Tag: عمر شہزاد

  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ولیمے کی دلکش تصاویر سامنے آگئی

    عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ولیمے کی دلکش تصاویر سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی ولیمے کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii)

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے مگر تیزی سے مقبول ہونے والے جوڑے عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے حال ہی میں مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے روحانی ماحول میں نکاح کر کے دلوں کو جیت لیا۔

    تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز  کراچی کراچی میں منعقدہ دعائے خیر سے ہوا، مہندی اور بارات کی تقریبات بھی کراچی میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر بھی سامنے آئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اب عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی گزشتہ رات ولیمے کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر و ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اس نئے جوڑے کے ولیمے میں حرا خان، صبور علی، علی انصاری، فیصل قریشی اور دیگر کئی ستاروں نے شرکت کی۔

    اپنے ولیمے پر شانزے لودھی نے ایک خوبصورت اور جدید انداز کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ عمر شہزاد کلاسک سوٹ میں نہایت پرکشش نظر آئے۔

    مداحوں نے بھی ان تصاویر اور ویڈیوز پر خوب محبت اور نیک تمنائیں بھیجیں اور دعا کی کہ یہ خوبصورت جوڑا ہمیشہ خوش و آباد رہے۔

  • عمر شہزاد نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    عمر شہزاد نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد نے اپنی اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

    عمر شہزاد ایک قابل ذکر پاکستانی ماڈل، اداکار، اور میزبان ہیں جنہوں نے فروری 2025 میں مدینہ میں شادی کی، ان کی شادی کے غیر متوقع اعلان نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو حیران کر دیا تھا، حال ہی میں عمر شہزاد نے اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

    عمر شہزاد کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے عمر کی اچانک شادی کے اعلان پر اپنے تجسس کا اظہار کیا اور ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii)

    روبینہ اشرف نے سوال کیا کہ ہمیں باقی مشہور شخصیات کی شادیوں کا تو پہلے سے پتہ چل گیا تھا لیکن آپ کی شادی غیر متوقع تھی، کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ یہ کیسے ہوا؟

    عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے ہمارے گھر والے رابطے میں تھے لیکن مدینہ میں اس کا انعقاد باہمی فیصلہ تھا، میری خواہش تھی کہ میرا نکاح مدینہ میں ہو اور جب میں نے اس بارے میں اپنی منگیتر سے بات کی تو وہ جذباتی ہو گئیں کیونکہ ان کی بھی یہ ہی خواہش تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے انڈسٹری میں ہونے والی دیگر شادیوں کا علم نہیں تھا، درحقیقت میں خود اپنی شادی کے بارے میں بھی زیادہ پُریقین نہیں تھا، سب کچھ خدا کی مرضی سے اچانک اور بہت جلدی ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ میرا بھائی جرمنی سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ آیا، میرے والدین بھی وہاں پہنچے اور میری منگیتر کے خاندان کے افراد بھی مدینہ آ گئے، بس اسی طرح کہ ہمارا نکاح انتہائی سادگی سے صرف 21 مہمانوں کی موجودگی میں ہوا۔

    عمر شہزاد نے بتایا مدینہ میں کچھ پابندیاں تھیں لیکن میرے دوست کی مدد سے ہم نے سب کچھ بخوبی مکمل کیا، میرے دوست کے ایک عالم دین نے ہمارا نکاح پڑھایا۔

  • عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

    عمر شہزاد ایک ماڈل اور اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ڈراموں اور شو تماشا کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اداکار نے بھی اس سال شادی شدہ کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور یہ ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

    عمر شہزاد نے اپنی زندگی کا یہ سفر شروع کرنے کے لیے اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ مدینہ منورہ کے روحانی مقام کا انتخاب کیا، جوڑے نے مدینہ منورہ میں نکاح کرنے کے بعد مسجد الحرام میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور انہی تصاویر سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم اداکار نے اب اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہے، ویڈیو کا آغاز مدینہ منورہ ویو سے ہوا جسکے بعد دلہن اور دولہا کی سادگی سے انٹری، نکاح نامے پر دستخط، دعائیہ لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں قبول ہے کے الفاظ کیساتھ اس لمحے کو بابرکت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ، ’نکاح کا سفر مدینہ سے، آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔’

    ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات اس نوبیاہتا جوڑے کو نئی زندگی کا آغاز کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

    واضح رہے کہ عمر شہزاد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سالار پاشا‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، بابر علی، ارجمند رحیم، سلمیٰ حسن، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

  • گوہر رشید کے بعد عمر شہزاد کی شادی، مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

    گوہر رشید کے بعد عمر شہزاد کی شادی، مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

    معروف ماڈل اور اداکار عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح کیا اب اداکار عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    عمر شہزاد نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اطلاع دی اور مسجد الحرام سے تصاویر جاری کیں۔

    اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآنی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے اور ہم نے تم کو جوڑا پیدا کیا۔

    انہوں نے لکھا مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز، ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے بھرپور ہو۔

    عمر شہزاد نے اس پوسٹ میں بھی اپنی اور اہلیہ کی تصاویر بھی شیئر کیں لیکن دونوں کے چہرے واضح نہیں، اداکار نے غلام کعبہ کو چھونے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

    انہیں مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر شہزاد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سالار پاشا‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، بابر علی، ارجمند رحیم، سلمیٰ حسن، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

  • سالار اور سجل کی کیمسٹری کیسی لگ رہی ہے؟

    سالار اور سجل کی کیمسٹری کیسی لگ رہی ہے؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں حنا طارق ’سجل‘ اور عمر شہزاد ’سالار‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے عمر شہزاد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں فنکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    حنا طارق نے مداحوں سے پوچھا کہ ’سالار اور سجل کی کیمسٹری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔‘

    مداحوں کا کہنا ہے کہ سالار، سجل سے جھوٹی محبت کررہا ہے اور سجل کو چاہیے کہ اس سے بچ کر رہے۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بہت خوبصورت جوڑی ہے۔

                واضح رہے کہ سالار، سجل کو سبق سکھانے کے لیے انہیں ٹریپ کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے دوست سے شرط بھی لگائی ہے اسی وجہ سے وہ گزشتہ قسط میں سجل کی سالگرہ مناتے ہیں اور انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں، سجل انکار کرنے ہی والی ہوتی ہیں کہ سالار انہیں روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ سوچ کر جواب دے دینا۔

    کیا سجل، سالار کے دھوکے میں آجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’بھرم‘ کی اگلی قسط کل رات 9 بجے دیکھیں۔

  • ’میں اس وقت بہت مجبور ہوں‘

    ’میں اس وقت بہت مجبور ہوں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی گزشتہ قسط نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔

    ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں حنا طارق (سجل)، رابعہ کلثوم (رمشا)، عمر شہزاد (سالار)، بابر علی (تیمور پاشا)، ارجمند رحیم (ارجمند)، سلمیٰ حسن، سید محمد احمد، زینب رضا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سبین جنید نے لکھی ہے۔

    بھرم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سوتیلی بہن، بڑی بہن کا حق مارتی ہے اور اس کی تذلیل بھی کرتی ہے، تیمور پاشا اس بات سے لاعلم ہیں کہ رمشا ان کی بیٹی نہیں بلکہ سجل ان کی اور مہرو کی بیٹی ہے لیکن اس بات کا سجل کو بھی علم نہیں کیونکہ دادا جی (سید محمد احمد) کے انتقال کے ساتھ یہ راز بھی دفن ہوگیا۔

    سجل اور تیمور پاشا کو سچائی کا علم اسی وقت ہوسکتا ہے جب دادا جی کی ڈائری سجل کے ہاتھ لگ جائے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ سجل والدہ سے ڈائری کا پوچھتی ہیں تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں اور غصے میں ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے جس کے سبب ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

    سجل کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ والدہ کے علاج کے لیے پیسے جمع کرواسکیں تو وہ دادا کی جانب سے دیا گیا قیمتی لاکٹ گروی رکھوا دیتی ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ سے سجل کہتی ہیں کہ ’میں اس وقت مجبور ہوں، اس لاکٹ کو آپ کے پاس ضمانت رکھوا رہی ہیں پیسے ملتے ہی یہ واپس لے لوں گی، اس کی قیمت اسپتال کی ادائیگی سے زیادہ ہوگی۔‘

    کیا سجل کو اپنے والد کی سچائی کا علم ہوسکے گا، تیمور پاشا راز کھلنے کے بعد رمشا کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’بھرم‘ کی اگلی قسط ہر پیر سے جمعہ رات 9 بجے دیکھیں۔

  • مجھے انجلینا جولی پر ’کرش‘ ہے، عمر شہزاد

    مجھے انجلینا جولی پر ’کرش‘ ہے، عمر شہزاد

    شوبز انڈسٹری کے ماڈل و اداکار عمر شہزاد کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی ان کا کرش ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں طوبیٰ انور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عمر شہزاد نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    شو میں شریک خاتون نے کرش سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عمر شہزاد نے کہا کہ ’مجھے انجلینا جولی پر کرش ہے۔

    یکطرفہ محبت کے سوال پر اداکار نے کہا کہ محبت جو ترستا ہے اس کو ملتی نہیں جس کو ملتی ہے اس کو قدر نہیں ہوتی، محبت سزا بھی اور اس میں مزہ بھی ہے۔

    اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں محبت ہوئی ہے اور اس میں ایک کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے اور وہ آگے بڑھ کر وہ کچھ کرنا چاہتا ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتا۔

    عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ محبت کب عشق میں تبدیل ہوجاتی ہے یہ آپ کو پتا نہیں ہوتا اور جب عشق میں تبدیل ہوجائے تو انسان کہیں کا نہیں رہتا پھر انسان کے لیے دن رات وہی ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عشق میں مبتلا ہونے کے بعد دل میں یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں میں اس سے الگ نہ ہوجاؤں یا میرا دل نہ ٹوٹ جائے اور وہ مجھے چھوڑ کر نہ چلا جائے۔‘

    اداکار نے یہ بھی کہا کہ آج کل محبت ضرورت پر مبنی ہوگئی ہے جہاں ضرورت ختم وہاں محبت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر شہزاد کا نیا ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ساتھ حنا طارق اور رابعہ کلثوم ودیگر موجود ہیں۔