Tag: عمر قید کی سزا

  • بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمر قید کی سزا

    بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمر قید کی سزا

    لندن : برطانیہ کی عدالت نے  بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمرقید کی سزا سنا دی، عمر حق نے  مشرقی لندن میں بچوں کو دہشت گردی کیلئے جسمانی تربیت دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نے بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے کے الزام میں استاد عمر حق کو عمر قید کی سزا سنادی ، ملزم عمرحق پر الزام تھا کہ اس نے داعش سے متاثر ہو کر لندن میں حملوں کی منصوبہ بندی اور مشرقی لندن میں بچوں کو دہشت گردی کیلئے جسمانی تربیت دی۔

    عمرحق نے بِگ بین، بکنگھم پیلس سمیت متعدد جگہوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    عدالت نے عمر حق کے ساتھی محمد عابد کو چارسال تین ماہ اور طاہر مامون کو اس کی معاونت پر بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے شہری عمر حق کو دہشت گرد حملوں کے لیے بچوں کی فوج بھرتی کرنے کے الزام میں قصور وار ٹھہرایا تھا۔

    پولیس کے بیان کے مطابق 25 سالہ عمر حق اسکول میں ملازمت کے دوران فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کو شدت پسندی کی ترغیب دیتا تھا اور اس اقدام کا مقصد لندن میں حملوں میں ان بچوں کو استعمال کرنا تھا۔

    عمر اسکول میں بچوں کو معمول کی پڑھائی کے بعد پرتشدد دہشت گردانہ کارروائیوں کی ویڈیوز بھی دکھاتا تھا اور پھر ان سے ایسے دہشت گردوں کا کردار ادا کرواتا تھا۔

    لندن میں انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ ڈین ہائیڈن کا کہنا تھا کہ عمر حق ایک خطرناک آدمی ہے جو یورپ اور ویسٹ منسٹر میں ہونے والے حملوں سے بہت زیادہ متاثر تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملالہ پر حملے میں ملوث  10دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا

    ملالہ پر حملے میں ملوث 10دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا

    سوات : سوات کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملالہ پر حملے میں ملوث دس دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

    سوات کی گل مکئی پر حملے کرنے والے دہشتگرد انجام کو پہنچے، سوات کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملالہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے الزام ثابت ہونے پر دس ملزمان کوعمر قید کی سزا سنادی۔

    حملے میں ملوث ملزمان میں ظفر اقبال، اسرار رحمان، اظہار، ظفر علی، سلُیمان ،عرفان، شوکت، حضرت بلال، اکرام للہ اور عدنان شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ نو اکتوبر دو ہزار بارہ کو دہشتگردوں نےاسکول وین میں بیٹھی ملالہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، حملے میں ملالہ یوسف زئی کو سر پر ایک گولی لگی تھی جبکہ ملالہ کی دو سہیلیاں شازیہ اور کائنات بھی زخمی ہوگئی تھیں۔

    اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سیدو شریف میں درج کی گئی تھی۔