Tag: عمر رسیدہ شخص

  • کراچی : ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے عمر رسیدہ شخص کو لوٹ لیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے عمر رسیدہ شخص کو لوٹ لیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والےعمر رسیدہ شخص کو گھرکی دہلیز پر لوٹ لیا اور زدوکوب بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر لوٹنا شروع کر دیا۔

    بینک سے رقم لے کر نکلنے والے عمر رسیدہ شخص کو لوٹ لیا گیا، ایف بی ایریا بلاک 13 میں 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے واردات کی۔

    عمر رسیدہ شخص رکشے سے اتر کر جیسے ہی گھرکی دہلیزپرپہنچا تو ملزمان لوٹ مار کیلئے آگئے، ملزمان نے عمر رسیدہ شخص کو لوٹ مار کے دوران زدوکوب بھی کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص سے رابطہ کرکےتفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں ، قانونی کارروائی کررہے ہیں،جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : ملزمان 45 سیکنڈ میں نوجوان کو لوٹ فرار

    یاد رہے کراچی میں گلشن حدید فیز 2 میں ملزمان 45 سیکنڈ نوجوان کو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، فوٹیج میں نوجوان کو موبائل فون ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا تھا، اسی دوران گلی کی دوسری جانب سے موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے جنہوں نے نوجوان کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل تیز کردی۔

    موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے نوجوان کو گلے سے پکڑا تو نوجوان نے گھبرا کو الٹے قدموں واپس بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد شلوار قمیض میں ملبوس ملزم گن تان کر پیچھے دوڑا۔

    نوجوان نے پہلے موبائل فون پیچھے ہاتھ کرکے بچانے کی کوشش کی لیکن پھر ملزم کے حوالے کردیا، اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزم دوڑتا ہوا آیا اورنوجوان کو تھپڑ مارنے لگا اور تلاشی بھی لی تاہم واردات کے بعد دونوں ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • ویڈیو: تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے عمر رسیدہ شخص سے ٹکرا گئی، پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو: تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے عمر رسیدہ شخص سے ٹکرا گئی، پھر کیا ہوا؟

    بعض دفعہ ہمارے ساتھ اییسے واقعات پیش آجاتے ہیں یا ہم اپنی آنکھوں سے کوئی حادثہ دیکھتے ہیں تو ایک ہی چیز ہمارے ذہن میں آتی ہے کہ یہ معجزہ ہی ہے۔

    آج کی ویڈیو اسٹوری اسی طرح کی ہے جسے آپ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے اور یہ سوچیں گے کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے ایک عمر رسیدہ شخص کھڑا ہوتا ہے اور اچانک سے ایک سمت سے ہیڈ لائٹ کی روشنی ان پر پڑتی ہے، اور چند سکینڈ کے اندر ہی ایک تیز رفتار کار اس شخص کے طرف آتے ہی زور سے ٹکرا جاتے ہے۔

    https://twitter.com/TopVideosOnly/status/1641092851898650626?s=20

    لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس ذرا سے فاصلے سے اُس عمر رسیدہ  شخص کی جان بچ جاتی ہے جو زمین میں گرنے کے بعد اٹھ بیٹھتا ہے اور پھر آگے بڑھ جاتا ہے اور گاڑی 30 سے 40 ڈگری کے اینگل سے اڑ کے رک جاتی ہے۔

    ہم نے کتنی بار تقدیر، قسمت اور اس کرہ ارض کی ہر چیز کے بارے میں بات باتیں سنی ہے جسے ہم کہاوت یا کہانی ہی سمجھ رہے ہوتے ہیں لیکن اس ویڈیو نے بہت سارے ذہنوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

    کچھ بھی ہو۔۔۔! ہمیشہ آپ سڑک پر نکلتے وقت بہت محتاط رہیں۔

  • قرنطینہ میں موجود عمر رسیدہ شخص کا کھانا چوری، واردات کیمرے میں محفوظ

    قرنطینہ میں موجود عمر رسیدہ شخص کا کھانا چوری، واردات کیمرے میں محفوظ

    لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے قرنطینہ میں موجود عمر رسیدہ شخص کا کھانا چوری کر لیا گیا، واردات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے سوینڈن میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 83 سالہ شہری کے لیے آنے والا کھانا اس کی دہلیز سے چوری کر لیا گیا، کھانا چوری کیے جانے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

    سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش شخص رات 2 بجے کے قریب وٹو زارولا کے گھر کے باہر آیا اور کھانے کے سامان کا پارسل لے کر فرار ہو گیا۔

    ویرونیکا اور وٹو زارولا کو واردات کا کئی گھنٹوں بعد پتہ چلا جب انہوں نے کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کی۔عمر رسیدہ جوڑے کے مطابق کھانے کا پارسل رات 2 بجے ان کے گھر پہنچا لیکن جب وہ اسے لینے گئے تو وہاں کچھ نہیں تھا۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ چوری کی واردات کے بعد علاقہ مکینوں کو پولیس کی جانب سے الرٹ رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس بھی اس چور سے متعلق معلومات ہوں تو وہ 101 پر اطلاع دے۔

    لاک ڈاؤن کے دوران ڈچ میوزیم سے نایاب پینٹنگ چوری

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی قیمتی پینٹنگ چوری ہوگئی تھی۔

  • امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے

    امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے

    اٹلانٹا : امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے،  اس سے قبل یہ اعزاز فرانس کی 122 سالہ جینی کلیمنٹ کے پاس تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نژاد جارجیا کے رہائشی اپپاز ایلیو123سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے 8 بچے ہیں جب کہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 35 ہے جب کہ پڑ پوتوں کی تعداد 25ہے۔

    اپپا ایلیوز کے پاس پیدائش کی سند نہیں ہے اس لیے عمر کی تصدیق ان کے اپنے دعوؤں کے تحت سفری دستاویز میں درج کی گئی جو کہ126سال بنتی ہے اور اگر یہ درست ہے تو اپپا ایلیوز دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے والے شخص ہیں۔

    اپپا ایلیوز نے جنگ عظیم دوم میں بھی حصہ لینے کا دعویٰ کیا تھا، انہوں نے کم عمری میں محنت و مشقت کا آغاز کردیا تھا، کھیتی باڑی کی، ٹریکٹر چلائے اور جنگ میں حصہ بھی لیا, وہ مرتے دم تک متحرک اور روز مرہ معمولات زندگی کو نبھا رہے تھے۔

    اپپا ایلیوز اپنی طویل عمری کا راز روزانہ11گھنٹے سونے کو کہتے ہیں جب کہ انہوں نے تمام عمر شراب اور تمباکو نوشی نہیں کی۔

    اس سے قبل یہ اعزاز فرانس کی 122 سالہ جینی کلیمنٹ کے پاس تھا۔ جنہوں نے122سال 164دن کی زندگی پاکر جہان فانی سے کوچ کیا تھا، جینی کلیمنٹ21فروری 1875 کو پیدا ہوئیں اور سال1997 میں ان کا انتقال ہوا