Tag: عمر فاروق

  • توشہ خانہ گھڑی خریدنے کے دعویدارعمر فاروق کے خلاف سابق اہلیہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، پولیس اور ایف آٸی اے  سے جواب طلب

    توشہ خانہ گھڑی خریدنے کے دعویدارعمر فاروق کے خلاف سابق اہلیہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، پولیس اور ایف آٸی اے سے جواب طلب

    لاہور: ہاٸی کورٹ نے توشہ خانہ گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے خلاف سابق اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر پولیس اور ایف آٸی اے سے جواب طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کے وکیل عدنان کلار نے عدالت کو بتایا کہ عمر فاروق بیرون ملک ہونے کے باوجود اثر و رسوخ سے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج کرائے اور اب درخواست گزار کیخلاف مزید مقدمات درج کرانا چاہتا ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ عمر فاروق کے ایما پر پولیس اور ایف آئی اے آئے روز چھاپے مار کر ہراساں کررہی ہے، عمر فاروق دو بچیوں کو اغوا کر کے بیرون ملک لے گیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے۔

    وکیل نے مزید کہا کہ عمر فاروق کے فراڈ کی وجہ سے اس کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیا جاچکا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو غیر قانونی ہراسگی سے نہ روکا تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، پولیس اور ایف آئی اے کو گھر پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

    بعد ازاں عدالت نے پولیس اور ایف آٸی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ درخواست پر مزید سماعت 5 دسمبر کو ہوگی۔

  • عمران خان کو ملنے والی گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق سے متعلق اہم انکشاف

    عمران خان کو ملنے والی گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق سے متعلق اہم انکشاف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والی گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق پر پاکستان میں آٹھ ایف آئی آرز درج ہونے کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابقعمران خان کو ملنے والی گھڑی خریدنےکا دعویٰ کرنےوالے عمرفاروق خود داغدار ماضی کے حامل نکلے۔

    عمر فاروق پر پاکستان میں آٹھ ایف آئی آرز درج ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، کئی برسوں سے اداروں کو مطلوب عمر فاروق ظہور کے ماضی میں ریڈوارنٹس بھی جاری ہوچکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے جعل سازی، فراڈ کے ثبوت حاصل کرلیے ،دستاویزات میں بتایا گیا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ رواں برس بائیس جنوری تک عمر فاروق کی حوالگی کا مطالبہ کرتی رہی، اماراتی حکام کو کئی مراسلے لکھے گئے۔
    .
    عمر فاروق پاکستان میں درج کسی ایک مقدمے میں بھی پیش نہیں ہوئے جبکہ انسانی اسمگلنگ کے الزام پر اب بھی کارروائی جاری ہے۔

    خیال رہے سابقہ اہلیہ نے عمر فاروق پر بیٹیاں اغوا کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ جعلی پاسپورٹ بنواکر بچیوں کا پاکستان سے لے جایا گیا

    جعل سازی، فراڈ اور دیگر الزامات سے داغدار ، تاجر عمر فاروق پی ٹی آئی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

  • قادسیہ کے مقام پر کس برگزیدہ ہستی نے بڑھیا کو دعا دی تھی؟

    قادسیہ کے مقام پر کس برگزیدہ ہستی نے بڑھیا کو دعا دی تھی؟

    جنگِ قادسیہ کے بارے میں آپ سبھی نے پڑھا ہوگا۔ یہ فارس میں مسلمانوں کی فتوحات کے زمانے کی وہ جنگ تھی جو مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقؓ کے دور لڑی گئی۔

    اس جنگ میں عرب سپہ سالار سعد بن ابی وقاصؓ نے ایرانی بادشاہ کو زیر کیا اور مسلمان فتح یاب ہوئے تھے۔

    قادسیہ، ساسانی سلطنت اور خلافتِ راشدہ کے زمانے تک عراق کا مشہور شہر رہا ہے۔ موجودہ قادسیہ شہر کوفہ سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تاہم اس زمانے میں اس شہر کے جغرافیے اور حدود سے متعلق مؤرخین اور محققین نے مختلف خیال ظاہر کیے ہیں اور اس کے محلِ وقوع، نام سے متعلق ان کی رائے مختلف ہے۔

    موجودہ قادسیہ نجف کے جنوب میں واقع ہے اور اب عراق کا ایک صوبہ ہے۔ انتظامی تقسیم کے بعد اس کا صدر مقام دیوانیہ منتخب کیا گیا ہے۔ قادسیہ نامی موجودہ قصبہ دریائے فرات کی مغربی شاخ کے کنارے جنوب کی طرف واقع ہے۔

    ماضی میں جھانکیں تو اس علاقے سے مسلمانوں کا گہرا تعلق سامنے آتا ہے۔ اس شہر کے حوالے سے مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کے ناموں کے علاوہ متعدد مذہبی واقعات اور روایات بھی ملتی ہیں۔

    ابنِ عینیہ سے روایت ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے حاران کا سفر اختیار کیا تو قادسیہ سے گزرے۔ یہاں انھیں ایک بڑھیا ملی جس نے آپ کا سَر دھویا۔ روایت ہے کہ آپؑ نے بڑھیا کو دعا دی کہ تُو اس زمین پر مقدس ٹھیرے۔ یہ علاقہ اسی لیے قادسیہ کہلاتا ہے۔