Tag: عمر ایوب

  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو 6 مقدمات میں راہداری ضمانت مل گئی

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو 6 مقدمات میں راہداری ضمانت مل گئی

    ایبٹ آباد: اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی پشاور ہائی کورٹ نے چھ مقدمات میں 14 اپریل تک راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر عمرب ایوب آج  پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے سامنے پیش ہو گئے، پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی 14 اپریل تک 6 مقدمات میں راہداری ضمانت منظورکرلی ان کے خلاف پنجاب کے شہروں میانوالی، فیصل آباد اور لاہور میں مقدمات درج ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پربوگس کیسز بنائے گئے، ہم ان کیسز کا سامنا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ پر اٹھائیس کے قریب ایف آئی آر اور پچانوے سے زائد چارجز ہیں، مقدمات میں قتل، اقدامات قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں جسکے مطابق میں ایک ہی وقت میں مختلف جگہوں پر موجود تھا۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام بوگس کیسز کا سامنا کریں گے اور بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت تمام ورکرز کو جیل سے رہا کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاق اورپنجاب میں جعلی حکومت بنائی گئی ہے، صدر کے انتخابات غیر قانونی غیر آئینی ہو رہے ہیں۔

  • عمر ایوب کی محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت

    عمر ایوب کی محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی ورکر پر تشدد کیخلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل میں پارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار تھا ، کل جب میں تقریر کررہاتھا اس کا ایک لفظ بھی حذب نہیں کیا گیا اور میری تقریر کو مکمل طورپربراہ راست نہیں دکھا گیا۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی پر شہبازشریف کی تقریر لائیو دکھائی گئی ، میری تقریر نہ دکھانے پر تحریک پیش کرناچاہتاہوں، جس پر اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ آپ اپنی تحریک مجھے پیش کردیں۔

    تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن نے کہا کہ کل محموداچکزئی کے گھر پر چھاپہ ماراگیا، محموداچکزئی کے گھر سے دو گارڈز کو اٹھایاگیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، محموداچکزئی بھی اس چھاپے کیخلاف قرارداد پیش کریں گے۔

    جس پر اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ آپ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کریں تقریر نہ کریں، کوئی سیاسی کارکن زخمی ہوتا ہے تو سب کو تکلیف ہوتی ہے۔

    عمر ایوب نے بتایا کہ ہمارے ایم این ایز جو جیت گئے ان کےالیکشن کی دوبارہ گنتی بلاجواز ہے، پی ٹی آئی کاورکرفارم سینتالیس کیخلاف احتجاج کررہاتھا پنجاب پولیس نے اس پرتشددکیا، وہ اسپتال میں ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنمانے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عثمان آئی جی پنجاب کوفوری طورپرہٹایاجائے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر ورکروں پر تشدد کی ذمےداری عائد کی جائے۔

  • عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

    عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کر لیا، اسد قیصر قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے، جب کہ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہوں گے، اس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کرے گا۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس ملاقات کے بعد کابینہ بنائیں گے، علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    انھوں ںے کہا ’’میرے خیال سے حلف برداری کے لیے جانا درست نہیں، یہ کرپشن کے موجد ہے، اللہ کرے ان کی اصلاح ہو جائے، اور وہ کرپشن کی ریڈ لائن ڈرا کرے تو ہمیں خوشی ہوگی۔‘‘

  • وزیراعظم کا انتخاب : شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

    وزیراعظم کا انتخاب : شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

    اسلام آباد : قائد ایوان کیلئے اتحادی جماعتوں کےامیدوارشہبازشریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کیلئے اتحادی جماعتوں کےامیدوارشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

    شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کےآفس میں جمع کرائے گئے ، اسحاق ڈار،طارق فضل چوہدری،حنیف عباسی اور دیگر ارکان نے کاغذات جمع کرائے۔

    شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی کیساتھ7افراد تجویزکنندہ اور7 تائیدکنندہ ہیں۔

    دوسری جانب قائد ایوان کیلئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کے کاغذات جمع کرانے وفد سیکرٹری آفس پہنچا، اسد قیصر،علی محمدخان، عامر ڈوگر، جنید اکبر سیکرٹری قومی اسمبلی آفس گئے۔

    سنی اتحادکونسل نےعمرایوب کےوزیراعظم کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، اسدقیصر،علی محمد خان، عامر ڈوگر اور جنید اکبر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    وزیراعظم کیلئےکاغذات نامزدگی آج 2بجے تک سیکرٹری کےپاس جمع ہوں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسپیکر آفس میں سہ پہر3 بجےہوگی جبکہ وزیراعظم کا انتخاب کل صبح 11بجے ہوگا۔

  • ہم نے بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس لانا ہے، عمر ایوب

    ہم نے بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس لانا ہے، عمر ایوب

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالا جائے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس لانا ہے۔

    تفصیلات کے مطبق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس لانا ہے، بےضابطگیاں ہونگی ،نعرے لگیں گے تو گلا خراب ہوگا.

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس وقت اجنبی ممبران فارم 47کی وجہ سے اسمبلی میں موجود ہیں،جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا وہ اسپیکر کے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اسمبلی سے نکالاجائے۔

    انھوں نے کہا کہ آپ نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے پروسیجر پڑھ کر سنائے ، ہاؤس میں جوزبردستی گھس کر بیٹھے ہوں وہ کیسے ووٹ ڈال سکتے ہیں، یہاں پر اس وقت ہاؤس ہی مکمل نہیں ہے، سپریم کورٹ کےسینئئروکیل گوہرخان نے کل بھی بتایا کہ ہاؤس مکمل نہیں ہے، جب ہاؤس مکمل ہی نہیں تو کیسے اسپیکر کے الیکشن ہوسکتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ممبران موجود نہیں تو کیسے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،وزیراعظم کا انتخاب ہوگا، یہ ہاؤس آر او کی مرضی سے نہیں چل سکتا کہ فارم 47کے مطابق چلایاجائے۔

    عمر ایوب نے بتایا کہ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں، عالیہ حمزہ کا لسٹ میں نام ہےوہ نہیں ہیں، ہماری باقی خواتین موجود نہیں تو ہاؤس کیسے چلا سکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل51 دیکھ لیں آپ کا اسپیکر کا الیکشن نامکمل ہے، یہ آراو کی اسمبلی نہیں کہ فارم47 میں ڈنڈی مار کر ہارے ہوئے کو جتوا دیں، فارم45کچھ اورفارم47کچھ اورکہہ رہاہے، اصلی مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے اراکین پورے نہیں ہیں،عالیہ حمزہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر بھی اسیر ہیں ، آپ ان لوگوں کے چہروں سے واضح ہے کہ یہ چوری کرکے اسمبلی میں آئے ہیں، ہم لوگ انصاف چاہتےہیں۔

    عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کانام ہی تحریک انصاف ہے، بشریٰ بی بی اوردیگرخواتین کواندربندکیاہواہے، آپ نے ہمارے ورکرز کو جیلوں میں رکھا ٹارچر کیا ہے، یہاں پر جعلی مینڈیٹ رکھنے والے بیٹھے ہیں، چور چوری کرتا ہے تو اس کا چہرہ دکھایا جاتا ہے، ہم یہاں پر چوروں کا چہرہ دیکھنے آئے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے ، عمر ایوب

    بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے ، عمر ایوب

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس چوں چوں کے مربے میں کوئی صلاحیت نہیں، بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار عمر ایوب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

    اس موقع پر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد ہے ، تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات ہورہےہیں ،تمام معاملات جلد ہو جائیں گے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج ہم اس اجلاس میں آواز اٹھائیں گے، ہماری ترجیح ہوگی ہمارے جو لیڈرز جیل میں ہیں ان کو یہاں پر لائیں گے۔

    تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے اور پہلی فرصت میں تمام رہنماؤں کو رہا کریں گے۔

    پی ڈی ایم حکومت پہلے بھی ناکام رہی، اس چوں چوں کے مربے میں بھی صلاحیت نہیں، ایک ہی پارٹی معاشی اصلاحات لاسکتی ہے وہ پی ٹی آئی ہے۔

    انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی چیز میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے۔۔ پی ڈی ایم کی پہلی حکومت بھی ناکام رہی، اس چوں چوں کے مربے میں بھی کوئی صلاحیت نہیں۔

    آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار چاہتے ہیں آئی ایم ایف سے لیا گیا قرضہ صحیح کاموں میں استعمال ہو۔

    اپوزیشن لیڈر سے متعلق سوال پر عمر ایوب نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

  • عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ، ملاقات نہ ہونےپرعمر ایوب نے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی، عمر ایوب انسداد دہشت گردی عدالت کے احکامات لیکردوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

    ملاقات نہ ہونےپرعمر ایوب نے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے معاملے پر اسد قیصر،قیوم نیازی،عمر ایوب،سمابیہ طاہر،نادیہ خٹک کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی تھی۔

    جس کے بعد جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں ملاقات نہیں کرنےدی جارہی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ملاقات کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

  • حکومت میں آکر پہلا کام سینئر قیادت اور کارکنان کی رہائی ہے، عمر ایوب

    حکومت میں آکر پہلا کام سینئر قیادت اور کارکنان کی رہائی ہے، عمر ایوب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جوائن کرنے کا مقصد مخصوص نشستیں حاصل کرنا ہے، حکومت میں آکر پہلا کام سینئر قیادت اور کارکنان کی رہائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے ہمراہ پرنس کانفرنس میں کہا کہ چاہتے ہیں کہ پوری قوم متحد ہوں، ہم پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا پی ٹی آئی کےکامیاب حمایت یافتہ امیدواران سنی اتحادکونسل کوجوائن کریں گے، ریزرو سیٹوں کا کوٹہ سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ریزروسیٹوں کےکوٹےسےہماری تعدادمیں مزیداضافہ ہوگی، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی تعداد 180 ہے۔

    کمشنرراولپنڈی کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ کمشنرراولپنڈی نےساراپول کھول دیا، لیاقت علی چٹھہ نے بتایا الیکشن والے دن دھاندلی ہوئی، ایم کیوایم نے کراچی اور حیدرآباد میں پی ٹی آئی کی سیٹوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

    عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ پشاور کی 7 کےقریب سیٹوں پر بھی دھاندلی کی گئی، ہمارے80سےزائدامیدواروں کے رزلٹ دھاندلی کےذریعے تبدیل کیے گئے، ہمارے امیدواران کے پاس موجود فارم 45 کی بنیاد پر فارم47 بننا چاہئے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آزادارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے خصوصی نشستیں ملیں گی، خصوصی نشستیں ملنے سے ہماری نشستوں میں اضافہ ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ اسمبلیوں میں جاکربانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی سمیت سینئر قیادت شاہ محمود قریشی ، پرویزالہٰی کی بازیابی کی رہائی کیلئے اقدامات کرینگے جبکہ خواتین اوردیگرکارکنان کی بازیابی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نےپی ٹی آئی اورعمران خان کی جتنی سپورٹ کی میرےپاس الفاظ نہیں، پی ٹی آئی کے ہر ایک ورکرزکی طرف سےعلامہ راجاناصرعباس کامشکورہوں۔

  • کیا پی ٹی آئی کوئی سرپرائز دینے والی ہے؟ عمر ایوب کا بڑا دعویٰ

    کیا پی ٹی آئی کوئی سرپرائز دینے والی ہے؟ عمر ایوب کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں 180 کا نمبر دکھائے گی اور حکومت بنائے گی،آپ دیکھتے رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کمشنر راولپنڈی کے بیان پر کہا کہ لیاقت چٹھہ نے بھانڈا پھوڑا،سچ سامنےآیا، پشاورمیں بھی ہمارے 8 ممبران کاغلط فارم47 جاری کیا گیا اور ایم کیوایم نے فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کرکے پی ٹی آئی کوہرایا۔

    عمر ایوب نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں لیاقت چٹھہ کی طرح بہت سے لوگوں کےضمیرجاگیں گے، الیکشن کے بعد جو دھاندلا ہوا سامنے آگیا، 60 سے 70ہزار برتری والے امیدوارکوہرایاگیا، جن کے ضمیر جاگیں گے، ان کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت بنانا مشن امپاسیبل ہے لیکن ٹاسک پورا کریں گے، الیکشن لڑنا اور انتخابی مہم چلانا بھی ہمارے لیے مشن امپاسیبل بنا ہوا تھا تاہم مختلف جماعتوں سے رابطے ہیں، بات چیت چل رہی ہے ، کل یا پرسوں تک پارٹیوں سے بات چیت کا نتیجہ نکل آئے گا اور پی ٹی آئی کی پوزیشن کلیئرہوجائے گی۔

    انھوں نے واضح بتایا کہ پیپلزپارٹی،ن لیگ اورایم کیوایم سے کوئی بات نہیں ہوگی ، ان تینوں پارٹیوں نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا، ہمارےکارکنوں پر جو ظلم ہوئے ان کو نہیں بھول سکتے۔

    عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں180 کا نمبر دکھائےگی، پی پی اور ن لیگ کے حکومت کے خواب پورےنہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی حکومت بنائے گی،آپ دیکھتے رہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو چیزیں آج نظر آرہی ہیں وہ خود ریورس ہونا شروع ہوجائیں گی ، پی پی اور ن لیگ ایک دوسرے کی پیٹھ پر خنجرگھونپیں گے۔

  • وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے

    وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے

    پشاور : پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے ، عدالت نے عمرایوب کی ایک ماہ کے لئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت درخواست دائر کی ، وکلا نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب ،کے پی میں مقدمات درج ہیں۔

    پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت وکیل درخواست گزار نے بتایا 4 مقدمات لاہور میں ہیں، 2 اسلام آباد اور 13 راولپنڈی میں جبکہ 3 مقدمات اٹک اور ایک مقدمہ گوجرانوالہ میں درج ہے۔

    جس پر چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ یہ تو 23 مقدمات بنتے ہیں تو وکیل نے کہا کہ ہم نے 24 درخواستیں جمع کی ہیں شائد آفس سے رہ گئی ہو، ہماری درخواست ہے کہ زیادہ وقت دیا جائے، درخواست گزار وزارت عظمیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک عدالت میں روزانہ بھی پیش ہوں تو 24 دن لگیں گے، اے اے جی دانیال چمکنی نے کہ ایک مہینے کا ٹائم دے دیں، تو جسٹس محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

    وکیل نے کہا کہ کچھ ضمنی میں بھی چارج کیا ہوگا تو عدالت حکم دے گرفتار نہ کیا جائے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے اب کوئی گرفتار نہیں کرے گی۔

    پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کی ایک ماہ کے لئے راہداری ضمانت منظورکرلی اور ایک ماہ میں آپ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔