجا تھا۔

  • پی ٹی آئی کا نکاح کیس میں اپیلیں مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا نکاح کیس میں اپیلیں مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران عدت نکاح کے کیس کے فیصلے کے خلاف قانونی حق رکھتے ہیں، قانون و انصاف کا تقاضا تھاکہ کیس میں کوئی پیچیدگی نہیں۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نکاح کیس کو سیاسی رنگ دیا گیا، اپیلیں مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    مزید پڑھیں : نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

    وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سمیت رہنماؤں کورہانہیں کیاجاتابات چیت نہیں ہوگی، اسیران کی رہائی اور چارجز ختم ہونے تک کسی قسم کی بات نہیں ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ اسوقت عالیہ حمزہ کی بیٹیوں کوپریشان کیاجارہاہے، ان کوکوئی سہولت نہیں دی جارہی اسکی مذمت کرتےہیں، اب ہماری تحریک مزیدتیزی سے چلے گی۔

  • حکومت مذاکرات نہیں چاہتی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا، عمر ایوب

    حکومت مذاکرات نہیں چاہتی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا، عمر ایوب

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات نہیں چاہتی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا تحریک چلائیں گے سڑکوں پر آئیں گے اس کے بعد پھر الیکشن ہی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےآج ملاقات ہوئی ان کی سپرٹ ہائی تھی، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کےسیل کی تصاویرجاری کیں۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوڈیتھ سیل میں رکھا گیاہے، ان کوجیل کاایک قیدی کھانا بناکر دیتاہےباہرسےنہیں آتا جبکہ نواز شریف اور شہبازشریف کیلئے گھر سے کھانے آتے تھے اور ایک دن میں 60،60 لوگ ملنے آتے تھے، دونوں کے لیے جیل میں بوفےلگتے تھے۔

    مذاکرات کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کاحصہ ہے، محمود اچکزئی سربراہی کر رہے ہیں، بامقصد مذاکرات اس وقت ہوں گے جب سیاسی اسیران کی رہائی ہوگی اور جب سیاسی کیسز کا خاتمہ کیا جائے گا۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات نہیں چاہتی توپھرہم دمادم مست قلندرکریں گے، ہم تحریک بھی چلائیں گے، سڑکوں پر بھی نکلیں اور پھر الیکشن ہی آئیں گے، ہماری تحریک جاری ہے،ملک بھرمیں جلسے کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا قانونی وآئینی حق ہے، حکومت مذاکرات نہیں چاہتی تو پھر ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے سے ہمیں کیوں روکا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن ہوتا ہے، پولیس جاکرتھوڑپھوڑکردیتی ہے،ہم لوگ اپناجمہوری حق اداکرینگے، عوام کے پاس جائیں گے۔

    بجٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بجٹ دستاویزجس پروزیراعظم کےدستخط ہوتےہیں اسمبلی میں پیش ہی نہیں کیاگیا، بجٹ میں حکومت نے مختص کیے 9 ہزار 750ارب روپے ریونیو بچ جائیں گے، پیچھے حکومت نے 9ہزار800 ارب روپے سود دینا ہے تو کیا بچے گا، بجٹ صرف ڈرامہ بازی ہے اور کچھ نہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ جوریفارمزآنےہیں اس کیلئےیہ بجٹ ہےہی نہیں، ریفارمزایک ہی شخص کر سکتا ہے اوروہ ہےقیدی نمبر804، موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کاشکار ہیں یہ ریفارمز کرہی نہیں سکتے۔

  • صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

    صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، صدر مملکت آصف زرداری نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

    عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، آصف زرداری

    آصف زرداری نے کہا کہ صدر رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطین اور کشمیری عوام پرمسلمانوں کےدردکودل سےمحسوس کرتے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، آج پاکستان عظیم دوست کھو دینے پر سوگوار ہے، ایرانی صدردوطرفہ تعلقات مضبوط بنانےکیلئےپرعزم تھے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھانے پر یاد رکھا جائے گا۔

    ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ نے بھی ایرانی صدر ، وزیر خارجہ ودیگر ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے، ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں ایران کیساتھ کھڑی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی، پاک ایران تعلقات کیلئےان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

    ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

    مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان اور ایران کے تعلقات کیلئے ان کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔

    ایرانی صدر کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا، عمر ایوب

    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے ایرانی صدر،وزیرخارجہ ودیگررفقا کے ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے تعزیت کی۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی، ان کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایرانی صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کی عوام ان کے انتقال پر غمزدہ ہے۔

    خیال رہے ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے، وہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکےواپس جارہے تھےکہ تبریزکے مقام پران کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا

    حادثے میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار وزیرخارجہ امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنرملک رحمتی اور خامنہ ای کے ترجمان نمائندہ ولی فقیہ اور مشرقی آذربائیجان میں امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوگئے۔.

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔۔ وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کی شکل میں تبریز جارہے تھے جبکہ صدر رئیسی کے قافلے میں شامل دیگر دو ہیلی کاپٹرتو منزل پرپہنچ گئے لیکن ان کا ہیلی کاپٹرمنزل پر نہ پہنچ سکا۔

    صدرکا ہیلی کاپٹرلاپتا ہوتے ہی ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پاسدران انقلاب، پولیس کمانڈکی تمام سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پندرہ ڈرون نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرکی تلاش شروع کی، ترکیے نے بھی ریسکیومیں حصہ لیا اور چودہ گھنٹے بعد ترک ڈرون نے ایک پہاڑ پرایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکا ملبہ ملنے کی اطلاع دی۔

  • عمر ایوب  کا  9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ

    عمر ایوب کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے 9مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکوشن نکاح کیس سے بھاگ رہی ہے، عید سے قبل پراسیکیوٹر نےاچھی اسٹیٹمنٹ دی تواسےتبدیل کردیا گیا، نکاح کیس میں کچھ نہیں، صبح سے2باروقفہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی،شاہ محمودودیگرکیخلاف کیسزمیں بھی کچھ نہیں۔

    عمرایوب نے مطالبہ کیا کہ 9مئی واقعات کی کی تحقیقات کیلئےآزادکمیشن بنایا جائے اور 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر لائی جائیں۔

    سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر کیس ریت کےٹیلےکی طرح بہہ گیا، حکومت کو مان لیناچاہیے ان کانشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 6ججز کاخط ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کاایک ہی مقصد آئین ،قانون کاتحفظ ہے۔

  • عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

    عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا، جس پر عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی ، بیرسٹر گوہر اور پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی نے اسکروٹنی کےبعدقائدحزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ، بیرسٹر گوہر اور پارٹی کا شکر گزار ہوں، اکثریت اور حکومت تحریک انصاف کی ہونی چاہیے تھی۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ فارم 45 کی جگہ فارم 47 والوں کی حکومت بنا دی گئی ، بدقسمتی سے حکومت آئین و قانون کی پاسداری نہیں کر رہی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط لکھنے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے ہماری موجودگی میں سکروٹنی کی۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے عمر ایوب کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

    اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب سمیت دیگرارکان کو اپنے چیمبر میں طلب کیاتھا ، اسپیکر کے دئیے گئے وقت تک صرف عمر ایوب کی نامزدگی اسپیکرآفس کو موصول ہوئی۔

  • جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ ایک کرپٹ آدمی ہیں، عمر ایوب

    جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ ایک کرپٹ آدمی ہیں، عمر ایوب

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسدوڑائچ ایک کرپٹ آدمی ہیں، ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کراؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دی دیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے جیل عملے سے بار بار کہا کہ وہ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ پر 5 گھنٹے کھڑا رہا لیکن عملہ بہانے بناتا رہا،جیل سپرنٹنڈنٹ بھی چھپ گئے،ساتویں بارملاقات نہیں کرنے دی گئی، جیل سپرنٹنڈنٹ عدالتی احکامات نہ مان کر کھلم کھلا توہین عدالت کررہےہیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ ایک کرپٹ آدمی ہیں ، جیل سپرنٹنڈنٹ کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش کروں گا اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کراؤں گا۔

  • بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھیں، عمر ایوب

    بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھیں، عمر ایوب

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت ہوش وحواس کھوبیٹھی ہے، بشریٰ بی بی کوبانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کر کے فارم47 بنائے گئے، 9 فروری کوملک میں دھاندلی کاورلڈریکارڈدیکھا گیا ، آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اورملک میں مظاہرے کریں گے۔

    نئی آنے والی حکومت کے حوالے سے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ون حکومت مہنگائی کاسیلاب لائی تھی، سوہی مہنگائی کا سیلاب نگراں حکومت نےجاری رکھا، اب یہ حکومت مہنگائی میں مزیدتیزی لائے گی، اگلےکچھ دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نظرآئے گا۔

    عمر ایوب نے بشریٰ بی بی کے حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی کومکمل سہولیات دینی چاہئیں، بشریٰ بی بی کو فراہم کئے جانیوالے کھانے کے مسائل اب تک حل نہیں ہوئے، بشریٰ بی بی کوبانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھیں بلکہ وہ طاقت ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود،پرویزالہٰی ،خواتین اورکارکنان کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم اور پنجاب کی وزیراعلیٰ غیرآئینی اورغیرقانونی ہیں،مکل ملک کےمختلف شہروں میں ہمارے پرامن احتجاج ہوئے، احتجاج پی ٹی آئی کی کال پرہوئے،کوئی گملا کوئی پتہ نہیں ٹوٹا۔

    مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب غیرآئینی اورغیرقانونی طورپربیٹھی ہیں، آئی جی پنجاب ن لیگ کا گھریلو ملازم بن کر بیٹھا ہوا ہے، آئی جی پنجاب اور ان کے اسٹاف نے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈران کیخلاف دہشت گردی کے پرچے کیے۔

    عمر ایوب نے بتایا کہ سلمان اکرم راجااورلطیف کھوسہ صاحب کوگرفتارکیاگیا،ہمارے تقریباً100کےقریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، علی بخاری اور عامرمغل کیخلاف پرچےہوئے، اسلام آباد میں ان مقدمات کی شدیدالفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایک پُرامن جماعت رہی ہے اور رہے گی، آئی جی اسلام آباد، سیکریٹری،ایس ایس پی آپریشن اور ڈی سی کے چہرے بے نقاب ہونے چاہئیں، ایس ایس پی آپریشنزاورڈی سی اسلام آبادکوہائیکورٹ نےبھی سزاسنائی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی آپریشن شہرام خان کے چچا کے گھر گئے، ان لوگوں پر تو ڈکیتی کے پرچے کئے گئے ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس چیک کرائیں گے، سندھ ،پنجاب اوراسلام آباد کی شاہ خرچیہ چیک کرائیں گے، افسوس سے کہتا ہوں پولیس کی پرفارمنس زیروبٹہ زیرورہی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ان کے سربراہان نے کہا پی ٹی آئی کوکچلاجائے، ہم ان لوگوں کے خلاف ہرپلیٹ فورم پر جائیں گے، یہ لوگ سرکاری افسران نہیں یہ وزیراعظم اورمریم نواز کے ذاتی ملازم ہیں۔

    حکومت کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے ، قانون کےمطابق ان لوگوں کااحتساب کیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے عمر ایوب نے بتایا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کی اسپیڈ کم اور بلاک کیا جا رہا ہے، پاکستان سوشل میڈیا کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، مطالبہ کرتے ہیں تمام سوشل میڈیاویب سائٹ کو بحال کیا جائے۔

    آئی ایم ایف سے متعلق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے پاس گزشتہ سال بھی آیا تھا، آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے قرضہ جاری کرسکتےہیں، الیکشن آئین وقانون کے مطابق ٹائم پر ہونا چاہئے لیکن غیرآئینی اورغیرقانونی حکومتوں نےاس کی پاسداری نہیں کی، جو لوگ الیکشن آگے لے کر گئے وہ آرٹیکل 6 کے مرتکب ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب تک مضبوط حکومت نہیں ہوگی اسٹریکچرل ریفارمز نہیں آسکتے، اسٹریکچرل ریفارمز کیلئے آپ کو بھاری قرضے لینے پڑتے ہیں، موجودہ حکومت میں ریفارمز لانے کی صلاحیت ہی نہیں ، یہ بینڈج لگا کر اورڈسپرین کی گولی سے مسائل حل نہیں کرسکتے، نام نہاد حکومت وقت پیسوں کاضیاع کرے گی۔

    آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نامکمل اسمبلیوں سے الیکٹ ہو کر آرہے ہیں، آصف زرداری ایسی حالت میں مفاہمت نہیں کرسکتے، آصف زرداری آرام کریں مملکت کے مسائل چلانے کے قابل نہیں۔

  • سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کیلئے عمر ایوب کا نام جمع کرادیا

    سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کیلئے عمر ایوب کا نام جمع کرادیا

    اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے عمر ایوب کا نام جمع کرادیا، قائد حزب اختلاف کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔

    قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق سے سنی اتحاد کونسل کے وفد کی ملاقات، قائد حزب اختلاف کے لیے نام جمع کروا دیا
    .

    : SIC submits Omar Ayub’s name as Opposition leader in NA

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ملک عامر ڈوگر کی قیادت میں ملاقات کی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں ملک عامر ڈوگر نے دیگر اراکین کے ہمراہ اسپیکر کو قائد حزب اختلاف کے لیے جناب عمر ایوب کا نام تجویز کر دیا۔

    قائد حزب اختلاف کے لیے نام قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے متعلقہ رول نمبر 39 کے تحت جمع کروایا گیا ہے۔

    ملاقات میں ملک عامر ڈوگر کے علاوہ صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔

  • نام نہاد صدارتی انتخاب کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

    نام نہاد صدارتی انتخاب کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا ہے کہ نام نہاد صدارتی انتخاب کو مسترد کرتے ہیں، آج کا صدارتی الیکشن کالعدم ہوناچاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

    عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں محمود اچکزئی کو ووٹ دیں گے، مخصوص نشستوں کے فیصلے تک انتخاب ملتوی کرنے چاہیے تھے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کہ فارم47 کےتحت ہیراپھیری کرکے یہ لوگ اسمبلی پہنچے، پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیاں ادھوری ہیں، الیکشن غیرآئینی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آج یہاں سوکالڈصدارتی انتخاب ہورہا ہے ، نام نہاد صدارتی انتخاب کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ ہاؤس مکمل نہیں ہے۔

    عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ آج کا الیکشن آصف علی زرداری کاکالعدم ہوناچاہئے، آصف زرداری ضعیف العمرشخص ہیں،بیمار ہیں، اس منصب کیلئےذہنی طور پر فٹ شخص ہونا چاہئے۔

    انھوں نے بتایا کہ محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن سےدرخواست کی،مانی نہیں گئی، وزیراعظم کاالیکشن بھی نام نہادتھا،ملک میں قانون کی حکمرانی چاہیے۔

    اپوزیشن لیڈر نے بانی پی ٹی آئی ، پرویزالہٰی، شاہ محمود،بشریٰ بی بی ودیگراسیران کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آگ کا دریا پار کرکےتحریک انصاف والےکندھن بن کر نکلے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےانتخاب کےدوران شہبازشریف کےکاغذات کوچیلنج کیاتھا، کل شام کوہم نے احتجاج کیا اور اسپیکر کو چیلنج کیا تھا۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہاکستان میں جمہوریت ہونی چاہئے، معاشی حالات ٹھیک نہ ہوں تو مایوسی پھیلے گی، پاکستانی عوام نےجن کومینڈیٹ دیاانہیں کوایوان میں آنا چاہیے۔