Tag: عمر قید

  • انڈونیشیا: مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مذہبی خطبات، شکایت پر خاتون کو سزا

    انڈونیشیا: مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مذہبی خطبات، شکایت پر خاتون کو سزا

    جکارتا: انڈونیشیا کی ایک مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مذہبی خطبات کے خلاف شکایت درج کرنے والی خاتون کو ڈیڑھ سال عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی نژاد انڈونیشی خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ مسجد سے شور کی آوازیں سنائی دیتی ہیں جس سے ہم پریشان ہوتے ہیں، جس کے بعد انڈونیشیا کی عدالت نے اسے توہین اسلام قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں مذکورہ خاتون کو ایک مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے سنائی دینے والے مذہبی خطبوں کے خلاف شکایت کرنے پر ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    اس خاتون نے یہ شکایت جولائی سن 2016 میں کی تھی، انڈونیشی دفتر استغاثہ نے اس خاتون کی شکایت کو ’توہین اسلام‘ قرار دیا تھا اور آج عدالت نے اسے سزا سنائی۔

    برلن میں انتہاپسندوں نےمسجد پرحملہ کرکےآگ لگادی

    دوسری جانب سزا پانی والی خاتون کے وکیل نے فیصلے کو نہ مانتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید قانون جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سزا پانی والی خاتون کو پولیس نے عدالت سے ہی جیل منتقل کردیا ہے، جہاں وہ اپنی کیے کی سزا کاٹے گی۔

    قبل ازیں انڈونیشیا میں گستاخانہ مواد کی تشہیر اور توہین مذہب کے مرتکب ہونے والے دو شہریوں کو عدالت نے 2 سال عمر قید کی سزا سنائی تھی، بعد ازاں ملک کے مختلف علاقوں میں سخت مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

  • زینب کے قاتل مجرم عمران کو ایک اور مقدمے میں 3 بارعمر قید اور23سال قید کی سزا

    زینب کے قاتل مجرم عمران کو ایک اور مقدمے میں 3 بارعمر قید اور23سال قید کی سزا

    لاہور : عدالت نے زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران کو ایک اور کیس میں سزا سنادی، کائنات بتول کیس میں عمران کو3 بارعمر قید اور23سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل عمران علی کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ آگیا، انسداد دہشت گردی عدالت کےجج سجاد احمد نے کائنات بتول کیس میں عمران کو3 بارعمرقید اور23سال قید کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو25لاکھ روپے جرمانہ، 20لاکھ 55ہزار دیت ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے، اس کیس میں عدالت نے زینب سمیت سات بچیوں کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    عدالت نے مجموعی طور پر سفاک قاتل عمران کو اب تک21مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ سنا چکی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے پچھلے پانچ مقدمات میں21 مرتبہ سزائے موت قید و جرمانے کی سزا دے چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: زینب کے قاتل عمران کو مزید دو مقدمات میں پانچ بارسزائے موت اور قید و جرمانے کا حکم

    عمران کے خلاف تین مقدمات کے فیصلہ میں مجموعی طور پر30،30لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

  • برطانیہ میں داعش کی کم عمر ترین خاتون دہشت گرد کو سزا

    برطانیہ میں داعش کی کم عمر ترین خاتون دہشت گرد کو سزا

    لندن : برطانوی عدالت نے لندن میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم کم عمر برطانوی خاتون کو 13 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی عدالت لندن میں دہشت گردی کیس کی سماعت کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ کرنے کے جرم میں کم عمر ترین برطانوی شہری کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شہری 18 سالہ صفا بولار پر الزام تھا کہ اس نے دو برس قبل اپنی بہن اور والدہ کے ہمراہ لندن میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا خواتین سیل قائم کیا تھا، جس میں داعش کے نظریات سے متاثرہ خواتین کام کرتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے صفا بولار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے باعث مذکورہ خاتون کو 13 برس جیل میں گزارنے پڑیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صفا بولار نے محض 16 برس کی عمر میں سنہ 2016 میں خانہ جنگی میں گھرا ہوئے ملک شام جاکر داعش کے جنگجو سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے برطانوی حکومت نے شام جانے سے روک دیا تھا۔

    برطانوی پولیس کا مؤقف ہے کہ صفا بولار نے شام جانے سے روکے جانے کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ صفا بولار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے شام میں موجود داعش کے دہشت گرد (بوائے فرینڈ) سے اسلحہ اور دستی بم چلانے کی تربیت بھی لی تھی تاکہ لندن میں واقع برٹش میوزم کو پر دہشت گردانہ حملہ کیا جاسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لندن کی عدالت کے جج مارک ڈینس نے دہشت گردی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ ’صفا بولار کو علم تھا کہ وہ کیا کررہی ہیں، انہیں معلوم تھا اور وہ جان بوجھ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔‘

    عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ خاتون کا نظریہ دہشت گردی کے لیے بہت مستحکم ہوچکا تھا، جس کے باعث انہوں نے لندن میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس برطانوی عدالت نے صفا بولار کی 22 سالہ بہن کو بھی دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صفا بولار کی بہن زرلین کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ مینا ڈچ کو بھی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے پر 6 برس 9 ماہ کی سزا سنائی تھی۔

  • بھارتی گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا تجویز

    بھارتی گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا تجویز

    نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں ریاستی حکومت نے گائے ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے ذبح کرنے والے کے لیے عمر قید کی سزا تجویز کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں گائے کے تحفظ کا قانون پہلے سے موجود ہے اور ریاست کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اس قانون کو مزید سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے گائے کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑا اور اس کے تحفظ کا بل لے کر آئے۔ اب وہ اس قانون کو مزید سخت کریں گے تاکہ کوئی بھی گائے کو ذبح کرنے کی ہمت نہ کرے۔

    مودی کے بے لچک پالیسی

    یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 2001 سے 2014 تک ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے تھے اور ان کے دور میں گجرات میں گائے ذبح کرنے، گائے کے گوشت کی نقل و حمل اور اس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد تھی۔

    مودی کی وزارت اعلیٰ کے دوران سنہ 2011 میں تحفظ جنگی حیات ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت گائے ذبح کرنے والے شخص پر 7 سال قید کی سزا اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

    اب وزیر اعلیٰ وجے روپانی کا کہنا ہے کہ وہ اس ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے جس میں گائے ذبح کرنے یا گائے کا گوشت سپلائی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا دینے اور اس کی گاڑی کو مستقل طور پر ضبط کر لینے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

    بھارت میں ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ مسلمان دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ دو روز قبل ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے یوپی اور اترا کھنڈ میں ایک بار پھر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے تاہم بی جے پی کی حریف جماعت بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے انتخابات میں دھاندلی کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یو پی کے مسلمان مودی کو کیسے ووٹ دے سکتے ہیں۔ یہ فتح دھاندلی کے بغیر ممکن نہیں۔