Tag: عمر میں اضافہ

  • کیا اسکول، یونیورسٹی میں پڑھنے والے افراد کی عمر لمبی ہوتی ہے؟ حیران کن تحقیق

    کیا اسکول، یونیورسٹی میں پڑھنے والے افراد کی عمر لمبی ہوتی ہے؟ حیران کن تحقیق

    محققین نے ایک نئی ریسرچ اسٹڈی میں انکشاف کیا ہے کہ تعلیم کے دوران گزرا آپ کا ہر اضافی سال آپ کی موت کے خطرے کو تقریباً 2 فی صد تک کم کر دیتا ہے۔

    دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والے اس تجزیے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ اسکول یا یونیورسٹی میں گزارا جانے والا ہر سال آپ کی متوقع عمر کو بہتر بناتا ہے، جب کہ اسکول نہ جانا اتنا ہی مہلک ہے جتنا کہ سگریٹ نوشی یا الکحل کا استعمال۔

    اس اسٹڈی کے محقق کلیئر ہینسن نے کہا کہ اگر آپ پرائمری اسکول، ہائی اسکول اور اس سے آگے تعلیم حاصل کرتے ہیں، تو اس کا اگر اس شخص سے موازنہ کیا جائے جو کبھی اسکول نہیں گیا، تو موت کے خدشے میں اس سے جو کمی آتی ہے وہ اچھی خاصی کمی ہے۔

    انھوں نے کہا تصور کریں کہ اگر آپ کے پاس کالج کی ڈگری کے علاوہ ماسٹر کی ڈگری بھی ہے، تو اسکول نہ جانے والے شخص کے مقابلے میں آپ کی موت کے خطرے میں 34 فی صد تک کمی آ سکتی ہے۔ اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’’آپ 18 سال کی تعلیم کے فوائد کا موازنہ (اپنی خوراک میں) سبزیوں کی مثالی مقدار سے کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس اسکول نہ جانا آپ کی صحت کے لیے اتنا ہی برا ہے جتنا کہ پانچ سال تک روزانہ ایک پیکٹ سگریٹ پینا یا دن میں پانچ سے زیادہ بار شراب نوشی۔ چناں چہ اچھی صحت کے لیے اسکولنگ اتنا ہی طاقت ور عامل ہے جیسا کہ صحت کے خطرناک مذکورہ عوامل طاقت ور ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ یہ پہلی منظم تحقیق ہے جو تعلیم کو براہ راست لمبی عمر کے فوائد سے جوڑتی ہے۔ اس تحقیق میں دو بڑے صنعتی ممالک برطانیہ اور امریکا کے ساتھ ساتھ چین اور برازیل جیسے ممالک کے شواہد کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا، اور یہ بات سامنے آئی کہ علم کے حصول کے لیے تعلیمی اداروں سے وابستہ بالغوں کی اموات کا خطرہ 2 فی صد کم ہوتا ہے۔

    ایلون مسک کی کمپنی نے پہلے انسان میں برین چپ لگا دی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اسکول میں حاضری اور صحت کے درمیان تعلق کو واضح کرتے ہیں، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسکول میں زیادہ سال گزار کر نوجوان مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مستقبل کی متوقع زندگی میں کئی سالوں کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس تجزیے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عمر میں بہتری جنس، سماجی طبقے اور آبادی سے قطع نظر امیر اور غریب ممالک میں یکساں ہے۔

    واضح رہے کہ تعلیمی ادارے بہتر سماجی روابط استوار کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں، اور معلومات تک رسائی اور سمجھنے کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں، جس سے آپ کو درست انتخاب کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یہ آپ کو بااختیار اور قابل قدر محسوس کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

  • تعطیلات کا یہ فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    تعطیلات کا یہ فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    کیا آپ جانتے ہیں دفتر اور اپنے کام سے وقفہ لینا اور چھٹیاں کرنا آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتا ہے؟

    ہم میں سے کئی ملازمت پیشہ افراد باس کی نظروں میں اچھا بننے کے لیے سالانہ تعطیلات نہیں لیتے یا بہت کم لیتے ہیں، تاہم ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ ایسے افراد قبل از وقت موت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    فن لینڈ میں کی جانے والی اس تحقیق میں دو گروہوں کی جانچ کی گئی۔ ایک گروہ وہ تھا جو باقاعدگی سے دفتر سے سالانہ تعطیلات لیتا تھا، جبکہ دوسرا سارا سال کام میں جتا رہتا تھا۔

    مزید پڑھیں: دفتر سے تعطیلات لینے کے بے شمار فوائد

    ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے سالانہ 3 ہفتوں سے زیادہ تعطیلات لیں ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 37 فیصد کم ہوگیا۔

    ماہرین کے مطابق تعطیلات کام کے دوران ہونے والے ذہنی دباؤ سے نجات کا نہایت آسان طریقہ ہیں۔ ملازمین کا ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہونا کمپنیوں کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    اس کے برعکس چند دن کی تعطیلات ملازمین کی ذہنی استعداد اور کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں جو ملازمین اور کمپنی دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    تو پھر آپ کب سے تعطیلات پر جارہے ہیں؟

  • کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق

    کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق

    نیویارک: امریکا میں کی جانے والی تحقیق کےمطابق روزانہ صرف آدھا گھنٹے کا مطالعہ آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کرسکتاہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ییل یونیورسٹی کے ماہرین کے12سالہ طویل مطالعے میں پچاس سال سے زائد عمر کے تین ہزار سےافراد کو شامل کیا گیا.

    مطالعےسے معلوم ہوا کہ ہفتے میں ساڑھے تین گھنٹے تک کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد میں اس دوران موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوگیا.

    ماہرین کے اس مطالعے میں شامل افراد سے ان کی صحت اورمطالعے کی عادت کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور لوگوں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا.

    پہلا گروہ وہ مطالعہ نہیں کرتا تھا،دوسرے گروہ میں ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک مطالعہ کرنے والے لوگ اور تیسرے گروہ میں اس سے زیادہ وقت تک پڑھنے والے رضاکار شامل تھے جب کہ زیادہ مطالعہ کرنے والوں میں خواتین سرِ فہرست تھیں.

    تحیق میں انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے مطالعے میں گزارے وہ کتاب نہ پڑھنے والوں کے مقابلے میں 23 ماہ یعنی 2 سال زیادہ زندہ رہے.

    ماہرین کے مطابق ناول کی جگہ اخبارات،رسائل اور جرائد پڑھنے والوں پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ مضبوط نہیں ہوتا،ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ نصف گھنٹہ تک کتاب پڑھنے سے عمر بڑھ سکتی ہے.

  • چائے پینے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ، جدید تحقیق

    چائے پینے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ، جدید تحقیق

    چائے کے عادی افراد کے لئے خوش خبری ہے، جدید تحقیق کے مطابق چائے اور کافی کا استعمال عمر میں اضافہ کرتا ہے اور ایسی بیماریوں سے بچاتا ہے کہ جن کی وجہ سے اچانک موت کا سامنا کرنا پڑا۔

    ماہرین کے مطابق چائے کا استعمال عمر میں اضافہ کرتا ہے اور ایسی بیماریوں سے بچاتا ہے، جن کی وجہ سے اچانک موت کا سامنا کرنا پڑے، چائے باقاعدگی سے پینے والے افراد میں ایسی بیماریوں کی شرح کم ہوجاتی ہے کہ جن کا دل سے تعلق نہیں۔

    اگرچہ چائے کو دل کی بیماریوں میں بھی مفید پایا گیا ہے لیکن چائے ان کے علاوہ دیگر بیماریوں کا کنٹرول کرکے موت کا خدشہ چوبیس فیصد تک کم کرتی ہے۔